ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
وزارت ہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ (ایم ایس ڈی ای) اور مائیکروسافٹ نے ملک کی چھ ریاستوں میں خواتین کالجوں میں 30 سنٹرز آف ایکسلنس قائم کرکے’اے آئی کریئرز فار وومین‘ کے لئے ایک ساتھ مل کر کام کیا
ٹو -ٹیئر اور تھرڈ -ٹیئرکے شہروں میں سی او ایز نوجوان خواتین کو صنعت سے منسلک مہارتوں سے آراستہ کرنے اور مصنوعی ذہانت میں کریئر کو فروغ دینے کے لیے خصوصی انڈرگریجویٹ- اے آئی کورسز پیش کریں گے
’ان ڈیمانڈ ڈجیٹل مہارتوں کے ساتھ نوجوان خواتین کو بااختیار بنانا نہ صرف انفرادی کریئر کو تبدیل کرے گا بلکہ ایک زیادہ منصفانہ اور اختراع پر مبنی معیشت کی طرف ملک کے سفر کو تیز کرے گا‘: مرکزی وزیر جینت چودھری
Posted On:
22 APR 2025 5:33PM by PIB Delhi
ہنر کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) اور مائیکروسافٹ نے خواتین کے لیے اے آئی کریئرز شروع کرنے کے لیے ایک مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں - ایک اہم ہنر مندانہ اقدام جس کا مقصد اعلیٰ تعلیمی اداروں میں خواتین کو مصنوعی ذہانت (اے آئی) میں کریئر بنانے کے لیے بااختیار بنانا ہے۔ یہ اسٹریٹجک تعاون خواتین کو صنعت سے منسلک اے آئی مہارتوں سے آراستہ کرکے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی میں صنفی فرق کو ختم کرنے کی کوشش کرتا ہے اور انہیں ڈجیٹل معیشت میں بامعنی طور پر حصہ لینے کے قابل بناتا ہے اور ہندوستان کی جدت طرازی کی ترقی میں فعال شراکت دار بنتا ہے۔

اس تعاون کے حصے کے طور پر، مائیکروسافٹ خواتین کے لیے اے آئی اسکلنگ اور انوویشن فریم ورک کے تحت 240 گھنٹے کا تربیتی نصاب فراہم کرے گا، جو صنعت کے معیارات کے مطابق ہوگا، اور نیشنل کونسل فار ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (این سی وی ای ٹی) کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ تربیت 30 سنٹر آف ایکسی لینس -ہبس اور 150 تعلیمی اداروں کے نیٹ ورک پر اعلیٰ تعلیم کے لیے ریاستی حکومت کے محکموں کے ساتھ شراکت میں ایک مرکز اور چھ ریاستوں کے ٹو -ٹیئر اور تھرڈ-ٹیئر ٹاؤنز میں اسپوک ماڈل میں دی جائے گی ۔
شراکت داری پر بات کرتے ہوئے، جناب جینت چودھری، مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت کے وزیر تعلیم نے کہا-’’یہ اقدام اس بات کی مثال دیتا ہے کہ حکومت اور صنعت کس طرح ایک جامع اور مستقبل کے لیے تیار افرادی قوت کی تشکیل کے لیے اکٹھے ہو سکتے ہیں۔ مائیکروسافٹ کے ساتھ ہماری شراکت داری وزارت کی وابستگی کو اجاگر کرتی ہے۔ یہ پروگرام کریڈٹ سے منسلک یونیورسٹی کے نصاب کے اندر اور اسے قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) کے ساتھ ہم آہنگ کرتے ہوئے، ہم 21ویں صدی کے سیکھنے کا از سر نو تصور کر رہے ہیں- اسے لچکدار، بین الضابطہ، اور صنعت کی ضروریات میں گہری جڑیں بنانے سے نہ صرف انفرادی کرئیر کو تبدیل کیا جائے گا بلکہ ملک کی معیشت کو مزید تیز کرنے کے قابل بنایا جائے گا‘‘۔

پروگرام کے شراکت داروں میں سے ایک کے طور پر- ایڈونیٹ فاؤنڈیشن اس پروگرام کو نافذ کرے گی اور شریک تعلیمی اداروں، حکومتی اداروں، کارپوریٹ تنظیموں اور صنعتی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔ ماحولیاتی نظام میں تبدیلی لانے اور اے آئی میں خواتین کے لیے صنعت سے متعلقہ مہارتوں اور اقتصادی مواقع کو فعال کرنے کے لیے ایک اتحاد قائم کرے گی، اس طرح ان کی افرادی قوت کی شرکت میں اضافہ ہوگا۔
یہ پروگرام خواتین کے اداروں میں 30 سنٹرز آف ایکسی لینس قائم کر کے کلاس روم سیکھنے کی تکمیل کرتا ہے جو کہ مرکز کے طور پر کام کرتے ہیں اورٹو –ٹیئر اور تھرڈ-ٹیئر شہروں میں 150 اسپوک سنٹرز کو مزید سپورٹ کرتے ہیں اور اے آئی ٹولز اور حقیقی دنیا کی ایپلی کیشنز کے ساتھ اے آئی کی گہرائی سے متعلق اے آئی تربیت کی پیشکش کرتے ہیں، جس سے 20,00افراد کو ہنر سیکھنے میں مدد ملتی ہے۔ سیکھنے والے ماہرین کی جانب سے منظم تربیت،اے آئی سرٹیفیکیشنز، انٹرنشپ، اپرنٹس شپ، فیلوشپ، کریئر گائیڈنس اوراے آئی فعال کرداروں میں ملازمت کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں گے۔
یہ پروگرام دیہی ہندوستان میں خواتین کے لیے اے آئی پر اختراع کرنے اور اپنے معاشی مواقع کو بڑھانے کے مواقع بھی پیدا کرے گا، انھیں اے آئی ڈیولپرز بننے کے لیے ان کی صلاحیتوں کو لیس کرے گا، اے آئی ایپلی کیشنز اور ڈیٹا سیٹس بنائے گا۔ اس طرح دیہی اے آئی اختراعات/انٹرپرائز کے لیے ٹیلنٹ کا ایک قطار تیار کرے گا۔ یہ اقدام ایم ایس ڈی ای کے ساتھ مائیکروسافٹ کی ہنر مندی کی جاری کوششوں پر استوار ہے۔ ایم ایس ڈی ای مائیکروسافٹ کے ساتھ نصاب کی منظوری میں تعاون کرے گا اور دیہی لڑکیوں کو ان سنٹرز آف ایکسیلنس کے ذریعے اپرنٹس شپ اور ملازمت کے مواقع فراہم کرے گا۔

شمولیتی ہنر مندی کے لیے مائیکروسافٹ کی وابستگی کو اجاگر کرتے ہوئے اپرنا گپتا، گلوبل ڈیلیوری سینٹر لیڈر مائیکروسافٹ (انڈیا) نے کہا-’’میں مائیکروسافٹ کی ہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ (ایم ایس ڈی ای) کی وزارت کے ساتھ شراکت کو دیکھ کر بہت خوش ہوں، جو ہندوستان میں نوجوان خواتین کو اے آئی میں کریئر بنانے کے لیے بااختیار بناتی ہے۔ اس تعاون سے، ہم ٹو-ٹیئر اور تھرڈ -ٹیئر شہروں میں اداروں میں صلاحیتوں کی تعمیر کو مضبوط کر رہے ہیں، اور زیادہ سے زیادہ خواتین کو اے آئی سے چلنے والی معیشت میں ترقی کرنے اور آنے والے کل کی افرادی قوت کو تشکیل دینے کے قابل بنا رہے ہیں۔
اس اقدام کا مقصد ڈجیٹل معیشت میں خواتین کی افرادی قوت کی شرکت کو بڑھانا اور مستقبل کے لیے تیار ہنر تک مساوی رسائی پیدا کرنے کے حکومت کے مشن کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہے۔ یہ پروگرام خواتین کے لیے ڈجیٹل کریئر کے راستوں کو وسعت دینے اور زیادہ جامع ٹکنالوجی افرادی قوت میں حصہ ڈالنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
*****
ش ح - ظ ا- خ م
UR No.136
(Release ID: 2123539)
Visitor Counter : 14