وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارت -ازبیکستان مشترکہ فوجی مشق ’دستلک-چھ‘ کا اوندھ میں غیر ملکی تربیتی مرکز میں آغاز ہو گیا ہے

Posted On: 16 APR 2025 2:39PM by PIB Delhi

بھارت -ازبیکستان کی  مشترکہ فوجی مشق دستلک- VI کا آج اوندھ (پونے) میں غیر ملکی تربیتی مرکز میں شروع ہو گئی۔ یہ مشق 16 سے 28 اپریل ، 2025 ء تک جاری رہے گی۔

بھارتی دستے کی نمائندگی 60 اہلکاروں پر مشتمل جاٹ ریجمنٹ کی ایک بٹالین اور بھارتی فضائیہ ( آئی اے ایف )  کر رہی ہے۔ ازبیکستان کی طرف سے ازبیک فوج کے اہلکار اس مشق میں شرکت کر رہے ہیں۔ مشترکہ مشق دستلک-VI ایک سالانہ تربیتی مشق ہے  ، جو باری باری  بھارت اور ازبیکستان میں منعقد کی جاتی ہے۔ پچھلی  بار مشق اپریل  ، 2024 ء میں ازبیکستان کے تِرمز ضلع میں منعقد ہوئی تھی۔

اس مشق کا موضوع ’’نیم شہری  منظر نامے میں مشترکہ کثیر جہتی غیر روایتی کارروائیاں ‘‘ ہے ۔ اس کا مقصد ایسے دہشت گردانہ حملے کے ردعمل کی مشق کرنا ہے  ، جس میں کسی مخصوص علاقے پر قبضہ کر لیا گیا ہو۔ اس کے تحت بٹالین سطح پر ایک مشترکہ آپریشنز سینٹر کا قیام، انسداد دہشت گردی کارروائیاں جیسے کہ آبادی پرکنٹرول، چھاپے، تلاش اور  نشانے کو تہس نہس کرنے  کی کارروائیاں اور فضائی طاقت کے استعمال سے دہشت گردوں کا خاتمہ شامل ہے۔

فوج اور فضائیہ کے خصوصی دستے  ، مشق کے دوران ایک ہیلی پیڈ کو محفوظ بنائیں گے تاکہ اسے مزید کارروائیوں کے لیے استعمال کیا جا سکے۔ مشق میں ڈرونز کی تعیناتی، انسداد ڈرون اقدامات اور فضائیہ کی جانب سے دشمن علاقوں میں فورسز کی معاونت کے لیے لاجسٹک سپورٹ بھی شامل ہو گی۔ اس کے علاوہ ہیلی کاپٹروں کو نگرانی، مشاہدہ، خصوصی ہیلی بورن آپریشنز  ( ایس ایچ بی او ) ، چھوٹے دستوں کا داخلہ و انخلاء ( ایس ٹی آئی ای )  اور دیگر مخصوص مشنوں  کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

مشترکہ مشق دستلک-VI دونوں فریقین کو غیر روایتی مشترکہ کارروائیوں کے طریقۂ کار، تکنیک اور حکمت عملی کے تبادلے کا موقع فراہم کرے گی۔ یہ دونوں افواج کے درمیان باہمی ہم آہنگی، دوستانہ تعلقات اور تعاون کو فروغ دے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ مشق دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنائے گی اور دونوں دوست ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں اضافہ کرے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1(1)HAQR.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2(2)8F28.jpg

****

) ش ح –   ا ع خ        -  ع ا )

U.No. 9941


(Release ID: 2122084)