وزارات ثقافت
ساہتیہ اکیڈمی کے زیر اہتمام‘دلت چیتنا’ پروگرام
چھ نامور مصنفین نے اپنی ادبی تخلیق پیش کی
Posted On:
16 APR 2025 1:08PM by PIB Delhi
ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے یوم پیدائش کے موقع پر ساہتیہ اکیڈمی کے زیر اہتمام ‘دلت چیتنا’ پروگرام میں چھ نامور مصنفین نے اپنی تخلیقات پیش کیں۔مہندر سنگھ بینیوال ، ممتا جینت ، نام دیو اور نیلم نے نظمیں پڑھیں اور پورن سنگھ اور ٹیک چند نے مختصر کہانیاں پڑھیں ۔اپنی پیشکش میں ، سب نے ڈاکٹر امبیڈکر کی بنیادی تعلیمات اور ان کے وژن پر روشنی ڈالی جس کی مدد سے امتیازی سلوک سے پاک معاشرے کی تشکیل کی جا سکتی ہے ۔سب سے پہلے، ممتا جینت نے اپنی پانچ نظمیں پیش کیں ، جن کا عنوان تھا ‘‘سبھی نی چھوا تھا’’ ، ‘‘جیوت عمارتیں’’ ، ‘‘ایشور’’، ‘‘نہیں چاہئے’’ اور ‘‘بہیلیوں کے نام’’۔نامدیو نے‘‘بابا بھیم’’، ‘‘گاڑی وان’’، ‘‘کنواں’اور‘‘پہچان’’کے عنوان سے اپنی نظمیں پڑھیں ، جو ڈاکٹر امبیڈکر کے خوابوں کی موجودہ حیثیت کی عکاسی کرتی ہیں ۔نیلم کی نظموں کے عنوان ‘‘سب سے بری لڑکی’’ ،‘‘نئی دنیا کے رچیتا’’، ‘‘تمھاری امیدوں پے کھرےاتریں گے ہم’’اور‘‘اٹھو سنگھرش کرو’’تھے ۔نظم‘‘سب سے بری لڑکی’’نے خواتین کے حقوق اور مساوات کے لیے جدوجہد پر ابھارا ۔مہندر سنگھ بینیوال نے ‘‘تصویر’’، ‘‘اور کب تک مارے جاؤگے’’،‘‘بھیڑیا’’اور ‘‘آگ’’کے عنوان سے نظمیں پڑھیں ، جنہوں نے جدید معاشرے کی دوہری ذہنیت کو بہت درست طریقے سے سامنے لانے کا کام کیا۔ٹیک چند کی پیش کردہ کہانی کا عنوان‘‘غبار’’تھا ۔اس میں دلتوں کی کچھ برادریوں میں لاعلمی کی گہری جڑیں بہت آسان طریقے سے دکھائی گئیں ۔پورن سنگھ نے اپنی کہانی‘‘ہوا کا رخ’’ پڑھی ، جس میں مختلف دباؤ کے نتیجے میں ایک مصنف کو سمجھوتہ کرنے کی ستم ظریفی پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔پروگرام کا اہتمام جناب انوپم تیواری ، ایڈیٹر (ہندی) نے کیا ۔پروگرام میں بڑی تعداد میں مصنفین ، صحافی اور طلبہ موجود تھے ۔
*******
ش ح۔ م م۔م ش
U.NO.9935
(Release ID: 2122054)