دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دیہی ترقی کی وزارت نے دیہی خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ویبینار منعقد کرکے اہم اقدامات کا آغاز کیا

Posted On: 05 APR 2025 11:05AM by PIB Delhi

دیہی ترقی کی وزارت نے جمعہ کے روز ایک پُراثر ویبینار کا انعقاد کیا، جس میں بااثر’’لکھ پتی دیدیوں‘‘ اور ریاستی دیہی روزگار مشنوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ یہ سیشن بجٹ 2025-26 کے اعلانات پر عملدرآمد کے لیے منعقدہ بعد از بجٹ مشاورتی سلسلے کا حصہ تھا، جس کا مقصد باہمی تعاون اور حکمت عملی پر مبنی اقدامات کو فروغ دینا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Image1(2)2GN1.jpg

دیہی ترقی کی وزارت  کے سکریٹری جناب شیلش کمار سنگھ نے دیہی خوشحالی اور مضبوطی کے پروگرام کو آگے بڑھانے میں ریاستی شراکت داریوں کی اہمیت پر زور دیا۔ ایڈیشنل سیکریٹری جناب ٹی۔ کے۔ انل کمارنے اس مشاورتی نشست کے لیے ایک تفصیلی خاکہ پیش کیا، جس نے تعمیری گفتگو کے لیے بنیاد فراہم کی۔

شرکاء نے قیمتی تجاویز اور حکمت عملیاں پیش کیں تاکہ مزید خود امدادی گروپ (ایس ایچ جی) سے وابستہ خواتین کو مالی خودمختاری اور کامیابی حاصل کرنے کے قابل بنایا جا سکے۔ یہ مشاورتی نشست دیہی خوشحالی کے چار اہم ستونوں کے گرد گھومتی رہی جن میں  بنیادی ڈھانچہ، مالیات، مارکیٹنگ، اور مہارت کی ترقی شامل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Image2(1)NK0A.jpg

دیہی خواتین کو بااختیار بنانے کے اپنے عزم کے تحت، دیہی ترقی کی وزارت نے ’’انٹرپرینیورشپ پلاننگ ڈیجیٹل ٹول‘‘  کا بھی آغاز کیا، جو اُبھرتی ہوئی لکھ پتی دیدیوں کو مؤثر کاروباری منصوبے تیار کرنے میں معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

یہ ٹول لوکوس کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے اور خود امدادی گروپ (ایس ایچ جی) کی رکن خواتین کے لیے ڈیٹا اندراج کو آسان بناتا ہے، ان کی کاروباری پیش رفت پر نظر رکھتا ہے، اور درکار رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ یہ ٹول دیہی علاقوں میں کاروباری صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم ذریعہ ثابت ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Image3(1)Q45Q.jpg

اس کے علاوہ، لکھ پتی دیدی بننے سے متعلق سوالات میں خواتین کی مدد کے لیے ایک ٹول فری نمبر — 0120-5202521 — بھی جاری کیا گیا ہے۔ یہ ہیلپ لائن پیر سے ہفتہ، صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک (قومی تعطیلات کے علاوہ) دستیاب رہے گی۔ اس کا مقصد بروقت اور مؤثر معاونت فراہم کرنا ہے تاکہ خواتین کو ان کے کاروباری سفر میں رہنمائی حاصل ہو سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Image4(1)XGBM.jpg

اس موقع پر  جوائنٹ سیکریٹری،ایم او آر ڈی، محترمہ سمرتی شرن،  جوائنٹ سیکریٹری،ایم او آر ڈی   محترمہ سواتی شرما   کے ساتھ ساتھ دیگر سینئر افسران اور موضوعاتی ٹیم کے اراکین بھی موجود تھے۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-9568


(Release ID: 2119180) Visitor Counter : 23


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil