صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند سلوواکیا میں موجود؛ سلوواک جمہوریہ کی سیاسی قیادت سے ملاقات؛ صدر نے وفدی سطح پر بات چیت کی قیادت کی


ایم ایس ایم ای اور ڈپلومیٹک تربیتی تعاون کے دو شعبوں میں سمجھوتے طے

Posted On: 09 APR 2025 9:05PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو، پرتگال اور سلوواک جمہوریہ کے اپنے سرکاری دورے کے آخری مرحلے میں براٹیسلاوا پہنچ گئی ہیں۔ 29 سال میں کسی ہندوستانی صدر کا سلوواک جمہوریہ کا یہ پہلا دورہ ہے۔ وزیر مملکت محترمہ نیموبین بمبھانیا اور اراکین پارلیمنٹ جناب دھاول پٹیل اور محترمہ سندھیا رائے بھی اس وفد کا حصہ ہیں۔

صدر جمہوریہ ہند نے صدارتی محل کے دورے کے ساتھ اپنی مصروفیات کا آغاز کیا، جہاں سلوواک جمہوریہ کے صدر ، عالی جناب پیٹر پیلگرینی نے گرم جوشی سے ان کا استقبال کیا۔ لوک لباس میں ملبوس ایک جوڑے نے روٹی اور نمک کے ساتھ ان کا روایتی سلوواک اور گارڈ آف آنر کے ساتھ رسمی استقبال کیا۔

بعد ازاں صدر دروپدی مرمو نے یک طرفہ ملاقات اور وفود کی سطح کے مذاکرات کے دوران جمہوریہ سلوواک کے صدر پیٹر پیلگرینی کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں اور مشترکہ عالمی اور علاقائی مفادات کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر جمہوریہ ہند نے دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے صدر پیلگرینی کے ذاتی عزم اور پہل کو سراہا۔ انہوں نے سلوواکیہ میں ہندوستانی فن اور ثقافت کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا ذکر کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے لیے ہندوستان کے تیزی سے پھیلتے ہوئے میڈیا، تفریح اور تخلیقی معیشت کے شعبوں میں زیادہ قریب سے تعاون کرنے کے بے پناہ امکانات پر روشنی ڈالی، جس میں سلوواکیہ کو فلم بندی کی منزل اور مشترکہ فلم پروڈکشن میں شراکت دار کے طور پر فروغ دینا شامل ہے۔ انہوں نے سلوواکیہ کو مدعو کیا کہ وہ یکم سے 4 مئی 2025 تک ممبئی میں ہندوستان کی میزبانی میں ہونے والی آئندہ ویو سمٹ میں فعال طور پر حصہ لیں۔

دونوں رہنماؤں نے دو مفاہمت ناموں کے تبادلے کا مشاہدہ کیا، ایک این ایس آئی سی اور سلوواک بزنس ایجنسی کے درمیان ایم ایس ایم ای کے شعبوں میں تعاون اور دوسرا ایس ایس آئی ایف ایس اور سلوواک وزارت خارجہ اور یورپی امور کے درمیان سفارتی تربیتی تعاون پر تھا۔

اگلی مصروفیت میں، صدر دروپدی مرمو نے سلوواک جمہوریہ کی قومی کونسل کے اسپیکر عالی جناب رچرڈ راشی  سے ملاقات کی۔ صدر جمہوریہ نے جناب راشی کو اسپیکر کے طور پر ان کے حالیہ انتخاب پر مبارک باد دی اور دونوں ممالک کے درمیان تاریخی دوستی کو ہندوستان کی طرف سے دی جانے والی اعلی ترجیح کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور سلوواکیہ کے درمیان خیر سگالی اور باہمی افہام و تفہیم کو بڑھانے میں اراکین پارلیمنٹ کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلوواکیا کی قومی کونسل میں سلوواک-بھارت دوستانہ گروپ کی روایت رہی ہے  اور کہا کہ اس سے ہمارے پارلیمنٹیرینز کے درمیان علم اور تجربے کے تبادلے کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

صدر جمہوریہ ہند نے سلوواک کے وزیر اعظم ، عالی جناب رابرٹ فیکو سے بھی ملاقات کی اور ان کے ساتھ وسیع بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان، جمہوریہ سلوواک کے ساتھ ہمارے روایتی طور پر قریبی اور دوستانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، جو جمہوریت کی مشترکہ اقدار، قانون کی حکمرانی اور عالمی مسائل پر خیالات کی ہم آہنگی پر مبنی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام شعبوں میں ہماری سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید متنوع بنانے اور مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔

صدر جمہوریہ کی تقریر دیکھنے کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں ۔

***

ش ح۔ ش ا ر۔ م ر

U-NO. 9754


(Release ID: 2120671) Visitor Counter : 26