کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

کامرس سکریٹری جناب سنیل برتھوال نے دو طرفہ تجارت اور اقتصادی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے نیدرلینڈ کا دورہ  کیا


کامرس سکریٹری نے پورٹ آف روٹرڈیم اتھارٹی کے ساتھ سمندری اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے گرین اینڈ ڈیجیٹل کوریڈور تعاون کا جائزہ لیا

Posted On: 29 APR 2025 11:17AM by PIB Delhi

کامرس سکریٹری، تجارت اور صنعت کی وزارت، حکومت ہند، شری سنیل بارتھوال نے 24-26 اپریل 2025 کو نیدرلینڈ کا دورہ کیا تاکہ ہندوستان اور ہالینڈ کے درمیان دو طرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو آگے بڑھایا جا سکے۔ اس دورے نے اہم یورپی شراکت دار ہالینڈ کے ساتھ اپنی اقتصادی مصروفیت کو مضبوط بنانے کے لیے ہندوستان کے عزم کی نشاندہی کی۔ اپنے دورے کے دوران، جناب بارتھوال نے اعلیٰ سطحی بات چیت، صنعتی بات چیت اور اقتصادی اہمیت کے حامل مقامات کا دورہ کیا۔

کامرس سکریٹری کے دورے کے کئی ٹھوس نتائج برآمد ہوئے۔ اس دورے سے عالمی اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے اور اختراع پر مبنی ترقی کو فروغ دینے میں ہندوستان-ہالینڈ کی شراکت داری کی اسٹریٹجک اہمیت کو تقویت ملی ہے۔ وزارت خارجہ اور اقتصادی امور کی وزارت میں ہونے والی بات چیت نے جے ٹی آئی سی جیسے ادارہ جاتی طریقۂ کار کے ذریعے بہتر تعاون کی بنیاد رکھی۔ سی ای اوز راؤنڈ ٹیبل نے نئے کاروباری روابط کو فروغ دیا، ہالینڈ کی کمپنیوں نے ہندوستان کی ترقی کرتی ہوئی مارکیٹ اور سرمایہ کاری کے مواقع میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ روٹرڈیم کی بندرگاہ اور اے ایس ایم ایل کی مصروفیات نے ہندوستان کی اقتصادی ترجیحات کے مطابق، سمندری بنیادی ڈھانچے اور سیمی کنڈکٹرز میں تعاون کی نئی راہیں کھولی ہیں۔ کامرس سکریٹری بارتھوال کے دورہ نے ہندوستان ہالینڈ کی شراکت داری کو نئی رفتار دی ہے، جس سے گہرے اقتصادی تعاون کی بنیاد مزید مضبوط ہوئی ہے۔

جناب بارتھوال نے ہیگ میں ہالینڈ کی وزارت خارجہ میں امور خارجہ اقتصادی تعلقات کے ڈائریکٹر جنرل جناب مشیل سویرز کے ساتھ ایک نتیجہ خیز بات چیت سے اپنے دورے کا آغاز کیا۔ بات چیت میں مشترکہ تجارت اور سرمایہ کاری کمیٹی (جے ٹی ایل سی) میکانزم کے قیام کے ذریعے دو طرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ مزید برآں، میٹنگ میں دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات، کلیدی اسٹریٹجک اقتصادی تعاون کو آگے بڑھانے،  ہم آہنگ پالیسی کو فروغ دینے اور ہندوستان اور ہالینڈکے درمیان  کاروبارکے لیے مارکیٹ تک بلا رکاوٹ رسائی کی سہولت فراہم کرنا اور تجارتی رکاوٹوں کو دور کرنے کے مختلف امور کا احاطہ کیا گیا۔ مذاکرات میں دونوں معیشتوں کی تکمیلی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیاگیا۔

اس دورے کی ایک خاص بات سی ای اوز کی گول میز کانفرنس تھی جس کا اہتمام ہندوستانی سفارت خانہ نے کیا تھا۔ ہالینڈ اور ہندوستان کی سرکردہ کمپنیوں کے تقریباً 40 نمائندوں کے ساتھ ساتھ کاروباری چیمبرز اور تجارتی تنظیموں نے اس میں شرکت کی۔ گول میز نے تجارتی مواقع، چیلنجز اور قابل عمل حل پر بات چیت کی سہولت فراہم کی۔ شرکاء نے اہم تجاویز پیش کیں، حکومت ہند اور سفارت خانے نے تشویشات کو دور کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ کانفرنس نے صنعت کے رہنماؤں کو اپنے تجربے مشترک کرنے ، ہم آہنگی تلاش کرنے اور قابل تجدید توانائی، زراعت، صحت کی دیکھ بھال، لاجسٹکس، فضلہ کے انتظام اور شہری ترقی جیسے شعبوں میں تعاون کے مواقع کی نشاندہی کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔ جناب بارتھوال نے ہندوستان کی اہم اقتصادی اصلاحات پر زور دیا، جس میں مینوفیکچرنگ، برآمدات اور کاروبار کرنے میں آسانی کے اقدامات شامل ہیں، جو ہالینڈ کے فریقین کے ساتھ ہم آہنگ ہیں۔ گول میز میں سفارت خانے کی طرف سے ’ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ‘ (او ڈی او پی) دستکاری کی نمائش کو بھی پیش کیا گیا، جس میں ہندوستان کے شاندار فنی ورثے کا جشن منایا گیا۔ اس کے بعد کے نیٹ ورکنگ سیشن نے کارپوریٹ رہنماؤں اور تجارتی اداروں کے لیے بامعنی روابط استوار کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا، جس میں کامرس سکریٹری بارتھوال اور سفیر توہن نے شرکاء کو فعال طور پر شامل کیا۔

جناب بارتھوال نے روٹرڈیم کی بندرگاہ کا دورہ کیا، جو یورپ کی سب سے بڑی اور دنیا کی جدید ترین بندرگاہوں میں سے ایک ہے۔ ورلڈ پورٹ سینٹر میں پورٹ آف روٹرڈیم اتھارٹی کے سی ای او جناب بوڈوجن سیمنز نے جناب بارتھوال کا استقبال کیا۔جناب بارتھوال نے ہندوستانی بندرگاہوں اور روٹرڈیم کے درمیان تعاون کو بڑھانے سے متعلق اہم بات چیت کی۔ بات چیت میں معلومات کے اشتراک، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور پائیدار بندرگاہ کے انتظام کے طور طریقوں کے مواقع کی نشاندہی کی ۔ماسولاکٹے دو میں مکمل طور پر خودکار اے پی ایم ٹرمینلز سمیت بندرگاہ کی سہولیات کے دورے نے روٹرڈیم کے جدید ترین انفراسٹرکچر اور آپریشنل افادیت کے بارے میں معلومات فراہم کی۔جناب  بارتھوال نے ہندوستان کے میری ٹائم ویژن 2030 کے مطابق ہندوستانی بندرگاہوں کو جدید بنانے میں تعاون کے امکانات کو اجاگر کیا، جس کا مقصد بندرگاہ کی صلاحیت اور لاجسٹکس کی کارکردگی کو بڑھانا ہے۔ دونوں فریقوں نے بندرگاہوں کی ڈیجیٹل کاری ، لاجسٹک اور شپنگ کے عمل کو  زیادہ سے زیادہ ماحول دوست بنانے کے مشترکہ اقدامات کے ذریعے تعلقات کو مزید تقویت دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا، جو دو طرفہ تجارتی عمل کو بڑھانے کے لیے اہم ہیں۔ اس دورے نے روٹرڈیم کی بندرگاہ اور دین دیال پورٹ اتھارٹی کانڈلا جیسی ہندوستانی بندرگاہوں کے درمیان ایک گرین اور ڈیجیٹل راہداری کے قیام کی بنیاد رکھی اور ہندوستان سے گرین ہائیڈروجن اور امونیا اور میتھانول جیسے کیریئرز کی ہندوستان سے یورپ کو برآمد کرنے کے عمل میں روٹرڈیم کی بندرگاہ یورپ کے لیے گیٹ وے کے طور پر کام کر رہی ہے۔

بعد میں، جناب بارتھوال نے سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لیے فوٹو لیتھوگرافی کے نظام میں عالمی رہنما اے ایس ایم ایل کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کرنے کے لیے ویلڈوون کا سفر کیا۔ اے ایس ایم ایل کے سی ای او مسٹر کرسٹوف فوکیٹ کے ساتھ ایک نتیجہ خیز میٹنگ میں مسٹر بارتھوال نے سیمی کنڈکٹر سیکٹر میں ہندوستان-ہالینڈ تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔ بات چیت میں اے ایس ایم ایل کی مہارت سے فائدہ اٹھانے پر توجہ مرکوز کی گئی تاکہ بھارت کے عالمی سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ مرکز  بننے کے عزائم کی حمایت کی جا سکے، جیسا کہ انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن میں بیان کیا گیا ہے۔ جناب بارتھوال نے پیداوار سے منسلک ترغیبات اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی سمیت سیمی کنڈکٹرز میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ہندوستان کے مضبوط پالیسی فریم ورک پر زور دیا۔اے ایس ایم ایل کے ساتھ مشغولیت نے جدت کو فروغ دینے اور ایک لچکدار سیمی کنڈکٹر ماحولیاتی نظام کی تشکیل میں ہندوستان کی دلچسپی کو اجاگر کیا، جس میں نیدرلینڈ ایک اہم شراکت دار ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013S9X.jpeg

کامرس سکریٹری کے ہمراہ موجود، جوائنٹ سکریٹری، تجارت اور صنعت کی وزارت، حکومت ہند، جناب ساکیت کمار نے ہیگ میں ڈچ وزارت اقتصادی امور میں انٹرپرائز اور اختراع کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل مسٹر ٹجرک اوپمیر سے ملاقات کی۔ بات چیت کا مرکز خاص طور پر ٹیکنالوجی اور اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام میں جدت پر مبنی شراکت داری کو فروغ دینا تھا ۔ دونوں فریقوں نے انڈو-ڈچ اسٹارٹ اپ لنک کے تحت باہمی کوششوں کے ذریعے اسٹارٹ اپس اور اختراعی ماحولیاتی نظام میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کا عہد کیا۔ میٹنگ میں انٹرپرینیورشپ، ٹیکنالوجی کے تبادلے اور خلائی تعاون میں معاونت پر بھی غور کیا گیا۔ ان مصروفیات نے جدت طرازی کے مرکز کے طور پر ہندوستان کے بڑھتے ہوئے رول اور جدید ٹیکنالوجی میں نیدرلینڈ کی مہارت کو اجاگر کیا، جس سے باہمی تعاون میں اضافہ کی راہ ہموار ہوئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002KEMD.jpg

***********

ش ح۔ش ب۔ ع د

(U: 338)


(Release ID: 2125073) Visitor Counter : 19
Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil