بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کھادی اور گاؤں کی صنعت کمیشن


کے وی آئی سی  نے ہیڈ کوارٹر ممبئی میں ورچوؤل وسیلے سے ’میگا ڈسٹری بیوشن‘ پروگرام کا انعقاد کیا،  ملک بھر میں 16377 آلات، مشینیں اور ٹول کٹس کی تقسیم

گرام ادیوگ وکاس یوجنا، کھادی وکاس یوجنا اور وزیر اعظم کے روزگار پیدا کرنے کے پروگرام (پی ایم ای جی پی) کے تحت 5 لاکھ سے زیادہ دستکاروں اور مستفیدین نے فائدہ اٹھایا

کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب منوج کمار کی جانب سے پی ایم ای جی پی اسکیم کے تحت 14456 نئی یونٹوں کو 469 کروڑ روپے کی مارجن منی سبسڈی کی تقسیم، جس سے 159016 نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی

5000 نئے پی سیم سی جی پی یونٹس اور 44 تجدید شدہ کھادی بھونوں کے ساتھ ساتھ آن لائن وسیلے سے  ملک بھر میں 750 کھادی ورکشاپس کا افتتاح۔ اس ورکشاپ سے مجموعی طور پر 1440 کاریگر مستفید ہوں گے

اس مالی سال میں، کھادی وکاس یوجنا کے تحت، اب تک ایم ایم ڈی اے کی رقم  215 کروڑ روپے اور آئی ایس ای سی  گرانٹ کی 40 کروڑ روپےکی رقم  تقسیم کی گئی ہے

کے وی آئی سی کے چیئرمین نے کہا، ’’وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ’وکست بھارت ابھیان‘سے متاثر میگا ڈسٹری بیوشن پروگرام، کاریگر

Posted On: 28 MAR 2025 6:17PM by PIB Delhi

کھادی اور دیہات کے صنعت کمیشن (کے وی آئی سی )، چھوٹی ،بہت چھوٹی اور درمیانی صنعتوں  کی وزارت (ایم ایس ایم ای )، حکومت ہند نے اپنے مرکزی دفتر، ممبئی میں ورچوئل وسیلے سے سب سے بڑے اور سب سے زیادہ جامع ’میگا ڈسٹری بیوشن‘ پروگرام کا انعقاد کیا۔ گرام ادیوگ وکاس یوجنا، کھادی وکاس یوجنا اور وزیر اعظم کے روزگار پیدا کرنے کے پروگرام (پی ایم ای جی پی) کے تحت 5 لاکھ سے زیادہ کھادی کاریگروں، کاروباریوں اور مستفیدین کو فائدہ پہنچایا گیا۔ کے وی آئی سی کے چیئرمین منوج کمار نے اس موقع پر ورچوئل میڈیم کے ذریعے ملک بھر کے لاکھوں کاریگروں سے خطاب کیا اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ’وکست  بھارت‘ اور ’آتم نر بھر بھارت‘ مہم میں شامل ہونے کی اپیل کی۔ کے وی آئی سی   کے نارتھ زون کے ممبر جناب  ناگیندر رگھوونشی، مشرقی زون کے ممبر جناب  منوج کمار سنگھ، ایم ایس ایم ای  وزارت کے جوائنٹ سکریٹری (اے آر آئی) جناب  وپل گوئل، اکنامک ایڈوائزر (ایم ایس ایم ای ) محترمہ سمی چودھری اور کے وی آئی سی کے مرکزی دفترکے سینئر افسران کے ساتھ ساتھ ملک بھر کے فیلڈ دفاتر کے افسران اور ملازمین ورچوئل موڈ کے ذریعے پروگرام میں شریک ہوئے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کے مطابق، کھادی اور گاؤں کی صنعت کے شعبے میں خود انحصاری اور کاروباری شخصیت کو فروغ دینے کی سمت میں ایک تاریخی پہل کی گئی، ولے پارلے میں واقع ہیڈ کوارٹر میں ایک ’میگا ڈسٹری بیوشن‘پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں گرام ادیوگ++++++ وکاس یوجنا اسکیم کے تحت ملک بھر کے تمام 6 زونوں (ایسٹ زون، ویسٹ زون، نارتھ زون، ساؤتھ زون، سینٹرل زون اور شمال مشرقی زون) کے ریاستی اور ڈویژنل دفاتر سے وابستہ استفادہ کنندگان میں 16377 آلات، مشینیں اور ٹول کٹس تقسیم کی گئیں۔ اس کے ساتھ ہی کھادی وکاس یوجنا اسکیم کے تحت 44 تجدید شدہ کھادی بھونوں اور 750 کھادی ورکشاپس کا بھی افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے پروگرام کے تحت 469 کروڑ روپے کی مارجن منی سبسڈی کے طورپر  منظور شدہ قرض پر تقسیم کیے گئے۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ملک بھر میں 14456 پی ایم ای جی پی یونٹوں کو 1399.13 کروڑ روپے، جس سے روزگار کے159016  مواقع پیدا ہوں گے۔ اس کے ساتھ کے وی آئی سی کے چیئرمین نے آن لائن وسیلے سے  5000 نئے پی ایم ای جی پی یونٹس کا بھی افتتاح کیا۔ مالی سال 2024-25 میں، کل 58850 مستفیدین کو 2175 کروڑ روپے کا مارجن تقسیم کیا گیا، جس سے 64,73,50 ملازمتیں پیدا ہوئیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2025-03-29at1.15.37PM(2)NG6K.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2025-03-29at1.15.37PM(1)7KP2.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2025-03-29at1.15.37PM4M1Z.jpeg

کے وی آئی سی کے چیئرمین منوج کمار نے بتایا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ’آتم نت بھر بھارت‘ ویژن کو تسلیم کرنے اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے کھادی اور دیہی صنعت کمیشن نے گرام ادیوگ وکاس یوجنا اسکیم کے تحت اپنی تاریخ میں سب سے زیادہ جامع اور بڑے پیمانے پر ٹول کٹ تقسیم کرنے کا پروگرام منعقد کیا ہے۔ اس کے تحت ورچوئل میڈیم کے ذریعے کل 16,377 ٹول کٹس اور آلات تقسیم کیے گئے جن میں شہد کی مکھیوں کے 3,950 باکسز، 7,067 الیکٹرک پاٹری ویہل، 1,350 چمڑے کی مصنوعات کی مرمت کے ٹول کٹس، 390 جوتے تیار کرنے کے آلات، 420 الیکٹریشن ٹول کٹس، 80 اے سی کی مرمت کی ٹول کٹس، 300 پلمبر ٹول کٹس، 60 موبائل ریپئرنگ ٹول کٹس، 971 سلائی مشینیں، 278 ہاتھ سے تیار کاغذ بنانے والی مشینیں، 349 خودکار اگربتی بنانے والی مشینیں، 60 پیڈل سے چلنے والی اگربتی بنانے والی مشینیں، 320 ٹرن ووڈ مشینیں، 180 لکڑی کے کھلونے بنانے والی مشینیں، 460 ویسٹ کلچر ووڈ پراسیسنگ مشینیں اور 292 زراعت پر مبنی خوراک کی ڈبی بندی  کی مشینیں شامل ہیں۔

اس پروگرام کے دوران جناب منوج کمار نے بتایا کہ کے وی آئی سی نے مالی سال 2024-2025 میں اب تک موڈیفائیڈ مارکیٹ ڈیولپمنٹ اسسٹنس (ایم ایم ڈی اے) کے تحت 1,110 کھادی اداروں کو 215 کروڑ روپے کی گرانٹ کی رقم جاری کی ہے جس سے تقریباً 1,46,246 کاریگروں کو فائدہ پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ آئی ایس ای سی  پروگرام کے ذریعے 1153 کھادی اداروں کو 40 کروڑ روپے کی گرانٹ کی رقم بھی تقسیم کی گئی ہے۔ اس کے تسلسل میں، آج کھادی اداروں کو 32.73 کروڑ روپے کی اضافی ایم ایم ڈی اے گرانٹ کی رقم جاری کی گئی جس سے 3817 کاریگر مستفید ہوئے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت کا تذکرہ کرتے ہوئے، کے وی آئی سی کے  چیئرمین نے کہا،’’ہم سب کو ’ووکل فار لوکل‘ کے ساتھ ساتھ ’میک فار ورلڈ‘ کے منتر کو اپنانا ہوگا، تب ہی وزیر اعظم مودی کے ’لوکل سے گلوبل‘کے ویژن کو تسلیم کیا جائے گا۔ کھادی کاریگروں کے لیے ایک اہم اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھادی کاریگروں کی اجرت میں یکم اپریل 2025 سے 20 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔گزشتہ 11 سالوں میں مودی حکومت نے کھادی کاریگروں کی اجرت میں 275 فیصد کا تاریخی اضافہ کیا ہے۔ اب بنکروں  کو چرخہ پر فی ہانک کاتنے کے لیے 15 روپے ملیں گے۔

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے جناب منوج کمار نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھارت ٹیکس 2025 میں ’کھادی کی بحالی‘ کے لیےکھادی برائے فیشن‘ کا منتر دیا، عوام تک پہنچنے اور کھادی کو جدید لباس کے طور پر مقبول بنانے کے لیے،کے وی آئی سی نے ناگپور، پونے، وڈودرا،سورت،چنئی،جے پور،پریاگ راج  سمیت کئی شہروں میں کھادی کے عظیم الشان فیشن شوز کا انعقاد کیا۔ وزیر اعظم کی تحریک سے ’نئے ہندوستان کی نئی کھادی‘ خاص طور پر نوجوان نسل تک پہنچی ہے اور ایک جدید لباس کے طور پر اپنی شناخت قائم کر رہی ہے۔ کے وی آئی سی کے چیئرمین نے بتایا کہ پریاگ راج مہاکمبھ میں کھادی کی فروخت  12.02 کروڑروپے تھی، جبکہ گزشتہ مالی سال میں کھادی اور گاؤں کی صنعتوں کی کل پیداوار 1.08 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گئی  اور فروخت 1.55 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ پچھلے 10 سالوں میں 1.87 کروڑ نوکریاں پیدا ہوئیں جن میں 10.17 لاکھ نئی نوکریاں بھی شامل ہیں۔ پی ایم ای جی پی کے تحت 10 لاکھ سے زیادہ نئے منصوبے قائم کیے گئے، جس سے 88 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو روزگار ملا۔

کھادی اور دیہی صنعت کمیشن کے دفاتر سے وابستہ لاکھوں کھادی کاریگروں، کھادی اداروں کے نمائندوں، گرام ادیوگ  وکاس یوجنا اور پی ایم ای جی پی اسکیم کے استفادہ کنندگان کو اس پروگرام میں ملک بھر میں آن لائن میڈیم کے ذریعے جوڑا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی کے وی آئی سی کے عہدیدار اور ملازمین بھی ممبئی کے مرکزی دفتر میں موجود تھے۔

******

ش ح۔ ام۔ ع ر

U-9989

 


(Release ID: 2122409)