یو پی ایس سی
azadi ka amrit mahotsav

یونین پبلک سروس کمیشن نے سول سروسز امتحان 2024 کے حتمی نتائج کا اعلان کیا

Posted On: 22 APR 2025 2:25PM by PIB Delhi

ستمبر، 2024 میں یونین پبلک سروس کمیشن کی طرف سے  منعقدہ سول سروسز امتحان، 2024 کے تحریری حصے اور جنوری-اپریل، 2025 میں منعقدہ پرسنالٹی ٹیسٹ کے لیے انٹرویوز کی بنیاد پر، میرٹ کے لحاظ سے، ذیل میں اُن امیدواروں کی فہرست دی گئی ہے جن کے ناموں کے لیےدرج ذیل سروسز میں  تقرری کے لیے سفارش کی گئی ہے:

  1. انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس
  2. انڈین فارن سروس
  3. انڈین پولیس سروس ؛ اور
  4. سنٹرل سروسز ، گروپ ’اے‘ اور گروپ ’بی‘ ۔

2. درج ذیل بریک اپ کے مطابق تقرری کے لیے کل 1009 امیدواروں کی سفارش کی گئی ہے۔

جنرل

ای ڈبلیو ایس

او بی سی

ایس سی

ایس ٹی

کل

335

(بشمول-10 پی ڈبلیو بی ڈی-1،

05 پی ڈبلیو بی ڈی-2 ،

11 پی ڈبلیو بی ڈی-3 اور 05 پی ڈبلیو بی ڈی-5)

109

(بشمول-

صفرپی ڈبلیو بی ڈی-1 ،

01 پی ڈبلیو بی ڈی-2 ،

صفرپی ڈبلیو بی ڈی-3 اور

صفر

 پی ڈبلیو بی ڈی-5)

318

(بشمول-

02 پی ڈبلیو بی ڈی-1 ،

02 پی ڈبلیو بی ڈی-2 ،

03 پی ڈبلیو بی ڈی-3 اور

03 پی ڈبلیو بی ڈی-5)

160

(بشمول-

صفر پی ڈبلیو بی ڈی-1 ،

صفر پی ڈبلیو بی ڈی-2 ،

صفر پی ڈبلیو بی ڈی-3 اور 01 پی ڈبلیو بی ڈی-5)

87

(بشمول-

صفر پی ڈبلیو بی ڈی-1 ،

صفر پی ڈبلیو بی ڈی-2 ، 02 پی ڈبلیو بی ڈی-3 اور صفر

پی ڈبلیو بی ڈی-5)

1009

(بشمول-

12 پی ڈبلیو بی ڈی-1 ،

08 پی ڈبلیو بی ڈی-2 ،

16 پی ڈبلیو بی ڈی-3 اور 09 پی ڈبلیو بی ڈی-5)

 

3. سول سروسز امتحانات کے ضوابط  2024 کے ضابطہ 20 (4) اور (5) کے مطابق، کمیشن امیدواروں کی ایک مربوط ریزرو فہرست کو ذیل میں برقرار رکھے ہوئے ہے:

جنرل ای ڈبلیو ایس او بی سی ایس سی ایس ٹی پی ڈبلیو بی ڈی-1 کل115  35  59  14  06  01  230

4. مختلف سروسز میں تقرری دستیاب آسامیوں کی تعداد کے مطابق کی جائے گی جس میں امتحان کے ضوابط میں موجود دفعات پر مناسب غور کیا جائے گا۔ حکومت کی طرف سے پُر کی جانے والی اسامیوں کی تعداد درج ذیل ہے:

سروسز

جنرل

ای ڈبلیو ایس

اوبی سی

ایس سی

ایس ٹی

کل

 

آئی اے ایس

73

18

52

24

13

180

 

آئی ایف ایس

23

05

13

09

05

55

 

آئی پی ایس

60

4

41

22

10

147

 

سینٹرل سروسز گروپ ’اے‘

244

57

168

90

46

605

 

گروپ ’بی‘ سروسز

55

15

44

15

13

142

 

کل

455

109

318

160

87

*1129

 

 

*پی ڈبلیو بی ڈی کی 50 اسامیاں شامل ہیں (12پی ڈبلیوبی ڈی-1، 08 پی ڈبلیو بی ڈی-2 ، 16 پی ڈبلیو بی ڈی-3 اور 14 پی ڈبلیو بی ڈی-5)

5. جن امیدواروں کے ناموں کی سفارش کی گئی ہے ان میں سے 241 امیدواری عارضی رکھی گئی ہے۔

6. ایک امیدوار کے امتحان کا نتیجہ ابھی جاری نہیں کیا گیا ہے۔

7. یو پی ایس سی کے کیمپس میں امتحانات ہال کے قریب ایک ’’سہولت کاؤنٹر‘‘ ہے۔ امیدوار اپنے امتحانات/ بھرتیوں سے متعلق کوئی بھی معلومات/ وضاحت کام کے دنوں میں 10:00 بجے سے شام کے 5 بجے کے درمیان ذاتی طور پر یا ٹیلی فون نمبر 23385271/23381125/23098543 پر حاصل کر سکتے ہیں۔ نتائج یو پی ایس سی کی ویب سائٹ یعنی http//www.upsc.gov.in پر بھی دستیاب ہو ں گے ۔نتائج کے اعلان کی تاریخ سے 15 دن کے اندر نمبرات  ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے۔

جھلکیاں

سول سروسز امتحان (سی ایس ی) 2024 کے حتمی نتائج کا اعلان آج 22 اپریل 2025 کو کیا گیا ہے۔

نتائج کی جھلکیاں درج ذیل ہیں:

سول سروسز (ابتدائی) امتحان، 2024 کا انعقاد 16 جون، 2024 کو ہوا تھا۔ اس امتحان کے لیے کل 9,92,599 امیدواروں نے درخواست دی تھی، جن میں سے 5,83,213 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی تھی۔

ستمبر 2024 میں ہونے والے تحریری (مین) امتحان میں کل 14,627 امیدواروں نے شرکت کے لیے کوالیفائی کیا۔ ان میں سے 2,845 امیدواروں نے امتحان کے پرسنالٹی ٹیسٹ کے لیے کوالیفائی کیا۔

بالآخر، کمیشن نے کل 1009 امیدواروں (725 مرد اور 284 خواتین) کے ناموں کی مختلف سروسز میں تقرری کے لیے سفارش کی ہے۔

آخر میں  جن امیدواروں نے کوالیفائی کیا ان میں سر فہرست پانچ میں تین خواتین اور دو مرد شامل ہیں۔ محترمہ شکتی دوبے (رول نمبر 0240782) نے سول سروسز امتحان، 2024 میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ انہوں نے اپنے اختیاری مضمون کے طور پر پولیٹیکل سائنس اور بین الاقوامی تعلقات کے ساتھ امتحان میں کوالیفائی کیا۔ انہوں نے الہ آباد یونیورسٹی سے بائیو کیمسٹری میں گریجویشن (بی ایس سی) کیا ہے۔

ایم ایس یونیورسٹی آف بڑودہ سے گریجویٹ (بی کام) محترمہ ہرشیتا گوئل (رول نمبر 0101571) نے اپنے اختیاری مضمون کے طور پر سیاسیات اور بین الاقوامی تعلقات کے ساتھ دوسرامقام حاصل کیا۔

وی آئی ٹی ، ویلور سے الیکٹریکل اور الیکٹرانکس انجینئرنگ میں گریجویٹ (بی ٹیک) جناب ڈونگرے آرچت پراگ (رول نمبر 0867282) نے اپنے اختیاری مضمون کے طور پر فلسفہ کے ساتھ تیسرے مقام پر رہے۔

احمد آباد  کی گجرات ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی سے کمیوٹر انجینئرنگ میں بی ای محترمہ شاہ مرگی چراغ (رول نمبر 0108110)نے  اپنے اختیاری مضمون کے طور پر سماجیات کے ساتھ چوتھا درجہ حاصل کیا۔

دہلی کی گرو گوبند سنگھ اندرا پرستھ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس اور انجینئرنگ میں بی ٹیک جناب آکاش گرگ (رول نمبر 0833621)نے اپنے اختیاری مضمون کے طور پرسماجیات کے ساتھ پانچواں مقام  حاصل کیا۔

سر فہرست 25 امیدواروں میں11 خواتین اور 14 مرد شامل ہیں۔ ان کی تعلیمی قابلیت میں آئی آئی ٹی، این آئی ٹی، وی آئی ٹی ، جے این یو ، یونیورسٹی آف دہلی ، یونیورسٹی آف الہ آباد  جیسے ملک کے بڑے اداروں سے  انجینئرنگ، ہیومینٹیز، سائنس، کامرس، میڈیکل سائنس اور آرکیٹیکچر میں گریجویشن شامل ہیں۔

سرفہرست 25 کامیاب امیدواروں نے تحریری (مین) امتحان میں مختلف اختیاری مضامین کا انتخاب کیا ہے، جن میں بشریات، کامرس اور اکاؤنٹنسی، جغرافیہ، ریاضی، فلسفہ، طبیعیات، سیاسیات اور بین الاقوامی تعلقات، پبلک ایڈمنسٹریشن، سماجیات اور تمل زبان کا ادب شامل ہیں۔

تجویز کردہ امیدواروں میں بنچ مارک معذوری کے حامل 45 افراد بھی شامل ہیں، جن میں 12 جسمانی طور پر معذور، 08 بینائی سے محروم،  16 قوت سماعت سے محروم اور 09 کئی بیماریوں میں مبتلاافراد ہیں۔

 

Click here to see Result in English

Click here to see Result in Hindi

 

 

*************

 

 

(ش ح ۔ک ح۔ش ت(

U. No. 120

 


(Release ID: 2123462) Visitor Counter : 23