صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

اٹلی کے نائب وزیر اعظم کی صدر جمہوریہ سے ملاقات

Posted On: 12 APR 2025 6:29PM by PIB Delhi

اٹلی کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب جناب انتونیو تاجانی نے بھارت  کی صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرموسے آج12؍اپریل 2025ء کو راشٹرپتی بھون میں ملاقات کی

نائب وزیر اعظم تاجانی اور ان کے وفد کا راشٹرپتی بھون میں خیرمقدم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نےکہاکہ بھارت اور اٹلی دونوں قدیم تہذیبی ورثے سے جڑے ہوئے ہیں، جس کی ہمارے فلسفے، ادب اور فنون کے ذریعے دنیا میں تعاون کرنے کی قابل فخر تاریخ ہے۔ ہم صدیوں سے تجارت اور لوگوں اور خیالات کے تبادلے کے ذریعے ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں دونوں ممالک ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، اختراعات اور دفاع میں قریبی تعاون کر رہے ہیں۔ اور کثیر جہتی پلیٹ فارمز جیسےجی 20 پر بھی مل کر کام کر رہے ہیں۔

صدرجمہوریہنے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔بھارت کی تیز رفتار اقتصادی ترقی اور 2047 تک وکست بھارت کا روڈ میپ صنعتی شراکت داری اور تعاون کے بے شمار مواقع پیش کرتا ہے۔ انہوں نے اطالوی کمپنیوں اور پی ایس یوزکو مدعو کیا کہ وہبھارت میں اپنے کام خاص طور پر مینوفیکچرنگ اور کو پروڈکشن کو وسعت دیں۔ انہوں نے اطالوی گرین ٹیکنالوجی کمپنیوں پر زور دیا کہ وہبھارتیہ صنعت کے ساتھ تعاون اور شراکت داری کے امکانات تلاش کریں۔

 

صدر جمہوریہ نے کہا کہ نومبر 2024 میں ریو میں وزیر اعظم میلونی اور وزیر اعظم مودی کی ملاقات کے دوران اعلان کردہ مشترکہ اسٹریٹجک ایکشن پلان اگلے 5 سالوں کے لیے ایک بلیو پرنٹ ہے۔ یہ ایکشن پلان ہماری مشترکہ کوششوں کو تیز کرنے کے لیے ایک رہنما فریم ورک ہوگا۔

 

صدر جمہوریہ کو یہ جان کر خوشی ہوئی کہ اطالوی یونیورسٹیاں اور تحقیقی مراکز بھارتیہ شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے امکانات تلاش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی نے غیر ملکی یونیورسٹیوں کو بھارت میں کیمپس کھولنے میں سہولت فراہم کی ہے۔ اطالوی یونیورسٹیوں کو بھارت میں کیمپس کھولنے کے لیے مدعو کیا جا سکتا ہے۔

 

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بھارت،اٹلی اسٹریٹجک شراکت داری آنے والے وقت میں نئی بلندیوں تک پہنچے گی۔

***

(ش ح۔اص)

UR No 9845


(Release ID: 2121313) Visitor Counter : 14