امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور داخلہ اور باہمی تعاون کے مرکزی وزیر  جناب امیت شاہ نے آج جموں میں جموں و کشمیر کے شہید پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ہمدردی کی بنیاد پر9 نامزد افراد کو تقرری نامہ فراہم کیا


ملک کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کی قربانی  پیش کرنے والے بہادر پولیس اہلکاروں پر پورے ملک کو فخر ہے

وزیر داخلہ نے جموں و کشمیر کی حکومت پر زور دیا کہ وہ شہید ایس جی سی ٹی جسونت سنگھ کے بارہ سالہ بیٹے یووراج سنگھ، کے بالغ ہونے پرہمدردانہ تقرری کے لیے مثبت قدم اٹھائے

جناب امت شاہ آنجہانی جناب ششی بھوشن ابرول ڈپٹی مینیجر/ڈیزائنر، اے پی سی او کنسٹرکشن کمپنی کے اہل خانہ کے تئیں اپنے احترام اور تشکر کا اظہار کیا

شہداء کی قربانی، ہمت اورعزم ہمارے دلوں میں ہمیشہ نقش رہے گا اور تحریک کا کام کرے گا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں آج دہشت گردی اور علیحدگی پسندانہ نظریہ کو ختم کرنے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے

Posted On: 07 APR 2025 6:23PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور باہمی تعاون کے مرکزی وزیر  جناب امیت شاہ نے آج جموں میں جموں و کشمیر کے شہید پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ہمدردی کی بنیاد پر 9 نامزد افراد کو تقرری نامہ پیش کیا۔ مرکزی وزیر داخلہ نے شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تشکر کیا۔

امور داخلہ اور باہمی تعاون کے مرکزی وزیر نے شہید پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ساڑھے تین دہائیوں سے زیادہ عرصے تک جموں و کشمیر دہشت گردی کے تباہ کن اثرات کا شکار رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے بہادر پولیس اہلکاروں کی قربانی پر فخر ہے جنہوں نے اپنے ملک، اپنے گھروں اور ہمارے مستقبل کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پورے ملک کو ان بہادر پولیس اہلکاروں پر فخر ہے جنہوں نے ملک کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں آج دہشت گردی کے خاتمے اور علیحدگی پسند نظریہ کو ختم کرنے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ جناب شاہ نے یہ بھی کہا کہ ہمارا مشن ابھی تک پورا نہیں ہوا ہے کیونکہ دہشت گردی پر قابو پا لیا گیا ہے لیکن یہ  مکمل طور پر ختم نہیں ہواہے۔

وزیر داخلہ نے جموں و کشمیر حکومت پر زور دیا کہ وہ شہید ایس جی سی ٹی جسونت سنگھ کے 12 سالہ بیٹے یوراج سنگھ کے بالغ (18 سال کی عمر) حاصل کرنے پر ہمدردی کی بنیاد پر تقرری کے لیے جہاں تک ممکن ہو مثبت قدم اٹھائے۔ جناب شاہ نے آنجہانی جناب ششی بھوشن ابرول، ڈپٹی منیجر/ڈیزائنر، اے پی سی او کنسٹرکشن کمپنی، گگنگیر، ضلع گاندربل کے خاندان کے تئیں بھی اپنے احترام اور تشکر کا اظہار کیا۔ آنجہانی جناب ششی بھوشن ابرول نے 20 اکتوبر 2024 کو دہشت گردانہ حملے کے دوران سونمرگ ٹنل کے ایک اہم بنیادی ڈھانچے کے منصوبے میں قوم کی خدمت کرتے ہوئے سب سے بڑی قربانی دی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ کوئی بھی الفاظ سوگواروں کے درد کو دور نہیں کر سکتے، لیکن یہ ہمارے قلبی اظہار تشکر اور حکومت کی جانب سے شہداء کے خاندانوں کے ساتھ غیر متزلزل محبت کے ساتھ گہری وابستگی کی علامت ہے۔ ٹھیک ویسے ہی جیسے شہیدوں کے اقربا ملک کے لئے کھڑے رہے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے شہداء کے نظریات پر عمل کرنے اور ماں بھارتی کے لیے فرض، احترام اور غیر متزلزل محبت رکھنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ شہیدوں کی قربانی، ہمت اور عزم ہمیشہ ہمارے دلوں میں نقش رہے گا اور ہمیں اس ہندوستان کی تعمیر کے لیے ترغیب دیتے رہیں گے جو انہوں نے دیکھا تھا۔

امور داخلہ اور باہمی تعاون کے مرکزی وزیر کا جموں و کشمیر کا دورہ ان اہم اقدامات کی عکاسی کرتا ہے جو خاص طور پر بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور سلامتی کی صورتحال کو مضبوط بنانے کے لیے اٹھائے گئے ہیں اور جموں و کشمیر میں امن اور خوشحالی لانے کے لیے حکومت ہند کے مسلسل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

*****

U.No:9649

ش ح۔ح ن۔س ا


(Release ID: 2119881) Visitor Counter : 16