زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

تور  پیدا کرنے والی بڑی  ریاستوں میں تور کی خریداری جاری ہے


حکومت کا  تور کی100 فیصد  پیداوار ایم ایس پی پر خریدنے کا عزم

تور کی خریداری ای-سمردھی اور ای سمیوکتی پورٹلز پر بھی کی جا رہی  ہے

Posted On: 23 APR 2025 2:15PM by PIB Delhi

دالوں کی گھریلو پیداوار میں اضافہ کرنے میں تعاون کرنے والے کسانوں کی حوصلہ افزائی کرنے اور درآمدات پر انحصار کم کرنے کے لیے، حکومت نے پرائس سپورٹ اسکیم (پی ایس ایس) کے تحت تور، اُڑد اور  مسور کی دال کی خریداری کو منظوری دی ہے جو کہ سال 2024-25 کے لیے ریاستی پیداوار کے 100فیصد کے برابر ہے۔

 حکومت نے بجٹ 2025 میں یہ بھی اعلان کیا ہے کہ ملک میں دالوں میں خود کفالت حاصل کرنے کے لیے 2028-29 تک مرکزی نوڈل ایجنسیوں یعنی نیفیڈ اور این سی سی ایف کے ذریعے ریاستی پیداوار کے 100فیصد کے برابر تور (ارہر)، اُڑد اور مسور کی خریداری کی جائے گی۔

اس کے مطابق ، زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے خریف 2024-25 سیزن کے دوران پرائس سپورٹ اسکیم کے تحت آندھرا پردیش ، چھتیس گڑھ ، گجرات ، ہریانہ ، کرناٹک ، مدھیہ پردیش ، مہاراشٹر ، تلنگانہ اور اتر پردیش کی ریاستوں میں 13.22 ایل ایم ٹی کی کل مقدار کے لیے تور (ارہر) کی خریداری کو منظوری  دی ہے۔وزیر موصوف نے آندھرا پردیش میں کسانوں کے مفاد میں خریداری کی مدت میں 90 دن سے 30 دن کی توسیع کر کےاسے  اگلے مہینے کی 22 تاریخ تک کرنے کی بھی منظوری دی ہے ۔

نیفیڈ اور این سی سی ایف کے ذریعے آندھرا پردیش ، گجرات ، کرناٹک ، مہاراشٹر اور تلنگانہ میں ایم ایس پی پر خریداری جاری ہے اور ان ریاستوں میں اس ماہ کی 22 تاریخ تک 3.92 لاکھ میٹرک ٹن تور (ارہر) کی کل مقدار کی خریداری کی گئی ہے جس سے ان ریاستوں کے 2,56,517 کسانوں کو فائدہ پہنچا ہے ۔نیفیڈ کے ای-سمردھی پورٹل اور این سی سی ایف کے ای سمیوکتی پورٹل پر پہلے سے رجسٹرڈ کسانوں سے بھی تور کی خریداری کی جاتی ہے ۔ حکومت ہند مرکزی نوڈل ایجنسیوں یعنی نیفیڈ اور این سی سی ایف کے ذریعے کسانوں کی طرف سے پیش کردہ تور @ایم ایس پی کی 100 فیصد خریداری کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔

*******

ش ح ۔ ش ت۔ ر ب

U. No.167


(Release ID: 2123793) Visitor Counter : 12