مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا کی سال 2024-2023 کی سالانہ رپورٹ
Posted On:
04 APR 2025 11:52AM by PIB Delhi
یلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2024-2023 اتھارٹی کی سرگرمیوں، تصدیق شدہ کھاتوں اور اس کے بعد کی آڈٹ رپورٹ 12 مارچ 2025 کو لوک سبھا اور 20 مارچ 2025 کو راجیہ سبھا میں پیش کی گئی۔
ٹی آر اے آئی کی سالانہ رپورٹ میں پالیسیوں اور پروگراموں، ٹیلی کام سیکٹر اور براڈکاسٹنگ سیکٹر میں عمومی ماحول کا جائزہ، ٹی آر اے آئی کے کام اور آپریشن کا جائزہ، ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا ایکٹ 1997 کے سیکشن 11 میں بیان کردہ معاملات کے سلسلے میں ٹی آر اے آئی کی مالی کارکردگی سمیت اس کے تنظیمی امور کی تفصیلات دی گئی ہیں۔
ٹی آر اے آئی کی 2024-2023 کی سالانہ رپورٹ کی ایک کاپی عام لوگوں کی معلومات کے لیے ٹرائی کی ویب سائٹ (www.trai.gov.in) پر اپلوڈ کر دی گئی ہے۔
مزید کسی وضاحت کی صورت میں، جناب یتیندر اگروہی، مشیر (انتظامیہ اورآئی آر)
011-26769602 ای-میل آئی ڈی ، advadmn@trai.gov.in پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
***
ش ح۔ ک ا۔ ن ع
(Release ID: 2118662)
Visitor Counter : 14