محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ای پی ایف او نے تجدید شدہ فارم 13 کی شروعات کےذریعے ٹرانسفر کلیم پروسس کو آسان بنایا ؛ 1.25 کروڑ سے زیادہ اراکین مستفید ہوں گے


آجر کے ذریعے آدھار سیڈنگ کے بغیر یو اے این کی بلک جنریشن کی سہولت کا آغاز

Posted On: 25 APR 2025 2:00PM by PIB Delhi

 نئے فارم 13  کو عمل میں لاکر ٹرانسفر کلیم پروسس کی سہل کاری

اپنے اراکین کے لیے زندگی کے گزربسر میں آسانی کو یقینی بنانے کے واسطے ای پی ایف او نے اس سال جنوری کے دوران ملازمتوں کی تبدیلی کی صورت میں  پی ایف اکاؤنٹ کی منتقلی کے عمل کو بہت آسان بنا دیا ہے اور زیادہ تر معاملوں میں آجر سے منظوری لینے کی شرط کو  ختم کر دیا ہے ۔

اب تک ، پی ایف  کے حسابات کی منتقلی ای پی ایف کے دو دفاتر کی شمولیت سے ہوتی تھی ۔ایک ، جس سے پی ایف  کا حساب منتقل  کیا جاتا ہے (سورس آفس) اور دوسرا  ، وہ ای پی ایف آفس جس میں ٹرانسفر کریڈٹ کیا جاتا ہے (ہدف کی آفس)۔

اب اس عمل کو مزید آسان بنانے کے مقصد سے ای پی ایف او نے تجدید شدہ فارم 13 سافٹ ویئر  کی شروعات کرکے ہدف کے دفتر میں تمام  ٹرانسفر کلیم پروسس  کی منظوری کی ضرورت کو ختم کر دیا ہے ۔

ان آگے سے ،ٹرانسفر (سورس) آفس میں ٹرانسفر کلیم پروسس منظور ہو جانے کے بعد سابقہ اکاؤنٹ خود کار طور پر ہدف کی آفس (ڈیسٹی نیشن آفس ) میں ممبر کا موجودہ اکاؤنٹ منتقل ہو جائے گا جس سے  فوری طور پر ای پی ایف او کے اراکین کے لیے "ایز آف لیونگ" کامقصد  حاصل ہوگا ۔

اس نئے فارم کو عمل میں لانے سے قابل ٹیکس پی ایف کی سود کے لحاظ سے  ٹی ڈی ایس کے درست حساب  کتاب کو آسان بنانے کے لیے پی ایف کے قابل ٹیکس اور غیر قابل ٹیکس اجزاء کی تقسیم کی سہولت بھی فراہم ہوتی ہے ۔

اس سے 1.25 کروڑ سے زیادہ اراکین کو فائدہ پہنچنے کی امید ہے  ، جن کے تقریباً 90,000 کروڑ روپے کی رقم  ہر سال  منتقل کرنے کی سہولت ملے گی ، کیونکہ پورے ٹرانسفر کے عمل کو تیز کیا جائے گا ۔

آجر کے ذریعے آدھار سیڈنگ کے بغیر یو اے این کی بلک جنریشن

کاروبار کرنے میں مزید آسانی پیدا کرنے اور ماضی کی ایسی جمع آوریوں کے مناسب حساب کتاب کے سلسلے میں  درج کی جانے والی شکایات کو دور کرنے کے پیش نظر ، جو رعایت سے دست برداری /منسوخی کے نتیجے میں  مستثنیٰ پی ایف ٹرسٹ کے ذریعے ای پی ایف او میں جمع کی گئی تھی،اور اس کے علاوہ دیگر معاملات میں بھی شامل ہیں جن میں  عدالتی / وصولی کے نتیجے میں  سابقہ ​​مدت کی رقم کے  لین دین شامل ہیں، ای پی ایف او کی طرف سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایسے ممبروں کے لیےیو اے این / سابقہ حسابوں کے کریڈٹ کے لیے آدھار کی شرط میں مہلت دی جائے گی ۔ نیز، ممبر کی شناخت اور ریکارڈ پر موجود ممبر کی دیگر معلومات کی بنیاد پر یو اے این کی بلک جنریشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے تاکہ ایسے ممبران کے کھاتوں میں فوری طور پر رقوم جمع ہو سکیں۔

اس ضمن میں ایک سافٹ ویئر کو پہلے ہی  شروع کیا جاچکا ہے اور مذکورہ بالا معاملوں میں یو اے این کی بلک جنریشن کے لیے ایف او انٹرفیس میں فیلڈ آفس کو دستیاب کرایا گیا ہے اور ای پی ایف او ایپلی کیشن میں آدھار کی ضرورت کے بغیر گزشتہ حسابات کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے ۔

تاہم ، پی ایف کے حسابات جمع ہونے کے خطرے کو کم کرنے کے اقدام کے طور پر ، اس طرح کے تمام یو اے این کو منجمد حالت میں رکھا جائے گا اور بعد میں آدھار کی سیڈنگ کے بعد ہی اسے فعال کیا جائے گا ۔

ان تمام اقدامات سے اراکین کے لیے خدمات میں نمایاں بہتری آنے کی امید ہے اور اہلیت کے  دعووں کے خودکار تصفیے کے لیے توثیق کو مزید سہل کرنے کے ساتھ شکایات میں کمی آئے گی ۔

******

ش ح۔ م ش ع۔ت ا

UN-NO-240


(Release ID: 2124282) Visitor Counter : 19