صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

ایسٹر کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند کی مبارک باد

Posted On: 19 APR 2025 3:45PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے ایسٹر کے موقع پر تمام ہم وطنوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔

ایک پیغام میں ، صدر جمہوریہ ہند نے کہا ہے ، ’’ایسٹر کے مبارک موقع پر ، میں تمام ہم وطنوں ، خاص طور پر ہندوستان اور بیرون ملک مقیم عیسائی برادری کو مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔

ایسٹر کا مقدس تہوار جو خداوند یسوع مسیح کے جی اٹھنے کی یاد میں منایا جاتا ہے، بے لوث محبت اور خدمت کا پیغام دیتا ہے۔یسوع مسیح کی قربانی ہمیں دست برداری اور معافی کی قدر سکھاتی ہے۔ان کی زندگی انسانیت کو سچائی، انصاف اور ہمدردی کے راستے پر چلنے کی ترغیب دیتی ہے۔

اس خوشی کے موقع پر ، آئیے ہم ان کی زندگی کی اقدار کو اپنائیں اور معاشرے میں امن اور خوش حالی کو فروغ دیں۔‘‘

صدر جمہوریہ کا پیغام دیکھنے کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں

Please click here to see the President's message -

******

ش ح۔ ش ا ر ۔ م ر

U-NO. 50


(Release ID: 2122903) Visitor Counter : 38