اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

اقلیتی امور کے وزیرجناب جارج کورین نے حج 2025 کے نمائندوں کے لیے اورینٹیشن اور ٹریننگ پروگرام کا افتتاح کیا

Posted On: 22 APR 2025 4:47PM by PIB Delhi

اقلیتی امور کے وزیر مملکت جناب جارج کورین نے حج 2025 کے وفد کے لیے دو روزہ (22-23 اپریل) اورینٹیشن  اور ٹریننگ پروگرام کا افتتاح کیا۔

اقلیتی امور کی وزارت  کے سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر کمار اور جوائنٹ سکریٹری (حج) جناب سی پی ایس بخشی نے تمام حج نمائندوں کا خیرمقدم کیا اور ان سے حج 2025 کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔

اس کارخیر کے لیے انتظامی اور طبی عملے سمیت مجموعی طور پر 620 ڈیپوٹیشن والے افراد کا انتخاب کیا گیا ہے۔

دو روزہ سیشن کا مقصد منتخب انتظامی اور طبی عملے کی استعداد میں اضافہ اور تربیت کرنا ہے۔

********

ش ح۔ع و۔ت ا

U-130


(Release ID: 2123502) Visitor Counter : 20