وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے وقف بل کی منظوری کی تعریف کرتے ہوئے اسے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا
Posted On:
04 APR 2025 8:19AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے وقف (ترمیمی) بل اور مسلم وقف (منسوخ) بل کی منظوری کی ستائش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سماجی و اقتصادی انصاف، شفافیت اور جامع ترقی کے لیے ہماری اجتماعی جدوجہد کا ایک اہم لمحہ ہے۔
انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا:
’’پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے وقف (ترمیمی) بل اور مسلم وقف (منسوخ) بل کی منظوری سماجی و اقتصادی انصاف، شفافیت اور جامع ترقی کی ہماری اجتماعی جدوجہد میں ایک اہم لمحہ ہے۔ یہ خاص طور پر ان لوگوں کی مدد کرے گا جو طویل عرصے سے پسماندہ ہیں اور مواقع سے محروم ہیں۔‘‘
’’تمام اراکین پارلیمنٹ کا شکریہ جنہوں نے پارلیمانی اور کمیٹی کے مباحثوں میں حصہ لیا، اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ان قوانین کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔ ان لاتعداد لوگوں کا بھی خصوصی شکریہ جنہوں نے پارلیمانی کمیٹی کو اپنی قیمتی تجاویز بھیجیں۔ ایک بار پھر جامع بحث اور مباحثہ کی اہمیت کی تصدیق ہو گئی ہے۔‘‘
’’کئی دہائیوں سے وقف کا نظام شفافیت اور جوابدہی کے فقدان کا مترادف رہا ہے۔ اس نے خاص طور پر مسلم خواتین، غریب مسلمانوں اور پسماندہ مسلمانوں کے مفادات کو نقصان پہنچایا ہے۔ پارلیمنٹ کے منظور کردہ قوانین شفافیت کو فروغ دیں گے اور لوگوں کے حقوق کا بھی تحفظ کریں گے۔‘‘
’’اب ہم ایک ایسے دور میں داخل ہوں گے جہاں نظام سماجی انصاف کے لیے زیادہ جدید اور حساس ہوگا۔ بڑے پیمانے پر، ہم ہر شہری کے وقار کو ترجیح دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ اس طرح ہم ایک مضبوط، زیادہ جامع اور زیادہ ہمدرد ہندوستان کی تعمیر کر سکتے ہیں۔‘‘
***
ش ح۔ع ح۔ ج ا
(U: 9485)
(Release ID: 2118618)
Visitor Counter : 20
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Kannada
,
Malayalam