وزارت دفاع
صنعت کے اپنانے اور دفاعی پیداوار کے لیے معیار کی یقین دہانی پر دو روزہ انٹرایکٹوورکشاپ نئی دہلی میں منعقد
Posted On:
28 APR 2025 3:27PM by PIB Delhi
وزارت دفاع (ایم اوڈی ) اور محکمہ پیداوار دفاع (ڈی ڈی پی ) کی جانب سے ‘‘صنعت 4.0 اور کوالٹی ایشورنس(معیار کی یقین دہانی )(کیواے ) 4.0 کے دفاعی پیداوار میں نفاذ’’ کے موضوع پر ایک دو روزہ انٹرایکٹو ورکشاپ 24 اور 25 اپریل 2025 کو ہیڈکوارٹر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کوالٹی ایشورنس (ڈی جی کیو اے) میں منعقد کی گئی۔ اس ورکشاپ کا مقصد مختلف ڈیفنس پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگ (ڈی پی ایس یو) میں آٹومیشن (خودکاری )کے نفاذ اور ایک دوسرے کے تجربے سے سیکھنے کی باریکیوں پر غوروخوض کرنا تھا ۔
ورکشاپ کا افتتاح جوائنٹ سیکرٹری (لینڈ سسٹم) وزارت دفاع/ڈی ڈی پی، ڈاکٹر گریما بھگت نے کیا۔ ڈاکٹر بھگت نے اس بات پر زور دیا کہ وزارت دفاع ڈی پی ایس یو ایس اور صنعت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ انڈسٹری 4.0 اور کیو اے 4.0 کو اپنانے کے لیے آئی اوٹی ، بگ ڈیٹا اینالٹکس، مصنوعی ذہانت اور بلاک چین جیسی جدید ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا جا سکے، تاکہ عالمی معیار کی دفاعی مصنوعات تیار کی جا سکیں۔ ورکشاپ کے دوران، ڈائریکٹر جنرل ڈی جی کیو اے، جناب این منوہرن نے آگاہ کیا کہ ایک قومی سطح کی دفاعی معیارکانکلیو 8 مئی 2025 کو منعقد کی جائے گی، جس میں انڈسٹری 4.0 اور کیو اے 4.0 کو اپنانے کے ویژن دستاویز کا اجرا کیا جائے گا اور اس موضوع پر ماہرین کا پینل مباحثہ بھی منعقد ہوگا۔
ورکشاپ کا انعقاد وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ اور سکریٹری (دفاعی پیداوار) جناب سنجیو کمار کی ہدایات کے مطابق ‘سالِ اصلاحات’پہل کے تحت کیا گیا تھا ۔
********
ش ح۔ش آ ۔ش ت
(U: 310)
(Release ID: 2124855)
Visitor Counter : 16