وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

سی ڈی ایس جنرل انیل چوہان نے آئی آئی ٹی کانپور میں ایشیاءکے سب سے بڑے انٹر کالجیٹ تکنیکی اور کاروباری میلے ’ٹیک کریتی 2025‘ کا افتتاح کیا

Posted On: 28 MAR 2025 10:40AM by PIB Delhi

چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل انیل چوہان نے آئی آئی ٹی کانپور میں ایشیاء کے سب سے بڑے انٹر کالجیٹ تکنیکی اور کاروباری میلے، ٹیک کریتی 2025 کا افتتاح کیا۔ فائر سائیڈ چیٹ میں، سی ڈی ایس نے ہندوستانی مسلح افواج میں ترقی اور جدید کاری کی ضرورت پر معلومات فراہم کیں اور مستقبل کی جنگوں، خاص طور پر سائبر، مصنوعی ذہانت، کوانٹم اور علمی شعبے میں اُبھرتے ہوئے چیلنجوں کی تیاری کے بارے میں اپنا نقطہ نظر مشترک کیا۔

 اپنے خطاب میں، جنرل انیل چوہان نے مستقبل کے سیکورٹی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تکنیکی ترقی، اہمیت کی حامل سوچ اور موافقت کو اپنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اسکالرز، طلباء اور این سی سی کیڈٹس پر مشتمل نوجوان سامعین کو نظم و ضبط اور لچک، حوصلے اور قربانی کی اقدار کو اجاگر کرتے ہوئے متاثر کیا۔ ٹیک کریتی- 2025 میں ان کی حوصلہ افزا بات چیت نے طلباء کو دفاع اور ٹیکنالوجی میں کیریئر بنانے کی ترغیب دی۔

 افتتاحی تقریب میں ایئر مارشل آشوتوش دکشت، اے او سی-ان-سی، سینٹرل ایئر کمانڈ اور پروفیسر منیندرا اگروال، ڈائریکٹر آئی آئی ٹی کانپور سمیت معزز مہمانوں نے شرکت کی۔  اس سال کا موضوع، "پنٹا رہی" (ہر چیز بہتی ہے)، ٹیکنالوجی اور جدت کے مسلسل ارتقا کو اجاگر کرتی ہے۔ ٹیک کریتی- 2025  دریافت اور اختراع کی حدود سے آگے نکلتے ہوئے ٹیکنالوجی، کاروبار اور تعاون کا ایک شاندار جشن ہونے کا وعدہ کرتا ہے۔

 ایک خصوصی سیگمنٹ، 'رکشاکریتی'، جدید دفاعی ٹکنالوجی کی نمائش کے لیے ایک وقف ڈیفنس ایکسپو، ٹیک  کریتی- 2025  کی ایک اہم خصوصیت تھی۔ مسلح افواج، ماہرین  تعلیم اور دفاعی صنعت کے درمیان مزید ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے، جنرل انیل چوہان نے ابھرتے ہوئے تکنیکی ماہرین کے ساتھ بات چیت کی۔ اس تقریب نے محققین کو صنعت کے رہنماؤں سے مربوط کرنے کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم فراہم کیا ہے، جس سے خود مختار ڈرونز جیسی جدید ٹیکنالوجیز کے فروغ، قومی سلامتی کو مضبوط بنانے اور درآمدات پر انحصار کو کم کرنے میں مدد ملی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/pic1(4)GYA3.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/pic2(3)9YJT.jpg

************

ش ح۔ش م ۔ق ر

U.No:9090


(Release ID: 2116056) Visitor Counter : 50