خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
خواتین واطفال کی ترقی کی وزارت کے سکریٹری نے پوشن ٹریکر ایپ کے لیے پبلک ایڈمنسٹریشن (انوویشن کیٹیگری) میں بہترین کارکردگی کے لیے وزیراعظم کا ایوارڈ حاصل کیا
Posted On:
21 APR 2025 2:35PM by PIB Delhi
خواتین و اطفال کی ترقی کی وزارت کے سکریٹری جناب انل ملک نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے پبلک ایڈمنسٹریشن (نوویشن کیٹیگری) میں وزیر اعظم کا اعزاز حاصل کیا۔ یہ ایوارڈ انہیں ان کے اہم نیوٹریشن ٹریکر کے لیے دیا گیا، جس نے پورے ہندوستان میں ریئل ٹائم نیوٹریشن سروس کی فراہمی میں انقلاب برپا کردیا ہے۔

پوشن ٹریکر ایک موبائل پر مبنی ایپلی کیشن ہے جسے آنگن واڑی کارکنان غذائیت اور بچوں کی دیکھ بھال کی خدمات کی فراہمی کے بارے میں حقیقی وقت میں ڈیٹا فراہم کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
*************
(ش ح ۔ش ت۔ش ت(
U. No. 83
(Release ID: 2123152)
Visitor Counter : 17