یو پی ایس سی
یونین پبلک سروس کمیشن نے مشترکہ جیو-سائنٹسٹ (ابتدائی)امتحان 2025 کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا
Posted On:
29 MAR 2025 12:24PM by PIB Delhi
یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کے ذریعہ 09 فروری 2025 کو منعقد کیے گئے کمبائنڈ جیو-سائنٹسٹ (پریلیمینری) امتحان 2025 کے نتائج کی بنیاد پر، کامیاب ہوئےامیدواروں کے روم نمبرز کی تفصیل نیچے دی گئی یوپی ایس سی کی سرکاریو ویب سائٹ پر دستیاب ہیں اور یہ امیدوار کمبائنڈ جیو-سائنٹسٹ (مین) امتحان 2025 کے لیے اہل قرار دیے گئے ہیں۔
ویب سائٹ https://www.upsc.gov.in ہے۔
- ان امیدواروں کی امیدواری امتحان کے تمام مراحل میں مکمل طور پر عارضی ہے اور یہ مقرر کردہ اہلیت کی شرائط کو پورا کرنے سے مشروط ہے۔ کامیاب قرار دیے گئے امیدواروں کو دوسرے مرحلے یعنی کمبائنڈ جیو-سائنٹسٹ (مین) امتحان 2025 میں شرکت کرنا ہوگی، جو 21 اور 22 جون 2025 کو منعقد ہوگا۔
کامیاب امیدواروں کو مزید ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مشترکہ جیو-سائنٹسٹ امتحان 2025 کے قواعد کا مطالعہ کریں، جو وزارت معدنیات کی جانب سے 04 ستمبر 2024 کو گیزٹ آف انڈیا، ایکسٹرا آرڈینری، پارٹ I — سیکشن ایک میں شائع کیے گئے تھے، اور کمیشن کی جانب سے 04.09.2024 کو جاری کردہ امتحانی نوٹس نمبر 01/2025-GEOL کا بھی مطالعہ کریں، جو یو پی ایس سی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔
امیدوار اپنے مرحلہ دوم کے ای-ایڈمٹ کارڈ کمیشن کی ویب سائٹ سے امتحان کے آغاز سے تقریباً ایک ہفتہ قبل ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
امیدواروں کو مزید مطلع کیا جاتا ہے کہ کمبائنڈ جیو-سائنٹسٹ (ابتدائی)امتحان 2025 کے مارکس اور کٹ آف مارکس کا اعلان کمیشن کی ویب سائٹ (https://www.upsc.gov.in) پر اس وقت کیا جائے گا جب مکمل امتحانی عمل پورا ہو جائے گا، یعنی کمبائنڈ جیو-سائنٹسٹ امتحان 2025 کے حتمی نتائج کے اعلان کے بعد۔
کمبائنڈ جیو-سائنٹسٹ (مین) امتحان 2025 کے لیے امتحانی مرکز یا مضمون میں تبدیلی کی کوئی درخواست کسی بھی صورت میں قبول نہیں کی جائے گی۔
- یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کے کیمپس میں ایک سہولیاتی مرکز موجود ہے اور امیدوار اپنے امتحان یا نتیجہ سے متعلق کسی بھی معلومات یا وضاحت کے لیے کام کے دنوں میں صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک بالمشافہ یا درج ذیل فون نمبرات پر رابطہ کر سکتے ہیں: 23388088, (011)-23385271/23381125/23098543۔
امیدوار اپنی درخواستیں ای میل کے ذریعے usgeol-upsc[at]nic[dot]in پر بھی بھیج سکتے ہیں
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-9166
(Release ID: 2116564)