وزارت دفاع
بھارتی فوج کی جدید کاری کے لیے ایک مخصوص بینک کھاتے میں عطیہ دینے سے متعلق گمراہ کن واٹس ایپ پیغام
Posted On:
27 APR 2025 6:20PM by PIB Delhi
واٹس ایپ پر ایک گمراہ کن پیغام گردش کر رہا ہے جو بھارتی فوج کی جدید کاری اور کارروائی میں زخمی یا ہلاک ہونے والے فوجیوں کے لیے مخصوص بینک کھاتے میں عطیے سے متعلق ہے۔ اس پیغام میں کابینہ کے فیصلے کا حوالہ دیا گیا ہے اور اداکار جناب اکشے کمار کا نام تجویز کیا گیا ہے۔
مذکورہ پیغام میں اکاؤنٹ کی تفصیلات غلط ہیں، جس کی وجہ سے آن لائن عطیات غلط ہاتھوں میں جا رہے ہیں۔ لوگوں کو ہوشیار رہنا چاہیے اور ایسے دھوکہ دہی والے پیغامات کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔
حکومت نے فعال جنگی کارروائیوں کے دوران ہلاک یا معذور ہونے والے فوجیوں کے لیے کئی فلاحی اسکیمیں شروع کی ہیں۔
2020 میں، حکومت نے 'آرمڈ فورسز بیٹل کیزولٹی ویلفیئر فنڈ (اے ایف بی سی ڈبلیو ایف) ' قائم کیا جس کا استعمال فوجیوں/ جہاں رانوں/ فضائیہ کے جوانوں کے خاندانوں کو فوری مالی امداد دینے کے لیے کیا جاتا ہے جو فعال فوجی کارروائیوں میں اپنی جانیں قربان کرتے ہیں یا شدید زخمی ہو جاتے ہیں۔ ہندوستانی فوج، سابق فوجیوں کی بہبود کے محکمے کی جانب سے، وزارت دفاع کے فنڈ کے اکاؤنٹس کو برقرار رکھتی ہے۔ آرمڈ فورسز بیٹل کیزولٹیز ویلفیئر فنڈ کے کھاتے میں براہ راست چندہ دیا جا سکتا ہے۔ بینک کھاتوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
پہلا کھاتہ
فنڈ کا نام
|
آرمڈ فورسز بیٹل کیزولٹیز ویلفیئر فنڈ
|
بینک کا نام
|
کینارا بینک، ساؤتھ بلاک، ڈفینس ہیڈکوارٹرس، نئی دہلی-110011
|
آئی ایف ایس سی کوڈ
|
CNRB0019055
|
کھاتہ نمبر
|
90552010165915
|
کھاتے کی قسم
|
سیونگ
|
دوسرا کھاتہ
فنڈ کا نام
|
آرمڈ فورسز بیٹل کیزولٹیز ویلفیئر فنڈ
|
بینک کا نام
|
اسٹیٹ بینک آف انڈیا، پارلیمنٹ اسٹریٹ، نئی دہلی-110011
|
آئی ایف ایس سی کوڈ
|
SBIN0000691
|
کھاتہ نمبر
|
40650628094
|
کھاتے کی قسم
|
Saving
|
نئی دہلی میں قابل ادائیگی اے ایف بی سی ڈبلیو ایف کے حق میں تیار کردہ ڈیمانڈ ڈرافٹ کے ذریعے بھی عطیہ دیا جا سکتا ہے جو درج ذیل پتے پر ڈاک کے ذریعے بھیجا جا سکتا ہے:
اکاؤنٹ سیکشن
ایڈجوٹینٹ جنرل برانچ
سیریمونیل اینڈ ویلفیئر ڈائرکٹوریٹ
کمرہ نمبر 281-بی، ساؤتھ بلاک
وزارت دفاع کے مربوط صدر دفاتر (فوج)، نئی دہلی- 110011
******
(ش ح –ا ب ن)
U.No:294
(Release ID: 2124740)