وزارت دفاع
فوجی کمانڈروں کی کانفرنس کا نئی دہلی میں آغاز
Posted On:
01 APR 2025 3:56PM by PIB Delhi
فوجی کمانڈروں کی کانفرنس نئی دہلی میں 01 سے 04 اپریل 2025 تک منعقد ہو رہی ہے۔ یہ کانفرنس ہندوستانی فوج کے اہلکاروں کی اعلیٰ قیادت کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرگے گی ، تا کہ وہ سلامتی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لے سکیں اور ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اہم آپریشنل ترجیحات پر غور وخوض کرسکیں۔
وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ دفاع اور سلامتی سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے اور کلیدی خطبہ دیں گے۔ اس اجلاس میں 'اصلاحات کے سال' میں ہندوستانی فوج کی توجہ پر ایک پریزنٹیشن بھی شامل ہوگی۔ فوج کی سینئر قیادت سے سی ڈی ایس بھی خطاب کریں گے ۔ اس کانفرنس میں نیتی آیوگ کے سی ای او کی طرف سے ہندوستان کے سفر اور ’سکشم اور سشک بھارت‘ کی تعمیر کے لیے مسلح افواج کے تصور کردہ کردار سے متعلق تبادلہ خیال کے اجلاس بھی منعقد کئے جائیں گے ۔
ہندوستانی فوج کو ایک تیز رفتار ، موافقت پذیر، تکنیکی طور پر باصلاحیت اور مستقبل کے لیے تیار فورس کے ہدف کے مطابق، سینئر اہلکار مؤثر فیصلہ سازی کے لیے نئے طریقہ کار کو شروع کرنے کے لیے ماہرین کے ساتھ گہری اور مؤثر بات چیت میں بھی حصہ لیں گے ۔ زیر غور دیگر امور میں مجموعی طور پر تنظیمی صحت کو بڑھانے اور فیلڈ میں مامور فوج کے عمل کو آسان بنانے پر توجہ مرکوز کریں گے ، تاکہ انہیں مزید لچکدار اور جوابدہ بنا یا جا سکے۔ اس فورم میں اپنے اہلکاروں کی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی جائے گی ،جس کا مقصد فوجیوں اور ان کے خاندانوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔
***********
U.No:9257
ش ح۔م م ع ۔ق ر
(Release ID: 2117357)
Visitor Counter : 17