امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اور کوآپریٹیو  کے وزیر جناب امت شاہ  نے آج سری نگر میں جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند جموں و کشمیر میں دیرپا امن قائم کرنے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہے

مرکزی وزیر داخلہ نے دہشت گردی سے متعلق واقعات، دراندازی اور دہشت گرد تنظیموں میں نوجوانوں کی بھرتی میں نمایاں کمی کے لیے سیکورٹی ایجنسیوں کی کوششوں کی ستائش کی

مودی سرکار کی مسلسل اور مربوط کوششوں کی وجہ سے جموں و کشمیر میں ہمارے ملک کے خلاف عناصر کے ذریعے پروان چڑھنے والا پورا دہشت گردی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے

وزیر داخلہ نے تمام سیکورٹی ایجنسیوں کو دی ہدایت، کہا ؛جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مربوط انداز میں کوششیں جاری رکھیں

ایریا ڈومینیشن پلان اور دہشت گردی کو بالکل بھی برداشت نہ کرنے کے  منصوبے پر  عمل درآمد کو مشن موڈ میں یقینی بنایا جائے

تمام ایجنسیوں کو مربوط طریقے سے کام جاری رکھنا چاہیے تاکہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد حاصل ہونے والے فوائد کو برقرار رکھا جا سکے

Posted On: 08 APR 2025 7:43PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور کو آپریٹیو  کے وزیر جناب امت شاہ نے آج سری نگر میں جموں و کشمیر کے مرکزی علاقے میں ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا، مرکزی داخلہ سکریٹری، ڈائریکٹر (آئی بی)، چیف آف آرمی اسٹاف، جی او سی-ان-سی (شمالی کمانڈ)، جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی، سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف) کے سربراہان اور دیگر سینئر حکام نے میٹنگ میں شرکت کی۔

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند جموں و کشمیر میں دیرپا امن قائم کرنے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔ میٹنگ کے دوران، مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے دہشت گردی سے متعلق واقعات، دراندازی اور دہشت گرد تنظیموں میں نوجوانوں کی بھرتی میں نمایاں کمی کے لیے سیکورٹی ایجنسیوں کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں دہشت گردی کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی کا اعادہ کیا۔ جناب شاہ نے کہا کہ مودی سرکار کی مسلسل اور مربوط کوششوں کی وجہ سے جموں و کشمیر میں ہمارے ملک کے دشمن عناصر کے ذریعہ پروان چڑھنے والا پورا دہشت گردی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔

 

جناب امت شاہ نے تمام سیکورٹی ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے مربوط انداز میں کوششیں جاری رکھیں۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ ایریا ڈومینیشن پلان اور دہشت گردی کو بالکل بھی برداشت نہ کرنے کے منصوبے  پر عمل درآمد کو مشن موڈ میں یقینی بنایا جائے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ تمام ایجنسیوں کو مربوط انداز میں کام جاری رکھنا چاہئے تاکہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد حاصل ہونے والے فوائد کو برقرار رکھا جا سکے اور ’دہشت گردی سے پاک جموں و کشمیر‘ کا ہدف جلد سے جلد حاصل کیا جا سکے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ مودی حکومت اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے تمام ضروری وسائل مہیا کر رہی ہے۔

 

مرکزی وزیر داخلہ نے اس سال 3 جولائی سے 9 اگست تک ہونے والی شری امرناتھ جی یاترا کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ مقدس یاترا کو پرامن طریقے سے انجام دینے کے لیے تمام ضروری کارروائی کریں۔

****

ش ح۔ ف خ ۔ خ م

U.No:9702


(Release ID: 2120215) Visitor Counter : 31