اسٹیل کی وزارت
تعارف: انڈیا اسٹیل 2025
بھارت میں 24 سے 26 اپریل 2025 تک ممبئی میں اسٹیل سے متعلق سب سے بڑی بین الاقوامی تقریب منعقد ہوگی
وزیر اعظم اسٹیل صنعت کی اس اہم تقریب کا افتتاح کریں گے
Posted On:
17 APR 2025 3:14PM by PIB Delhi
انڈیا اسٹیل25- 2024 ، 24 سے 26 اپریل 2025 تک ممبئی کے بمبئی ایگزیبیشن سینٹر میں منعقد ہوگی ۔ دو سال میں ایک بار منعقد ہونے والی یہ چھٹی بین الاقوامی نمائش اور کانفرنس ہے جس میں ترقی، پائیداری، لچکداری اور جدت پر بھرپور توجہ مرکوز کی جائے گی ۔ اس کانفرنس میں اسٹیل کےشعبے کی مستقبل کی رفتار پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے عالمی اسٹیل ویلیو چین کے سرکردہ متعلقہ فریقین یکجا ہوں گے۔
ہندوستان، قومی اسٹیل پالیسی کے مطابق 2030 تک 30 کروڑ ٹن کی پیداواری صلاحیت اور 160 کلوگرام فی کس کھپت حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔ اسٹیل کے شعبے میں ترقی کی اس رفتار کو مدنظر رکھتے ہوئے، کانفرنس کا انعقاد بین ریاستی اور بین الاقوامی تعاون کے نئے موقع فراہم کرانے ، معلومات کے تبادلے میں سہولت فراہم کرنے، اور ہندوستان کی پالیسی اصلاحات اور بنیادی ڈھانچے کے اقدامات کو ظاہر کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے جس کا مقصد اسٹیل کے میدان میں کاروبار کومزید آسان بنانا ہے۔
وزیر اعظم ہند 24 اپریل 2025 کو اسٹیل اور ہیوی انڈسٹریز کے وزیر جناب ایچ ڈی کمار سوامی، اسٹیل اور بھاری صنعتوں کےوزیر مملکت جناب بھوپتی راجو سری نواس ورما ، مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ جناب دیویندر فڑنویس اور چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ جناب وشنو دیو سہائے بھی اس تقریب میں موجود رہیں گے۔
کانفرنس میں وزرائے اعلیٰ اور مرکزی وزرا سمیت مختلف مرکزی ریاستوں کی اعلیٰ شخصیتیں شرکت کریں گی جس سے آتم نربھر بھارت کی ترقی میں اسٹیل کے شعبہ کی اہمیت کا اظہار ہوتا ہے۔ اس کانفرنس میں مرکزی وزارتوں سمیت اسٹیل اور بھاری صنعتوں کے وزیر جناب ایچ ڈی کمارا سوامی ،تجارت و صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل ریلویز کے وزیر جناب اشونی ویشنو ، نئی اور قابل تجدید توانانئی نیز صارفین امور کے وزیر جناب پرہلاد وینکٹیش جوشی ، کانوں کے وزیر جناب جی کشن ریڈی، اسٹیل اور بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب بھو پتی راجو سری نواس ورما ، مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ جناب دیویندر فڑنویس ، چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ وشنو دیو سہائے اور اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ جناب موہن چرن ماجھی بھی شرکت کریں گے۔ وہ کانفرنس کے بنیادی اجلاس کی صدرات کریں گےجس سے بھارت کی معیشت اور صنعت سے متعلق حکمت عملی کی ، مختلف شعبوں میں اہمیت ظاہر ہوتی ہے۔
حکومت ہند کے سینئر افسران ، جن میں الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت کے سکریٹری اور کوئلے کی وزارت کے سکریٹری بھی تقریب کے دوران بنیادی اجلاس کی صدارت کریں گے۔
اس کانفرنس میں دنیا کے سرکردہ صنعت کار اور سینئر غیر ملکی شخصیتیں شرکت کریں گی۔ یہ غیر ملکی شخصیتیں اعلیٰ سطح کے وفود کی قیادت کریں گی ۔ جن میں روسی فیڈریشن کے صنعت و تجارت کے نائب وزیر ، آسٹریلیا، موزمبیق اور منگولیا کے سفارت کار بھی شامل ہیں جس سے اسٹیل کے شعبے میں بین الاقوامی سرگرمیوں اور اس سے متعلق تعاون میں آتی ہوئی گہرائی کی عکاسی ہوتی ہے۔
بین الاقوامی کانفرنس و نمائش کی خصوصیات :
نمائش اور اختراع: اسٹیل صنعت میں انتہائی جدید ٹکنالوجی کی ترقی کی نمائش
گول میز کانفرنس : شعبے کے لیے مخصوص موضوعات پر بحث مباحثہ ، بین الاقوامی اشتراک اور سی ای او کی گول میز کانفرنس اور شعبوں کی گول میز کانفرنس سمیت ابھرتے ہوئے رجحانات
ریورس بائر ۔ سیلر میٹنگ ( آر بی ایس ایم ): تجارتی موقوں کی سہولت اور نئی تجارتی سرگرمیوں کا فروغ
بین الاقوامی سرگرمیاں: ملکوں کے لیے مخصوص اجلاس ، جن میں اسٹیل تیار کرنے والے اہم ممالک شامل ہیں،ان ملکوں میں جنوبی کوریا، سویڈین ، آسٹریلیا اور منگولیا شامل ہیں۔ ان مذاکرات میں مشترکہ تحقیق کے موقع تلاش کیے جائیں گے۔ ایک دوسرے کی ٹکنالوجی سے ایک دوسرے کو واقف کرایا جائے گا۔ نیز ایک لچک دار سپلائی چین کے بارے میں بات چیت کی جائے گی، تاکہ بھارت کی اسٹیل پیداوار سے متعلق اندیشوں کو دور کیا جائے گا اور عالمی سطح کی مسابقت کو بڑھاوا دیا جا سکے۔
کانفرنس میں گھریلو کھپت کو بڑھانے ، مستقبل میں اسٹیل کے استعمال کی نمائش اور عالمی شراکت داری کو بڑھانے پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی۔
اس کانفرنس میں 12 ہزار سے زیادہ تاجر ، 250 نمائش کار اور 1200 کانفرنس میں مندوبین، جو مختلف شعبوں، سرکاری محکموں ، ریاستی سرکاروں کی نمائندگی کریں گےنیز ملک کے مندوبین اور گھریلو نیز بھارت اور غیر ملکی بین الاقوامی بائرز شرکت کریں گے۔ یہ کانفرنس اسٹیل کے شعبے کی عالمی سطح کی ابھی تک کی سب سے بڑی کانفرنس ہوگی۔
*****
ش ح-ا س ۔ ا ک م
UR No- 9991
(Release ID: 2122426)