صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند کی جانب سے مبارکباد
Posted On:
13 APR 2025 5:20PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد دی ہے۔
ایک پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا ہے کہ ’’ہمارے آئین کے معمار بابا صاحب بھیم راؤ رام جی امبیڈکر کے یوم پیدائش کے موقع پر میں تمام ہم وطنوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔
اپنی متاثر کن زندگی میں باباصاحب نے انتہائی مشکلات کا سامنا کرنے کے باوجود اپنی ایک الگ پہچان بنائی اور اپنے غیر معمولی کارناموں سے دنیا بھر میں عزت حاصل کی۔
شاندار صلاحیتوں اور کثیر جہتی شخصیت کے حامل بابا صاحب ایک ماہر معاشیات، ماہر تعلیم، فقیہ اور ایک عظیم سماجی مصلح تھے۔ وہ مبنی بر مساوات معاشرے کے پرجوش حامی تھے اور انہوں نے خواتین اور محروم طبقات کے معاشی اور سماجی حقوق کے لیے زندگی بھر جدوجہد کی۔ انہوں نے تعلیم کو سماجی تبدیلی اور پسماندہ افراد کو بااختیار بنانے کا ایک اہم ذریعہ سمجھا۔ مختلف شعبوں میں ان کی شراکتیں آنے والی نسلوں کو قوم کی تعمیر کے لیے عزم کے ساتھ کام کرنے کی ترغیب فراہم کرتی رہیں گی۔
اس موقع پر، آئیے ہم عہد کریں کہ ڈاکٹر امبیڈکر کے نظریات کو اپنی زندگیوں میں اپنائیں اور ایک ایسی قوم کی تعمیر کے لیے کام کریں جو سماجی ہم آہنگی اور مساوات کے جذبے کو مجسم بنائے۔‘‘
صدر جمہوریہ کا پیغام ملاحظہ کرنے کے لیے برائے مہربانی یہاں کلک کریں-
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:9863
(Release ID: 2121446)
Visitor Counter : 30