جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے گجرات کے چکھلی میں 5.4 گیگا واٹ ہائی ٹیک پلانٹ کا افتتاح کیا


آج کا دن گجرات اور ہمارے ملک کے لیے ایک یادگار دن ہے: جناب پرہلاد جوشی

گزشتہ 10 برسوں میں، ملک میں شمسی توانائی کی صلاحیت میں 2014 میں 2.82 گیگا واٹ سے آج 104 گیگا واٹ تک غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، جس میں 3580 فیصد کا نمایاں اضافہ ہواہے: جناب پرہلاد جوشی  

Posted On: 29 MAR 2025 4:46PM by PIB Delhi

نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے گجرات کے چکھلی میں واری انرجی کی جدید ترین 5.4 گیگاواٹ سولر سیل گیگا فیکٹری/ مینوفیکچرنگ سہولت کا افتتاح کیا۔ جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب سی آر پاٹل، گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر بھائی پٹیل، گجرات کے سینئر وزراء جیسے توانائی اور پیٹرو کیمیکل کے وزیر جناب کنو بھائی دیسائی؛ جناب ہرش بھائی سنگھوی، داخلہ، کھیل اور نوجوانوں کے امور کے وزیر مملکت؛ جناب مکیش بھائی پٹیل، ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور آبی وسائل کے وزیر مملکت اور جناب پی پی چوہدری بھی  اس موقع پر موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/waree18TPW.jpg

ہندوستان کے سب سے بڑے جدید ترین سولر سیل پروڈکشن پلانٹ کے طور پر، یہ تاریخی کامیابی گھریلو شمسی سپلائی چین کو مضبوط بنانے اور درآمدات پر انحصار کم کرنے کی سمت ایک فیصلہ کن قدم ہے۔ جبکہ عالمی سولر انرجی ویلیو چین بھی ماحولیاتی نظام میں خالص برآمد کنندہ اور اسے فعال بنانے کے طور پر ملک کوآگے بڑھانے  میں  پیش پیش  ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/waree2MSHI.jpg

اس موقع پر بات کرتے ہوئے، نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر، جناب پرہلاد جوشی نے کہا، "یہ شاندار سہولت ہندوستان کےجذبہ کواپنانے اور قابل تجدید توانائی کے عالمی منظر نامے میں ہندوستان کی بڑھتی ہوئی مہارت کی شکل میں کھڑی ہے۔ یہ صف سھتری توانائی  ٹکنالوجیز کے لیے ہندوستان کو  ایک عالمی مینوفیکچرنگ ہب کے طور پر قائم کرنے کے ہمارے قومی وژن کے ساتھ پوری طرح مطابقت رکھتا ہےیہ پلانت نہ صرف مقامی ضرورت کو پورا کریگا بلکہ  ہندوستان کوجدیدسولر ٹکنالوجیز کے ایک بڑے برآمد کنندہ کی صف میں بھی لاکھڑاکرے گا۔"

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/waree3FQWE.png

جناب پرہلاد جوشی نے مزید کہا کہ آج کا دن نہ صرف واری توانائی کے لیے بلکہ گجرات اور ہمارے ملک کے لیے بھی ایک یادگار دن ہے۔ ہمارے مقدس گرنتھوں بشمول ویدوں اور اپنشدوں نے ہمیشہ انسانیت اور ماحول کے درمیان ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/waree4LXDG.png

گایتری منتر کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہزاروں سال پہلے لکھا گیا یہ منتر سورج کی دویہ توانائی کے لیے وقف ہے۔ آج بھی کروڑوں ہندوستانی اپنے دن کا آغاز اس مقدس منتر سے کرتے ہیں۔ جبکہ سوریہ نمسکار کے ذریعے بھگوان کا احترام کرتا ہے۔ اب جب کہ ہم اس گہری روحانی روایت کااظہارکرتے ہیں، یہ حیران کن ہے کہ 2014 تک، ہندوستان نے قابل تجدید توانائی اور پائیداری کے شعبوں میں کوئی پیش رفت نہیں کی تھی۔ ہم پائیداری کے عالمی نقشے پر کہیں نظر نہیں آئے۔

جناب پرہلاد جوشی نے کہا کہ 2014 میں وزیر اعظم مودی جی کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ہی ماحولیاتی پائیداری کے تئیں ہندوستان کا نقطہ نظر تبدیل ہونا شروع ہوا۔ ہم نہ صرف توانائی کے عالمی انقلاب میں حصہ لے رہے ہیں بلکہ ہم اس کی قیادت کر رہے ہیں۔ آج ہم دنیا میں قابل تجدید توانائی کی تیسری سب سے بڑی صلاحیت بن چکے ہیں۔ گزشتہ 10 سالوں میں، ملک میں شمسی توانائی کی صلاحیت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، جو 2014 میں 2.82 گیگاواٹ سے آج 104 گیگاواٹ ہو گیا ہے، جو کہ 3580 فیصد کا نمایاں اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

جناب پرہلاد جوشی نے کہا کہ ماڈیول پروڈکشن پر بھی زور دیا گیا ہے اور اس کی صلاحیت 2014 میں 2 گیگا واٹ سے بڑھ کر آج 80 گیگا واٹ ہو گئی ہے۔ 2014 میں، سولر سیلز اور ویفرز کی پیداوار موجود نہیں تھی، لیکن آج ہندوستان کے پاس 25 گیگا واٹ سیل اور 2 گیگا واٹ ویفرز ہیں۔ اس کو مزید فروغ دینے کے لیے، حکومت نے رہنما خطوط جاری کیے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ پروجیکٹوں میں استعمال ہونے والے تمام سولر پی وی ماڈیولز کو 1 جون 2026 سے شروع ہونے والی اے ایل ایم فہرست-II سے اپنے سولر سیل حاصل کرنے ہوں گے۔ 2030 تک، یہ اقدام ہندوستان کی قابل تجدید توانائی کی کوششوں کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔ ہمیں یقین ہے کہ اس وقت تک سولر ماڈیولز کی پیداوار آسمان کو چھو لے گی اور 150 جی ڈبلیو  تک پہنچ جائے گی۔ شمسی سیلز کے لیے ہماری صلاحیت 100 جی ڈبلیو تک بڑھ جائے گی، ویفر کی پیداوار 40 جی ڈبلیو تک پہنچ جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ہندوستان نے شمسی توانائی کی عالمی ترقی کو تیز کرنے کے لیے بین الاقوامی شمسی اتحاد کی مشترکہ بنیاد رکھی۔ اس وقت 100 سے زائد ممالک نے آئی ایس اے کے ذریعے ایک سرسبز مستقبل کا عزم کیا ہے۔ کئی سالوں سے، ایک ملک (چین) قابل تجدید اور نئے دور کے وسائل کے میدان میں ایک طاقتور قوت رہا ہے۔ لیکن آج ہندوستان وشومتر کے طور پر ابھر رہا ہے، عالمی جنوب کی آواز بن رہا ہے اور ایک نئے عالمی نظام کی قیادت کر رہا ہے۔

گلوبل اب گلوبل ساؤتھ کی آواز بن رہا ہے اور نئے ورلڈ آرڈر کی قیادت کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں 195 ممالک ہیں، لیکن پی ایم مودی کی دور اندیشانہ  قیادت میں یہ ہندوستان ہی تھا جس نے ون سن، ون ورلڈ، ون گرڈ پہل شروع کی۔ یہی وجہ ہے کہ آج جب یورپی یونین کالج آف کمشنرز پہلی بار یورپی براعظم سے باہر اس کا دورہ کرتے ہیں تو وہ ہندوستان کو ترجیح دیتے ہیں۔

جناب پرہلاد جوشی نے کہا کہ آج بین الاقوامی توانائی ایجنسی ہو، ورلڈ اکنامک فورم ہو، آئی ایم ایف ہو یا ورلڈ بینک، سبھی ہندوستان کو قیادت کی روشنی کے طور پر دیکھ رہے ہیں، یہ سب ہمارے پی ایم مودی کے ویژن، رفتار اور پیمانے کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ وہ گجرات کی اس سرزمین کے بیٹے ہیں، اور قیادت کی وراثت کو آگے بڑھایا ہے، اس سرزمین نے ہمیں مہاتما  گاندھی اور سردارپٹیل دیے ہیں ۔ بھارت کی کاروباری شناخت یہ ہے کہ یہ سب کچھ اس وقت شروع ہوا جب مودی اس ریاست کے وزیر اعلیٰ تھے، جو کہ اب پورے ہندوستان میں پھیل چکا ہے، اس تناظر میں، وزیر اعلیٰ بھوپندر پٹیل جی بھی مودی جی کی قیادت کو آگے بڑھانے کے لیے تعریف کے مستحق ہیں۔ اہم میدان میں دیگر ریاستوں کو قابل تجدید توانائی کے شعبے میں ترقی کے ماڈل کو اپنانے کی ترغیب دیتا ہوں۔ دیگر ریاستوں کو صنعتوں کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے اور قابل تجدید توانائی میں سرمایہ کاری کرنے کی گجرات کی مثال سے سیکھنا چاہیے۔

مرکزی وزیر جوشی نے نشاندہی کی کہ ورلڈ اکنامک فورم کے ذریعہ جاری کردہ فیوچر آف جابس رپورٹ 2025 کے مطابق، گرین ٹرانزیشن جیسے شعبوں میں عالمی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے سے 2030 تک 170 ملین ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ اس تعداد میں 5.4جی ڈبلیوکے سولر سیلز مینوفیکچرنگ کے اس پلانٹ  کے ذریعہ پیدا کیے گئے روزگار کی اچھی خاصی تعداد بھی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ یہ سہولت مقامی باشندوں اور پیشہ ور افراد دونوں کے لیے بے شمار مواقع پیدا کرے گی۔

جناب پرہلاد جوشی نے کہا کہ گجرات ایک ایسی ریاست ہے جہاں قابل تجدید توانائی توانائی کی کل صلاحیت کا 57 فیصد ہے، جب کہ تھرمل توانائی کا حصہ 43 فیصد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست میں مرکزی حکومت کی فلیگ شپ اسکیموں کے تحت اپنی ترقی کو بڑھانے کی زیادہ صلاحیت ہے۔ پی ایم سوریہ گھر: مفت بجلی یوجنا کے تحت اب تک کل 3.85 لاکھ تنصیبات کی گئی ہیں۔ اس تعداد کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ مرکزی وزیر جوشی نے کہا کہ گجرات کا جنون صرف تجارت اور کامرس تک  نہیں ہے۔ یہ ذمہ داری اور پائیدار طریقے سے کاروبار کرنے کے بارے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ یہ پلانٹ اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ ہندوستان کو شمسی توانائی میں ایک عالمی پاور ہاؤس بنانے میں تعاون کرے گا۔  

************

ش ح ۔   ف ا ۔  م  ص

 (U :  9174   )


(Release ID: 2116677) Visitor Counter : 43