سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
صدرِ جمہوریہ، نائب صدر، وزیر اعظم اور دیگر معزز شخصیات نے آج نئی دہلی میں پارلیمنٹ ہاؤس کے لان میں بابا صاحب ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو ،ان کی 135ویں سالگرہ پر گلہائے عقیدت پیش کیا
Posted On:
14 APR 2025 12:42PM by PIB Delhi
حکومت ہند کی سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی وزارت کی جانب سے، ڈاکٹر امبیڈکر فاؤنڈیشن ( ڈی اے ایف ) کے زیر اہتمام 135ویں امبیڈکر جینتی تقریبات 14 اپریل ، 2025 ء کو پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں بابا صاحب ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے مجسمے کے قریب منعقد کی گئیں۔
مورخہ 14 اپریل ، 2025 ء کو بابا صاحب ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی 135ویں جینتی کی تقریبات کا آغاز حکومتِ ہند کی سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی وزارت کی جانب سے ڈاکٹر امبیڈکر فاؤنڈیشن ( ڈی اے ایف ) کے زیر اہتمام پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں بابا صاحب کے مجسمے کے قریب کیا۔
تقریب کا آغاز صبح میں بھارت کی صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو، نائب صدر جناب جگدیپ دھنکھڑ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی، لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا، سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے وزیر اور ڈاکٹر امبیڈکر فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ویرندر کمار نیز دیگر معززین، وزراء، اراکین پارلیمنٹ اور مدعو مہمانوں کی جانب سے گلہائے عقیدت پیش کرنے سے ہوا۔
اس کے بعد تقریب کو عوام کے لیے کھول دیا گیا، جہاں بڑی تعداد میں لوگوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے لان کے پريرنا استھل میں بابا صاحب امبیڈکر کے قدآدم مجسمے کے قدموں میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر بودھ بھکشوؤں نے بودھ منتر پڑھے، جب کہ وزارت اطلاعات و نشریات سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے بابا صاحب امبیڈکر کے لیے وقف گیت پیش کیے۔
ڈاکٹر امبیڈکر جینتی ہر سال ڈاکٹر امبیڈکر فاؤنڈیشن کے ذریعہ منائی جاتی ہے تاکہ اس عظیم سماجی مصلح، ماہر قانون، ماہر اقتصادیات اور سیاستداں کی سالگرہ کو یاد رکھا جا سکے ، جنہوں نے بھارتی آئین کے معمار کی حیثیت سے تاریخ رقم کی۔ ڈاکٹر امبیڈکر نے محروم طبقات کے حقوق کی بھرپور وکالت کی اور ان کے نظریات آج بھی سماجی انصاف، مساوات اور جمہوریت کے لیے باعث ِتحریک ہیں۔
اس موقع پر وزیر مملکت ( سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات ) جناب بی ایل ورما، سکریٹری (محکمہ سماجی انصاف و تفویض اختیارات) ، جناب امیت یادو اور وزارت و ڈی اے ایف کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر امبیڈکر فاؤنڈیشن ( ڈی اے ایف ) :
ڈاکٹر امبیڈکر فاؤنڈیشن کا قیام بابا صاحب ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے پیغامات اور نظریات کو عام کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔ 1991 ء میں بابا صاحب کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی، جس کی صدارت ، اُس وقت کے وزیر اعظم نے کی۔ اس کمیٹی نے ڈاکٹر امبیڈکر فاؤنڈیشن کے قیام کا فیصلہ کیا۔ 24 مارچ ، 1992 ء کو یہ ادارہ، وزارتِ سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے تحت ایک خودمختار ادارے کے طور پر قائم کیا گیا تاکہ بابا صاحب کے افکار و خیالات کو پورے بھارت میں فروغ دیا جا سکے۔
ڈاکٹر امبیڈکر نیشنل میموریل ( ڈی اے این ایم ) :
ڈاکٹر امبیڈکر نیشنل میموریل بابا صاحب ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی زندگی، کام اور خدمات کو محفوظ رکھنے اور عوام کے سامنے پیش کرنے کے لیے وقف ہے۔ ڈاکٹر امبیڈکر ایک عظیم سماجی مصلح، مقرر، مصنف، مورخ، ماہر قانون، ماہر بشریات اور سیاستداں تھے۔ اس میموریل میں ان کی ذاتی اشیاء، تصاویر، خطوط اور دیگر تاریخی دستاویزات موجود ہیں، جو ان کی تعلیم، سماجی تحریکات اور سیاسی زندگی کی عکاسی کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ، ان کی تقاریر اور انٹرویوز پر مبنی آڈیو ویژوئل نمائشیں بھی دستیاب ہیں، جو ناظرین کو ، اُن کے ویژن اور خیالات سے جوڑتی ہیں۔
………………………………………
( ش ح ۔م م ۔ ع ا )
U.No. 9872
(Release ID: 2121576)
Visitor Counter : 25