کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈی پی آئی آئی ٹی اور اسٹرائیڈ وینچرز کی جانب سے  بھارت اسٹارٹ اپ گرانڈ چیلنج 2025 کے فاتح کا اعلان ، اسکے تحت 10 کروڑ روپے تک کا فنڈ مہیا کرایا جائے گا

Posted On: 22 APR 2025 4:28PM by PIB Delhi

ڈیپارٹمنٹ فار پروموشن آف انڈسٹری اینڈ انٹرنل ٹریڈ (ڈی پی آئی آئی ٹی) نے اسٹارٹ اپ انڈیا اور اسٹرائیڈ وینچرز کے اشتراک سے، بھارت اسٹارٹ اپ گرانڈ چیلنج 2025 کے فاتح کے طور پر اسٹارٹ اپ بُوئینسی پلاسٹکس فار چینج ری سائیکلنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کا اعلان کیا۔ یہ اقدام اعلیٰ اثر رکھنے والے گھریلو اسٹارٹ اپ کو تسلیم کرنے اور بااختیار بنانے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔

فاتح کا انتخاب 30 دنوں تک جاری رہنے والے چیلنج کے دوران موصول ہونے والی 120 سے زائد اسٹارٹ اپ درخواستوں میں سے کیا گیا۔ درخواستیں ملک کی 22 ریاستوں سے موصول ہوئیں، جو پائیداری، فِن ٹیک، اور ای-موبیلیٹی کے شعبوں میں کام کرنے والے اسٹارٹ اپ کی جانب سے تھی۔

اس چیلنج کے فاتح پلاسٹکس فار چینج کی بنیاد 2015 میں رکھی گئی تھی، اور اس کی توجہ فیئر ٹریڈ تصدیق شدہ ری سائیکل پلاسٹک سپلائی چین کی تعمیر پر مرکوز ہے۔ یہ کمپنی اس وقت پلاسٹک ویسٹ کی اخلاقی طریقے سے خریداری اور اس کے جمع کرنے پر کام کر رہی ہے تاکہ ری سائیکلنگ یونٹس کو اعلیٰ معیار کا آر پی ای ٹی ، آر ایچ ڈی پی ای اور آر پی پی مواد فراہم کیا جا سکے۔  یہ اسٹارٹ اپ براہ راست غیر رسمی ویسٹ اور پلاسٹک کلیکٹرز کے ساتھ کام کرتا ہے اور انہیں رسمی معیشت میں شامل کرتا ہے۔ اس وقت کمپنی کی پلاسٹک کلیکشن کی گنجائش 20 ہزار ٹن سے زیادہ ہےاور اب اس کا ہدف بھارتی پلاسٹک ری سائیکلنگ کے شعبے میں اپنی موجودگی کو مزید مضبوط کرنا ہے۔

اسٹرائیڈ وینچرز بھارت کا سب سے بڑا وینچر ڈیٹ فنڈ ہے جس نے پچھلے پانچ سالوں میں 170 سے زائد نئے دور کے اسٹارٹ اپس کو ایک بلین ڈالر سے زیادہ کی مالی معاونت فراہم کی ہے۔ اسٹرائیڈ نے اب سنگاپور، ابو دھابی، ریاض اور لندن تک اپنے قدم پھیلائے ہیں۔ اس سال کے شروع میں اسٹرائیڈ وینچرز نے ڈی پی آئی آئی ٹی کے ساتھ ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے تھے تاکہ ملک بھر کے اُبھرتے ہوئے اسٹارٹ اپس کو مالی معاونت، نیٹ ورک، مارکیٹ تک رسائی اور رہنمائی فراہم کی جا سکے، اور بھارتی اسٹارٹ اپس کو عالمی سطح پر وسعت دینے میں مدد کی جا سکے۔

یہ پہلا موقع تھا جب اسٹرائیڈ وینچرز نے بھارت اسٹارٹ اپ گرینڈ چیلنج کا انعقاد کیا۔ فاتحین کے لیے، اسٹرائیڈ وینچرز نے 10 کروڑ تک کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا، جو کہ ضروری جائزے کے بعد کی جائے گی، ساتھ ہی مزید ماحولیاتی معاونت، رہنمائی اور اسٹرائیڈ کے نیٹ ورک تک رسائی فراہم کی جائے گی تاکہ بھارت میں پائیداری اور سرکولر معیشت میں اس کے اسٹارٹ اپ کی کوششوں کو مزید بڑھایا جا سکے۔

****

ش ح۔ ش آ ۔  م ر

U.NO.129


(Release ID: 2123506) Visitor Counter : 16