امور داخلہ کی وزارت
منشیات کی تجارت کے خلاف ہماری مہم مسلسل جاری ہے: مرکزی وزیر داخلہ
مودی حکومت کی منشیات کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت دہلی-این سی آر میں ایک بڑے منشیات نیٹ ورک کو بے نقاب کیا گیا
این سی بی اور دہلی پولیس نے اس گینگ پر وار کرکے 27.4 کروڑ روپے مالیت کی میتھیم فیٹامائن، ایم ڈی ایم اے اور کوکین برآمد کر کے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا
میں اس بڑی کامیابی پر این سی بی اور دہلی پولیس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں: وزیر داخلہ
Posted On:
31 MAR 2025 4:53PM by PIB Delhi
داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے کہا کہ منشیات کی تجارت کے خلاف ہماری مہم مسلسل جاری ہے۔
وزیر داخلہ نے 'ایکس' پلیٹ فارم پر اپنی پوسٹ میں کہا:
"مودی حکومت کی منشیات کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت دہلی-این سی آر میں ایک بڑے منشیات نیٹ ورک کو بے نقاب کیا گیا۔این سی بی اور دہلی پولیس نے اس گینگ پر وار کرتے ہوئے27.4 کروڑ روپے مالیت کی میتھیم فیٹامائن، ایم ڈی ایم اے ، اور کوکین برآمد کر کے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا۔ میں اس بڑی کامیابی پر این سی بی اور دہلی پولیس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔"
آپریشن کی تفصیلات
دہلی کے چھتر پور علاقے میں اعلیٰ معیار کی میتھیم فیٹامائن کی متوقع خرید و فروخت کے بارے میں اطلاع ملنے پر نارکوٹکس کنٹرول بیورو اور دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کی مشترکہ ٹیم نے مشتبہ افراد پر نظر رکھی، جس کے نتیجے میں ایک گاڑی کو روکا گیا۔ اس گاڑی سے 5.103 کلوگرام اعلیٰ معیار کی کرسٹل میتھیم فیٹامائن برآمد ہوئی، جس کی مالیت تقریباً 10.2 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ گاڑی میں موجود پانچ افراد، جن میں چار افریقی باشندے شامل تھے، جو نائیجیریا کے بااثر خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں، کو گرفتار کر لیا گیا۔
موقع پر ہی کی جانے والی مسلسل پوچھ گچھ اور تکنیکی تجزیے سے پتہ چلا کہ یہ منشیات دہلی کے مغربی علاقے تِلک نگر میں قائم ایک "افریقی کچن" سے حاصل کی گئی تھی۔ وہاں کی گئی تلاشی کے دوران مزید 1.156 کلوگرام کرسٹل میتھیم فیٹامائن، 4.142 کلوگرام افغان ہیروئن، اور 5.776 کلوگرام ایم ڈی ایم اے (ایکسٹسی گولیاں) برآمد ہوئیں، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 16.4 کروڑ روپے ہے۔ اس کے علاوہ، گریٹر نوئیڈا میں کرائے کے ایک اپارٹمنٹ کی تلاشی کے دوران 389 گرام افغان ہیروئن اور 26 گرام کوکین بھی برآمد کی گئی۔
تحقیقات سے یہ انکشاف ہوا کہ یہ منشیات نیٹ ورک افریقی نوجوانوں کو منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث کرنے، اور این سی آراور پنجاب کی بڑی نجی یونیورسٹیوں میں تعلیم کے لیے طالبعلموں کو اسٹوڈنٹ ویزا دلوانے میں سہولت فراہم کرتا تھا۔ ان میں سے بعض طلبہ کے لیے ویزا صرف ایک بہانہ تھا، درحقیقت وہ منشیات کی سپلائی اور کرپٹو کرنسی کے ذریعے رقوم کی ترسیل میں ملوث تھے۔
اس منشیات نیٹ ورک کے پس پردہ کرداروں اور اس کے آگے اور پیچھے کے روابط کی شناخت کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یہ بڑی ضبطی این سی بی کی منشیات نیٹ ورکس کو ختم کرنے کے عزم کی ایک مثال ہے۔ منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جنگ میں، این سی بی عوام کی مدد کیلئے کوشاں ہے۔ کوئی بھی شخص منشیات کی فروخت سے متعلق معلومات "مانس - نیشنل نارکوٹکس ہیلپ لائن" کے ٹول فری نمبر 1933 پر کال کر کے فراہم کر سکتا ہے۔
******
ش ح۔ ع ح۔ت ع
Uno-9221
(Release ID: 2117066)
Visitor Counter : 14