ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی  مرمو آئندہ روز نئی دہلی میں ماحولیات -2025 کے موضوع پر  این جی ٹی کی قومی کانفرنس      کا افتتاح کریں گی


کانفرنس چار کلیدی تکنیکی سیشنوں پر مشتمل ہوگی جن کے تحت اہم ماحولیاتی مسائل پر بات چیت ہوگی

نائب صدر جمہوریہ ہند جناب جگدیپ دھنکڑ ماحولیات -2025 کے موضوع پر منعقدہ قومی کانفرنس کے اختتامی سیشن کی صدارت کریں گے

Posted On: 28 MAR 2025 5:23PM by PIB Delhi

نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی) نئی دہلی کے وگیان بھون میں 29 اور 30 ​​مارچ 2025 کو ’ماحول – 2025‘ کے موضوع پر  دو روزہ قومی کانفرنس کا انعقاد کرے گا۔ اس کانفرنس کا افتتاح صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو کریں گی۔ افتتاحی تقریب میں ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو، سپریم کورٹ آف انڈیا کے جج عزت مآب جسٹس وکرم ناتھ، ہندوستان کے اٹارنی جنرل جناب  آر وینکٹ رمانی اور این جی ٹی کے چیئرپرسن جناب جسٹس پرکاش شریواستو بھی موجود ہوں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013MN1.jpg

یہ تقریب ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی تاکہ کلیدی اسٹیک ہولڈرز کو ماحولیاتی چنوتیوں  پر بحث کرنے، بہترین طریقوں کا اشتراک کرنے اور پائیدار ماحولیاتی انتظام کے لیے مستقبل کے ایکشن پلان پر تعاون کرنے کے لیے اکٹھا کیا جا سکے۔ دو روزہ تقریب کا مقصد پالیسی کے نفاذ میں موجودہ خلا کو پُر کرنا اور ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔

کانفرنس میں بنیادی ماحولیاتی مسائل پر توجہ مرکوز کرنے والے چار تکنیکی سیشن ہوں گے۔

1. ہوا کے معیار کی نگرانی اور انتظام: جس کی صدارت عزت مآب جسٹس جوئے مالیا  باگچی، جج، سپریم کورٹ آف انڈیا نے کی۔

2. پانی کے معیار کا انتظام اور دریا کی بحالی: جس کی صدارت عزت مآب جسٹس پرتیبھا ایم سنگھ، جج، دہلی ہائی کورٹ نے کی۔

3. جنگلات اور حیاتیاتی تنوع کا تحفظ: جس کی صدارت عزت مآب جسٹس آنند پاٹھک، جج، مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے کی۔

4. مظاہر اور اہم نکات: جس کی صدارت عزت مآب جسٹس پی ایس نرسمہا، جج، سپریم کورٹ آف انڈیا نے کی۔

کانفرنس میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز، ڈسٹرکٹ کورٹ کے ججز، مختلف وزارتوں کے سیکریٹریز، اور اعلیٰ سرکاری افسران کی شرکت دیکھنے کو ملے گی، جو ماحولیاتی چنوتیوں  سے نمٹنے کے لیے کثیر الضابطہ انداز میں اپنا تعاون دیں گے۔

30 مارچ 2025 کو طے شدہ اختتامی اجلاس میں مہمان خصوصی کے طور پر ہندوستان کے معزز نائب صدر جناب جگدیپ دھنکڑ  شرکت کریں گے۔ اس سیشن میں عزت مآب جسٹس پی ایس نرسمہا، عزت مآب جسٹس پرکاش شریواستو اور جناب  تشار مہتا، سالیسٹر جنرل آف انڈیا کے خطابات بھی شامل  ہوں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002VNZ3.jpg

کانفرنس کی ایک اہم خصوصیت "ماحول - طلباء کا نقطہ نظر" نمائش ہوگی، جس میں یونیورسٹیوں کے اقدامات اور جدید ماحولیاتی خیالات کی نمائش ہوگی۔ این جی ٹی یونیورسٹیوں کو ماحولیاتی پائیداری اور تعلیم میں نمایاں شراکت کے لیے بھی اعزاز سے نوازے گا۔ مزید برآں، یونیورسٹیوں کو یہ موقع ملے گا کہ وہ پائیدار ترقی کو فروغ دینے میں ان کی کوششوں کو اجاگر کرتے ہوئے اپنی جامع ماحولیاتی رپورٹس ظاہر کریں۔

اس موقع پر، این جی ٹی اپنا ای-جرنل جاری کرے گا، جس میں اہم فیصلے شامل ہیں، ساتھ ہی ساتھ ایک یادگار کتاب بعنوان ’فطرت کی آواز‘، جس کا افتتاح ہندوستان کے اعزازی نائب صدر جمہوریہ کے اختتامی اجلاس کے دوران کریں گے۔

یہ کانفرنس تعاون کو فروغ دینے، بیداری پیدا کرنے، اور ماحولیاتی تحفظ اور پائیداری کے اجتماعی مشن کو آگے بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتی ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:9150


(Release ID: 2116447) Visitor Counter : 38