مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

"دیکھ بھال  اور سوجھ بوجھ کے ساتھ رابطہ کا قیام" – ایک مہینے تک چلنے والی سرگرمیاں سننے، سیکھنے اور رہنمائی کے لیے وقف


بی ایس این ایل نے "کسٹمر سروس مہینہ" -  اپریل 2025 کا آغاز کیا ہے

Posted On: 01 APR 2025 1:44PM by PIB Delhi

بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (بی ایس این ایل)، بھارت کا سب سے بڑا سرکاری ٹیلی کمیونی کیشن فراہم کرنے والا ادارہ ہے، جو  ماہ اپریل 2025 کو "کسٹمر سروس ماہ" کے طور پر اعلان کرکے فخر محسوس کر رہا ہے - ایک ملک گیر پہل کا ، جو صارفین کے تجربے کو بڑھانے اور اپنے صارفین کے ساتھ مضبوط روابط استوار کرنے سے متعلق  وقف موضوع "کنکٹنگ ود کیئر" کے تحت آغاز کیا ہے۔

بی ایس این ایل کی سروس کو بہتر  بنانے سے متعلق  خاص توجہ کے  ساتھ اور "کسٹمر فرسٹ" کے لیے اپنے دیرینہ وابستگی کے حصے کے طور پر، تمام بی ایس این ایل حلقے، کاروباری علاقے، اور یونٹس ایک ماہ تک جاری رہنے والی اس مصروف ترین مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔

اس پہل کا مقصد تمام طبقات -  دیہی، شہری، انٹرپرائز، اور ریٹیل - کے صارفین کو ایک خصوصی  عزم کے ساتھ اس مہم میں دوبارہ شامل کرنا ہے :

  •  موبائل نیٹ ورک کے معیار کو بہتر بنانا
  •  ایف ٹی ٹی ایچ اور براڈ بینڈ کی معتبریت کو بڑھانا
  •  لیزڈ سرکٹس  اور ایم  پی ایل ایس کی متعبریت کو بڑھانا
  •  بلنگ کی شفافیت کو یقینی بنانا
  •  صارفین کی شکایات کے ازالے کو تیز کرنا۔

اس مہینے کے دوران،  بی ایس این ایل اپنی ویب سائٹ، سوشل میڈیا چینلز، مخصوص کسٹمر فارمز، اور براہ راست آؤٹ ریچ وسائل کے ذریعے تمام ٹچ پوائنٹس پر فعال طور پر رد عمل کو جمع کرے گا ۔  اس سلسلے کی اہم بات یہ ہے کہ وصول کردہ تمام آراء اور تجاویز کو مرکزی طور پر  اور براہ راست دفتر کے چیئرمین اور بی ایس این ایل  کے منیجنگ ڈائریکٹر (سی ایم ڈی) کے ذریعے ان کا جائزہ لیا جائے گا۔

"بی ایس این ایل  کا سفر ہر گاہک کی آواز سے جڑا ہوا ہے اور حقیقی طور پر بھارت میں بنا  4 -جی  نیٹ ورک شروع کرنے والے واحد ٹیلی کام فراہم کنندہ کے طور پر، ہم سودیشی فخر اور خلوص، رفتار اور طاقت کے ساتھ خدمت کرنے کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں — سننے، سیکھنے، اور ڈیجیٹل طور پر وکست بھارت کی طرف پیش رفت کر رہے ہیں ۔" – جناب  اے رابرٹ جے روی، آئی ٹی ایس، سی ایم ڈی، بی ایس این ایل

بی ایس این ایل تمام سروسز  -  موبائل، ایف ٹی ٹی ایچ، براڈ بینڈ، لینڈ لائن اور انٹرپرائز پر صارفین کو مدعو کرتا ہے کہ وہ اپنے تاثرات، تجربات، اور آراء اورتجاویز کو آفیشل کسٹمر سروس مہینے پورٹل  cfp.bsnl.co.in  کے ذریعے مشترک  کریں۔

آئیے ایک ساتھ مل کر ایک مضبوط اور زیادہ ذمہ دار بی ایس این ایل بنائیں۔

#ConnectingWithCare #BSNL4Customer #CustomerServiceMonth

************

U.No:9246

ش ح۔م م ع ۔ق ر


(Release ID: 2117259) Visitor Counter : 17