وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

بالواسطہ محصولات اور کسٹمز کے مرکزی بورڈ نے جی ایس ٹی رجسٹریشن کی درخواستوں پر کارروائی کے لیے ترمیم شدہ ہدایات جاری کر دیں


فیلڈ فارمیشنز کے لیے نئی رہنما ہدایات سے ٹیکس دہندگان پر عمل درآمد کا بوجھ کم ہوگا اور شفافیت کو فروغ ملے گا

Posted On: 18 APR 2025 11:37AM by PIB Delhi

مرکزی بورڈ برائے بالواسطہ محاصل و کسٹمز (سی بی آئی سی) ، محکمہ محصولات، وزارت خزانہ نے متعدد شکایات موصول ہونے پر جی ایس ٹی رجسٹریشن کے عمل کے دوران درخواست گزاروں کو درپیش مشکلات کا نوٹس لیا ہے۔ ان مشکلات کی بڑی وجہ افسران کی جانب سے اضافی دستاویزات طلب کرنے کی بنیاد پر اٹھائے گئے سوالات ہیں۔

ان شکایات کو حل کرنے اور جی ایس ٹی رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کے لیے، سی بی آئی سی  نے 17 اپریل 2025 کو افسران کے لیے جی ایس ٹی رجسٹریشن درخواستوں پر کارروائی سے متعلق ہدایات جاری کی ہیں ۔(ہدایت نمبر: 03/2025-GST)

ان احکامات کے مطابق، افسران کو سختی سے درخواست فارم میں فراہم کردہ دستاویزات کی فہرست پر عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ مخصوص معاملات میں جن مطلوبہ دستاویزات کو اپ لوڈ کرنا ضروری ہے، ان کی تفصیل بھی ان ہدایات میں دی گئی ہے۔

افسران کو یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ محض اندازوں، معمولی تضادات، یا ایسی اضافی دستاویزات کی بنیاد پر نوٹس جاری نہ کریں جو درخواست کی کارروائی کے لیے ضروری نہ ہوں۔ اگر کسی معاملے میں فہرست سے ہٹ کر کوئی دستاویز درکار ہو، تو متعلقہ ڈپٹی/اسسٹنٹ کمشنر کی منظوری لینا لازمی ہوگا۔

زونل پرنسپل چیف کمشنر/چیف کمشنرز کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ قریبی نگرانی کے لیے مؤثر طریقہ کار اپنائیں اور جہاں ضروری ہو وہاں مناسب تجارتی نوٹسز جاری کریں۔ مزید یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ جو افسران ان ہدایات سے انحراف کریں، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

یہ اقدامات جی ایس ٹی رجسٹریشن کے عمل کو مزید آسان بنانے، عمل درآمد کے بوجھ کو کم کرنے اور کاروبار میں آسانی کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

تفصیلی ہدایات کے لیے درج ذیل لنکس ملاحظہ فرمائیں:

HTTPS://TAXINFORMATION.CBIC.GOV.IN/VIEW-PDF/1000532/ENG/INSTRUCTIONS

ہدایت نمبر03/2025-GST کے متبادل لنک کے لیے یہاں کلک کریں:

CLICK HERE FOR ALTERNATE LINK OF INSTRUCTION NO. 03/2025-GST

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-17


(Release ID: 2122650) Visitor Counter : 44