تعاون کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور داخلہ  اور باہمی تعان کے مرکزی وزیر  جناب امت شاہ نے آج پٹنہ، بہار میں مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کی 800 کروڑ روپے سے زیادہ کی مختلف اسکیموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا


زراعت کے لیے زرخیز زمین، پانی اور دیگر قدرتی وسائل سے مالا مال بہار کوکوآپریٹو سیکٹر سے ہوگا  سب سے زیادہ فائدہ

اپوزیشن کی حکومتوں نے اپنے دور حکومت میں بہار میں کوآپریٹیو کو مکمل طور پر برباد کر دیا

بہار میں 30 بند شوگر ملوں کو شروع کرنے کا کام  مودی جی کی قیادت والی حکومت  شروع کرے گی

سال 1990 سے 2005 تک، بہار میں قتل، اغوا، تاوان، ڈکیتی  ولوٹ  کی انڈسٹری  چلائی جس نے ریاست کو مکمل طور پر برباد کر دیا

بہار میں اپوزیشن کی حکومت کے دوران نسل کشی  اور حکومت کی مالی اعانت سے بدعنوانی ہوئی اور چارہ گھوٹالے نے ریاست کو ملک اور دنیا میں بدنام کیا

بہار کی تاریخ میں اپوزیشن کا دور ہمیشہ جنگل راج کے نام سے جانا جائے  گا، ہماری حکومت میں جنگل راج ختم ہوا

مرکزی حکومت نے 14-2004 میں بہار کو 2 لاکھ 80 ہزار کروڑ روپے دیئے، وہیں مودی حکومت نے 10 سالوں میں بہار کو 9 لاکھ 23 ہزار کروڑ روپے دیئے

Posted On: 30 MAR 2025 4:20PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور باہمی تعاون کے مرکزی وزیر  جناب امت شاہ نے آج بہارکے پٹنہ  میں مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کی 800 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت کی مختلف اسکیموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور وزیر مملکت برائے داخلہ شری نتیانند رائے سمیت کئی معززین موجود تھے۔

جناب امت شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج یہاں کوآپریٹو سیکٹر اور دیگر محکموں کی کئی اسکیموں کا افتتاح کیا گیا اور سنگ بنیاد رکھا گیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک کے کروڑوں غریبوں کی فلاح و بہبود کے لیے بہت سے کام کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی حکومتوں نے غریبوں کے لیے کچھ نہیں کیا، لیکن وزیر اعظم مودی جی نے 10 سالوں میں غریبوں کو مکان، بجلی، گیس، پینے کا پانی، بیت الخلا، ادویات اور 5 کلو مفت اناج دیا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ مودی جی نے 80 کروڑ لوگوں کو ماہانہ 5 کلو گرام مفت اناج، 4 کروڑ لوگوں کو گھر، 11 کروڑ گیس سلنڈر، 12 کروڑ سے زیادہ بیت الخلا اور 5 لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت فراہم کی ہے۔

امور داخلہ اور باہمی تعاون کے مرکزی وزیر  نے کہا کہ وزیر اعظم مودی جی نے دیہی معیشت، کسانوں، خواتین، ڈیری، ماہی پروری اور زراعت سے متعلق سرگرمیوں کو تحریک دینے کے لیے آزادی کے 75 سال بعد ملک میں تعاون کی وزارت کی تشکیل کی۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے 75 سال تک ملک میں کسی کے پاس تعاون کو مضبوط کرنے کے بارے میں سوچنے کا وقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار زمین، پانی اور دیگر قدرتی وسائل سے مالا مال ریاست ہے اور آنے والے وقت میں اس ریاست کو کوآپریٹو سیکٹر سے سب سے زیادہ فائدہ پہنچے گا۔ مسٹر شاہ نے کہا کہ اپوزیشن کی حکومتوں کے دور میں بہار میں کوآپریٹیو مکمل طور پر برباد ہو گئے تھے اور سینکڑوں شوگر ملیں بند ہو گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت میں بہار کی چینی کی پیداوار ملک کی چینی کی پیداوار کا 30 فیصد سے زیادہ تھی، جو اپوزیشن کی حکومتوں کے دور میں 6 فیصد سے بھی کم رہ گئی۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت بہار میں بند شوگر ملوں کو بحال کرنے کا کام کرے گی۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ مودی حکومت نے پرائمری ایگریکلچرل کریڈٹ سوسائٹیز (PACS) کو مضبوط کرنے کے لیے بہت سے کام کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں مکھانہ سنٹر قائم کیا گیا ہے اور اب 1000 کروڑ روپے کی لاگت سے مکئی موڈیفکیشن سنٹر کو زندہ کرتے ہوئے ہم مکئی اگانے والے کسانوں کے لئے بھی کئی اسکیمیں لانے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج حکومت ہند تمام مکئی، دالیں، گیہوں اور چاول کسانوں سے کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) پر خرید رہی ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ آج بہارملک میں  لیچی، مشروم اور مکھانے کی پیداوار میں پہلے مقام، مکئی کی پیداوار میں دوسرے، دال اور شہد کی پیداوار میں تیسرے، مونگ اور گنے کی پیداوار میں پانچویں اور گیہوں اور چاول کی پیداوار میں چھٹے  مقام پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں زرعی ترقی اور تعاون پر مبنی ترقی کے بہت امکانات ہیں، جن کا سو فیصد فائدہ اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بند پڑی 30شوگر ملوں کو شروع کرنے میں حکومت اپنی تمام تر توانائیاں   لگائے گی۔

امور داخلہ اور باہمی تعاون کے مرکزی وزیر  نے کہا کہ پی اے سی ایس اب کئی طرح کے کام کر رہی ہے، انہیں کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا ہے اور اب ان کے ذریعے پورے بہار میں ضلعی سطح کے بینکوں کو مضبوط کرنے کا منصوبہ بھی لایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1990 سے 2005 تک بہار میں اپوزیشن کی حکومتوں نے قتل، اغوا، تاوان، ڈکیتی اور لوٹ مار کی صنعت چلائی جس نے ریاست کو مکمل طور پر برباد کر دیا۔ جناب  شاہ نے کہا کہ بہار میں اپوزیشن کی حکومتوں کے دور میں ذات پات کا قتل عام ہوا، اقتدار کی بھوک میں بدعنوانی ہوئی اور چارہ گھوٹالہ کا استعمال ریاست کو ملک اور دنیا میں بدنام کرنے کے لیے کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بہار کی تاریخ میں اپوزیشن کی حکومت ہمیشہ کے لیے جنگل راج کے نام سے جانی جائے گی۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ بہار میں نتیش حکومت کے 10 سالہ دور میں ہر گاؤں میں سڑکیں، بجلی اور نل کا پانی پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی جی نے گھر، بیت الخلا، پانی، ادویات، راشن فراہم کرکے بہار کے غریبوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی مرکزی حکومت کے 10 سال کے دور میں بہار کو 2 لاکھ 80 ہزار کروڑ روپے دیئے گئے جبکہ مودی حکومت کے 10 سالوں میں بہار کو 9 لاکھ 23 ہزار کروڑ روپے دیے گئے۔ جناب شاہ نے کہا کہ بہار میں 4 لاکھ کروڑ روپے کی سڑکیں اور پل، 1 لاکھ کروڑ روپے کے ریلوے پروجیکٹ اور 2 ہزار کروڑ روپے کے ہوائی اڈے کے پروجیکٹ بھی دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں 8 ہزار کروڑ روپے سے 7 بڑے پل بن رہے ہیں، 31 ہزار کروڑ روپے سے 5 ہزار کلومیٹر لمبی ریلوے لائن بن رہی ہے اور ملک کی پہلی کسان ریل بھی بہار سے شروع ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے بہار میں مکھانہ بورڈ بنایا اور مرکزی حکومت کی مدد سے ریاست میں بارونی کی کھاد فیکٹری سمیت 766 دیگر پراجیکٹس بھی شروع کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کے پاس 20 سال کی ترقی کا ٹریک ریکارڈ ہے اور اب یہاں سے جنگل راج ختم ہو چکا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے آج بہار میں جن اسکیموں کا افتتاح کیا اور ان کا سنگ بنیاد رکھا، ان میں دنیا کی سب سے بڑی اناج ذخیرہ کرنے کی اسکیم کے تحت کل پچیس پی اے سی ایس میں باسٹھ ہزار پانچ سو میٹرک ٹن ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کو تیار کرنے کے لیے 83.16 کروڑ روپے کی لاگت والے پروجیکٹ کا سنگ بنیاد بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ داخلہ کی کل 133 پولیس عمارتوں کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا گیا جس پر 181.14 کروڑ روپے لاگت آئی۔ روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کی وزارت کے 109.16 کروڑ روپے کے تین پروجیکٹوں کا بھی آج سنگ بنیاد رکھا گیا۔ اس کے علاوہ، دیپ نارائن سنگھ ریجنل کوآپریٹو مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ، پٹنہ میں 27.29 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیے گئے ہاسٹل کا بھی افتتاح کیا گیا۔ انٹیگریٹڈ کوآپریٹو ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے تحت 46 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کردہ مکانہ پروسیسنگ کم مارکیٹنگ سینٹر اور 2.27 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیے گئے کل 11 گوداموں کا بھی آج افتتاح کیا گیا۔ اس کے علاوہ، شہری ہاؤسنگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے AMRUT-1 پروجیکٹ کے تحت کل 421.41 کروڑ کی لاگت سے کل پانچ پینے کے پانی کی سپلائی اسکیموں کا بھی آج افتتاح  ہوا ہے۔

****


 

U.No:9205

ش ح۔ح ن۔س ا


(Release ID: 2116863)