نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ نے ایسٹر کے موقع پر قوم کو مبارکباد دی

Posted On: 19 APR 2025 6:09PM by PIB Delhi

اتوار کے روز ایسٹر کے موقع پر، میں بھارت  بھر کے تمام شہریوں کو ، اور اس مقدس موقع کو منانے والے مسیحی برادریوں کو خصوصی طور پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ایسٹر عیسیٰ مسیح کے جی اٹھنے کے ذریعے امید اور تجدید کی علامت ہے۔ ہمدردی، معافی اور خدمت سے متعلق  ان کی لازوال تعلیمات ایک ہم آہنگ معاشرے کی تعمیر کی جانب  ہماری رہنمائی کرتی ہیں۔

دعا ہے کہ یہ مقدس دن ہم سب کو کمزوروں کی فلاح و بہبود اور عیسیٰ مسیح کی  غیر مشروط محبت کے پیغام کو مجسم کرنے کے لیے اپنے عزم کی تجدید کرنے کی ترغیب فراہم کرے ۔ہمارے ملک کے گھر اور برادریاں امن اور تازگی سے پُر  ہوں۔

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:54


(Release ID: 2122941) Visitor Counter : 20