اقلیتی امور کی وزارتت
اقلیتی امور کی وزارت اقلیتوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے مختلف ہنر مندی اور تعلیمی اسکیموں کو نافذ کر رہی ہے
Posted On:
02 APR 2025 3:04PM by PIB Delhi
اقلیتی امور کی وزارت (ایم او ایم اے) اقلیتوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے مختلف ہنر مندی اور تعلیمی اسکیموں کو نافذ کر رہی ہے تاکہ انہیں روزگار کے لیے تیار کیا جا سکے ۔
پردھان منتری وراثت کا سموردھن (پی ایم وکاس) وزارت کی ایک اہم اسکیم ہے ، جو سابقہ پانچ اسکیموں یعنی’سیکھو اور کماؤ‘ ، ’نئی منزل‘، ’نئی روشنی‘، ’استاد‘ اور ’ہماری دھروہر‘ اسکیموں کو یکجا کرتی ہے ، اور درج ذیل امورکے ذریعے چھ نوٹیفائیڈ اقلیتی برادریوں کی ترقی پر توجہ مرکوز کرتی ہے:
- ہنر مندی اور تربیت (غیر روایتی اور روایتی)
- خواتین کی قیادت اور صنعت کاری
- تعلیم (نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ کے ذریعے)
- بنیادی ڈھانچے کی ترقی (پردھان منتری جن وکاس کاریہ کرم کے ذریعے)
اس اسکیم میں نیشنل مائنوریٹیز ڈیولپمنٹ اینڈ فنانس کارپوریشن (این ایم ڈی ایف سی) کی طرف سے پیش کردہ قرض کے پروگراموں سے مستفیدین کو جوڑ کر کریڈٹ لنک کی سہولت فراہم کرنے کا بھی التزام ہے ۔ اس اسکیم کے تحت وزارت کو کچھ تجاویز موصول ہوئی ہیں اور وہ منصوبوں کی شارٹ لسٹنگ اور انہیں حتمی شکل دینے کے عمل میں ہے ۔
اس اسکیم کے تحت، عمل درآمد کرنے والے شراکت داروں کو صنعتوں کے ساتھ اپنے روابط کے ذریعے تربیت یافتہ امیدواروں کی تقرری کو یقینی بنانا ہے ۔
وزارت اس اسکیم کے تحت خواہش مند ایجنسیوں سے تجاویز حاصل کرنے کے لیے مرکزی حکومت کی وزارتوں/محکموں اور ریاستی/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کے ساتھ تعاون کر رہی ہے ۔ مزید برآں ، وزارت ہنر ہاٹ اور لوک سموردھن پرو ، پرنٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم وغیرہ جیسے اقدامات کے ذریعے اپنی اسکیموں کے بارے میں بیداری بھی پھیلاتی ہے۔ یہ ایک مرکزی شعبہ جاتی اسکیم ہے، جسے کل ہند سطح پر نافذ کیا جائے گا ۔
یہ معلومات اقلیتی امور اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
******
UR-9336
(ش ح۔ا ک۔ش ہ ب)
(Release ID: 2117765)
Visitor Counter : 44