نیتی آیوگ
azadi ka amrit mahotsav

نیتی آیوگ کے زیر اہتمام ’مقامی ترقیاتی منصوبہ بندی میں موسمیاتی مطابقت پذیری کو مرکزی دھارے میں لانے‘ پر قومی ورکشاپ کا انعقاد

Posted On: 04 APR 2025 11:01AM by PIB Delhi

نیتی آیوگ نے ’مقامی ترقیاتی منصوبہ بندی میں موسمیاتی مطابق پذیری کو مرکزی دھارے میں لانے‘ کے موضوع پر ایک قومی ورکشاپ کا انعقاد کیا، جس میں پالیسی سازوں، آب و ہوا کے ماہرین، سول سوسائٹی کی تنظیموں اور ترقیاتی پیشہ ور افرادنے شرکت کی تاکہ پنچایت ترقیاتی منصوبوں میں موسمیاتی لچیلے پن کو مربوط کرنے کے لیے موثر اقدامات کا بغور جائزہ لیا جاسکے۔

اس ورکشاپ میں آب و ہوا کے چیلنجوں سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے گرام پنچایتوں کو آلات، معلومات اور وسائل سے آراستہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ موسمیاتی توافق کو پنچایت کی سطح پر شعبہ جاتی منصوبہ بندی کے تمام پہلوؤں میں شامل کیاجانا چاہیے، بجائے اس کے کہ اسے ایک علیحدہ کوشش کے طور پر سمجھا جائے۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ مقامی طور پر مطابق پذیری کی متعلقہ حکمت عملی تیار کرنے کے لیے آب و ہوا میں تبدیلی کی پیش گوئی کے نظام کو کمیونٹی کی سطح کے علم کے ساتھ جوڑا جانا چاہیے۔

پنچایتی راج اداروں (پی آر آئی) کے اندر آب و ہوا کی لچیلے پن کو ادارہ جاتی بنانے اور مقامی ترقیاتی فریم ورک میں آب و ہوا کے تئیں ذمہ دار منصوبہ بندی کو شامل کرنے پر زیادہ توجہ مرکوز کی گئی۔مباحثوں میں شدید موسمی واقعات کی بڑھتی تعداد اور دیہی ذریعۂ معاش، زراعت اور آبی تحفظ پر ان کے اثرات کو اجاگر کیا گیا تاکہ درست منصوبہ بندی اور باخبر فیصلہ سازی کے لیے الگ الگ گرام پنچایت سطح کے اعداد و شمار کی ضرورت کو تقویت دیتی ہے۔

اس ورکشاپ میں پنچایتوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا کہ وہ اپنی صلاحیت کو مضبوط کرکے اپنی ترقیاتی منصوبہ بندی میں آب و ہوا کے لیے سازگار طور طریقوں کو مربوط کریں۔ طویل مدتی موافقت پذیرمنصوبہ بندی کے لیے پنچایت کی صلاحیت کو تیار کرنے کے لیے مختلف آلات اور فریم ورک پیش کیے گئے۔ شرکاء نے زمینی سطح پر آب و ہوا کے تئیں لچیلے پن کو بڑھانے کے لیے موجودہ اسکیموں اور پروگراموں سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا۔

مختلف ریاستوں اور پنچایتوں کے بہترین طور طریقوں کی نمائش کرتے ہوئے، ان مباحثوں میں آب و ہوا سے متعلق کارروائی کو بڑھانے میں ہم مرتبہ ساتھیوں کے ساتھ سیکھنے اور معلومات کے اشتراک کی اہمیت کو اجاگر کیاگیا۔ آب و ہوا سے متعلق مطابقت پذیری  سے فعال مقامی آب و ہوا کی کارروائی کی طرف تبدیلی ایک اہم قدم تھا ، جس میں آب و ہوا کے خطرے سے باخبر ترقیاتی اور آفات سے نمٹنےکی تیاری میں پنچایتوں کے کردار پر زور دیا گیا۔

اس ورکشاپ کے اختتام پر آب و ہوا میں تبدیلی کے تئیں لچیلے پن کے حامل دیہی ذریعۂ معاش کو فروغ دینے کی خاطر متعدد اسٹیک ہولڈرز کے اشتراک کی اپیل کی گئی۔ ادارہ جاتی صلاحیت کو مضبوط بنانے اور پنچایت کی قیادت میں آب و ہوا کی کارروائی میں اختراع کو فروغ دینے کو کلیدی عوامل قرار دیا گیا۔ ہندوستان کو،مقامی حکمرانی میں آب و ہوا کے سے موافقت پذیری کو مربوط کرکے ایک زیادہ پائیدار اور لچیلے پن کے حامل دیہی ترقیاتی ماڈل کو فروغ دینے میں مدد مل سکتی ہے۔

***

(ش ح ۔ک ح۔ع ن(

U. No. 9495


(Release ID: 2118668) Visitor Counter : 13