وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

مہا کمبھ میلہ 2025 کے لیے آل انڈیا ڈرائنگ اور پینٹنگ مقابلے کے نتائج کا اعلان


مقابلوں میں ہندوستان بھرسے 68000 سے زیادہ طلباء نے حصہ لیا

Posted On: 31 MAR 2025 2:44PM by PIB Delhi

عقیدے اور روایت کا ایک مقدس سنگم، مہا کمبھ میلہ دنیا کے سب سے بڑے پرامن اجتماع کے طور پر جانا جاتا ہے، جس کی جڑیں ہندوستان کے روحانی اور ثقافتی ورثے میں گہری ہیں۔ یہ اہم واقعہ 13 جنوری سے 26 فروری 2025 تک رونما ہوا، جو روحانی روشن خیالی کی دائمی انسانی جستجو کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ تہوار، اپنی گہری فلسفیانہ اہمیت اور متحرک ثقافتی اظہار کے لیے جانا جاتا ہے، لاکھوں لوگوں کو عقیدت، علم اور اتحاد کے اجتماعی جشن کے لیے اکٹھا کرتا ہے۔

نوجوان ذہنوں کو اس مقدس روایت کے جوہر کو فنکارانہ طور پر دریافت کرنے کی ترغیب دینے کے لیے، محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی، وزارت تعلیم (ایم او ای) نے مہا کمبھ میلہ 2025 کے موضوع پر ملک بھر میں ایک آل انڈیا ڈرائنگ اور پینٹنگ مقابلے کا انعقاد کیا۔ یہ مقابلہ کیندریہ ودیالیہ سینٹرل ودیالیہ بورڈ کے 6ویں اور 8ویں جماعت کے طلبہ کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔ پورے ملک میں تعلیم سے وابستہ اسکولوں میں  یہ مقابلہ بھویہ مہا کمبھ، دیویہ مہا کمبھ اور ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے تین موضوعات کے تحت منعقد کیا گیا تھا، جس میں اصلیت اور تخلیقی صلاحیتوں پر زور دیا گیا تھا۔ اس کا مقصد طلباء کو اس تقریب کی روحانی اور ثقافتی اہمیت کے ساتھ ساتھ ہندوستان کی بھرپور ثقافتی روایات اور اقدار کو سمجھنے کی ترغیب دینا تھا تاکہ تنوع میں اتحاد کے جذبے کی ستائش  کی جا سکے۔ نتائج کا اعلان 24 مارچ 2025 کو ہوا۔

اس مقابلے میں 1040 کیندریہ ودیالیوں کے کل 39,840 طلباء، 404 نوودیا ودیالیہ اسکولوں کے 26,398 طلباء اور 1,000 سی بی ایس ای  اسکولوں کے 2,887 طلباء کے ساتھ مقابلے میں شرکت وسیع تھی۔ قومی سطح کی اسکریننگ کے لیے کے وی ایس، این وی ایس اور سی بی ایس ای کے نوڈل افسران کے ذریعہ اندراجات موصول ہوئے۔ بہترین اندراجات کا انتخاب دو مرحلوں میں کیا گیا، یعنی پرائمری سطح کے اندراجات کا انتخاب نوڈل افسروں کے ذریعہ ان کی اپنی اسکریننگ کمیٹیوں کے ذریعہ کیا گیا اور دوسرے درجے کے اندراجات کا این سی ای آر ٹی کے ذریعہ اسکریننگ کمیٹی کے تحت جائزہ، ریکارڈ اور حتمی شکل دی گئی۔

   

ڈرائنگ اور پینٹنگ دونوں زمروں میں جیتنے والوں کو نقد انعامات اور سرٹیفیکیٹ کے لیے منتخب کیا گیا۔ ہر زمرہ کے لیے پہلا انعام 15,000روپے ، دوسرے اور تیسرے انعامات کے لیےبالترتیب دس ہزار اور سات  روپے  دیے گئے۔ دس تسلی کے انعامات دیے گئے ، جن میں دونوں زمروں میں سرٹیفیکیٹ اور گفٹ ہیمپر شامل تھے ۔

 

مہا کمبھ میلہ 2025 کے موضوع پر آل انڈیا ڈرائنگ اور پینٹنگ مقابلہ میں ہر زمرے میں انعامات اور انعامات کی فہرست

ڈرائنگ کا مقابلہ

پینٹنگ کا مقابلہ

ایوارڈ

طالب علم کا نام

رابطے کا پتہ

سی بی ایس ای/این وی ایس/کے وی ایس

ایوارڈ

طالب علم کا نام

رابطے کا پتہ

سی بی ایس ای/این وی ایس/کے وی ایس

I

وویک شرما

مہیشوری پبلک اسکول، ویشالی نگر، اجمیر ، راجستھان

سی بی ایس ای

I

لاونیا ٹھاکر

پی ایم شری، کے وی نمبر 1، بناگوری کینٹ، مغربی بنگال

کے وی ایس

II

لکشراج جورواج

پی ایم شری، این وی ایس، کھیرلی، پوسٹ بھنڈاریج، ضلع ڈوسا، راجستھان

این وی ایس

II

مائرہ گوڈ واج

بھرت رام گلوبل اسکول، اندرا پورم، غازی آباد، یوپی

سی بی ایس ای

III

اونیش نند

پی ایم شری این وی ایس، موضع بہور، ضلع سونبھدر، اتر پردیش

این وی ایس

III

انوشکا داس

کے وی ایس، بھولپور، بریتی سدن، پرنتک، ضلع بیربھوم، مغربی بنگال

کے وی ایس

 

تسلی کے انعامات میں  ہر ایک کے لیے سرٹیفکیٹ اور گفٹ ہیمپر شامل ہے۔

ڈرائنگ کا مقابلہ

پینٹنگ کا مقابلہ

نمبر شمار

طالب علم کا نام

رابطے کا پتہ

سی بی ایس ای/این وی ایس/کے وی ایس

نمبر شمار

طالب علم کا نام

رابطے کا پتہ

سی بی ایس ای/این وی ایس/کے وی ایس

1.

اجے سجیت کمار

پی ایم شری اسکول جے این وی، موضع پوکھرا پور، ضلع شولاپور، مہاراشٹر

جے این وی

1.

ثانوی گوپال

اٹومک انرجی سینٹرل اسکول-5 انوشکتی ، این جی آر، ایم آر

سی بی ایس ای

2.

اجیش مرکام

جے این وی، پی ایم شری اسکول، دانتے واڑہ، چھتیس گڑھ

این وی ایس

2.

شوبھت کمار

جے شری پیریوال گلوبل اسکول، جگت پورا، جے پور ، راجستھان

سی بی ایس ای

3.

جے دیپ سنگھ

جے این وی، پی ایم شری اسکول، برنگ کھیرا، شری مکتسر صاحب (پنجاب)

جے این وی

3.

وانی ڈوگرا

پی ایم شری، کے وی نمبر 2 کانگرا (ایچ پی)، موضع بلہدر

کے وی ایس

4.

خوشی کماری

کے وی ایس، آسنسول، ضلع مغربی بردوان

کے وی ایس

4.

ارادھیا ڈیماری

کے وی اگستیامنی، رودر پریاگ، اتراکھنڈ

کے وی ایس

5.

لکش

پی ایم شری اسکول، کے وی کپور تھلہ کینٹ

 کے وی ایس

5.

ہانو

کے وی ایس دھرم پوری، مدھیہ پردیش

کے وی ایس

6.

پی موکشیتا

کے وی ایس نمبر 2 سی آر ایس سیتی پلی تروپتی

کے وی ایس

6.

ایشان پوددار

نرولا پبلک اسکول ، موگرا، ہگلی ، مغربی بنگال

سی بی ایس ای

7.

پوجا درگا داس

پی ایچ شری کے وی، پوسٹ بکس 80 جلگاوں، مہاراشٹر

کے وی ایس

7.

دیوسمیتا کرمکار

پی ایم شری، کے وی نمبر 3، مامون کینٹ پٹھان کوٹ

کے وی ایس

8.

پرتیک رائے

کے وی نمبر 2 دھنباد

کے وی ایس

8.

سونل سنگھ چاہر

کے وی ایس نمبر 3، آگر ، آگرہ کینٹ (یوپی)

کے وی ایس

9.

پریرنا ایس

کے وی ایس-2، دھنباد

کے وی ایس

9.

ریا یادو

موڈرن پبلک اسکول ، بی بلاک، شالیمار باغ، دہلی

سی بی ایس ای

10.

رکی سنگھ خویرکپم

کے وی ایس، این ایچ پی سی، ودیوت ویہار کوم، لوکتک منی پور

کے وی ایس

10.

پونم

کے وی ایس نمبر3 ، آگر ، آگرہ کینٹ (یوپی)

 

 

مہا کمبھ میلہ 2025 پر آل انڈیا ڈرائنگ اور پینٹنگ مقابلہ نے نوجوان ذہنوں کے لیے اس لازوال روایت کی تخلیقی تشریحات کا اظہار کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا ہے۔ جیسا کہ قومی تعلیم پالیسی 2020 میں تصور کیا گیا ہے، ثقافتی بیداری اور فنکارانہ اظہار جامع سیکھنے کے لیے لازمی ہیں اور ان ابھرتے ہوئے فنکاروں نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے ذریعہ اس کی مثال  پیش کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض۔ ن  ا  (

9217

 


(Release ID: 2117040) Visitor Counter : 28