صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
مرکزی وزارت صحت نے میڈیکل آکسیجن مینجمنٹ سے متعلق قومی رہنما خطوط جاری کئے
ایمس، نئی دہلی کے تعاون سے آکسیجن مینجمنٹ پر مبنی قومی صلاحیت سازی پروگرام کا آغاز
مرکزی صحت سکریٹری نے طبی آکسیجن کے بنیادی ڈھانچے کو مناسب طریقے سے برقرار رکھنے اور استعمال کرنے کے اہم کردار پر زور دیا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے وقت کسی بھی طرح کے اضافی مطالبات کو فوری طور پر پورا کیا جا سکے
میڈیکل آکسیجن مینجمنٹ سے متعلق قومی رہنما خطوط کا اجرا ملک کے طبی آکسیجن کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات میں آکسیجن کے انتظام میں یکساں بہترین طور طریقوں کو یقینی بنانے کی طرف ایک اہم قدم ہے
آکسیجن مینجمنٹ پر قومی صلاحیت سازی پروگرام کا مقصد ملک بھر میں تقریباً 200 ماسٹر ٹرینرز کو تربیت دینا ہے
Posted On:
27 MAR 2025 1:25PM by PIB Delhi
صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے آج یہاں دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (اے آئی آئی ایم ایس) میں منعقدہ ایک ورکشاپ میں میڈیکل آکسیجن مینجمنٹ سے متعلق قومی رہنما خطوط جاری کئے ہیں۔ ورکشاپ میں آکسیجن مینجمنٹ پر قومی صلاحیت سازی پروگرام کے آغاز کو بھی نشان زد کیاگیا، جس کی قیادت ایمس، دہلی میں اسپتال انتظامیہ کے محکمہ کریں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئےمرکزی صحت سکریٹری محترمہ پنیہ سلیلا سریواستونے طبی آکسیجن کے بنیادی ڈھانچے کو مناسب طریقے سے برقرار رکھنے اور استعمال کرنے کے اہم کردار پر زور دیا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے وقت کسی بھی اضافی صلاحیت کے مطالبات کو فوری طور پر پورا کیا جاسکے۔ انہوں نے کووڈ-19 وبائی امراض سے متعلق ہندوستان کے نظم سے سیکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
ایمس کے ڈائرکٹر پروفیسر ایم سرینواس نے صلاحیت سازی کے پروگرام کی سربراہی میں انسٹی ٹیوٹ کے کردار پر روشنی ڈالی اور صحت کی دیکھ بھال کے تمام سطحوں پر تربیت اور بیداری کی اہمیت پر زور دیا۔
میڈیکل آکسیجن مینجمنٹ پر قومی رہنما خطوط کا اجراء ملک کے طبی آکسیجن کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات میں آکسیجن کے انتظام میں یکساں بہترین طور طریقوں کو یقینی بنانے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ جامع رہنما خطوط طبی آکسیجن کی مؤثر خریداری، ذخیرہ کرنے اور انتظامیہ کے لیے ایک فریم ورک فراہم کرتے ہیں، جس میں مریض کی حفاظت، صلاحیت سازی اور ہنگامی صورت تیاری پر توجہ دی جاتی ہے۔
آکسیجن مینجمنٹ قومی صلاحیت سازی پروگرام سے متعلق ایک پہل ہے، جس کی قیادت صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل نے ایمس، نئی دہلی کے تعاون سے کی ہے۔ اس کا مقصد ملک بھر میں تقریباً 200 ماسٹر ٹرینرز کو تربیت دینا ہے جو کہ بدلے میں ملک بھر میں اسپتالوں کے منتظمین اور طبی افسروں کی طبی آکسیجن کو مناسب طریقے سے چلانے اور استعمال کرنے، بربادی کو کم کرنے اور طبی نتائج کو بہتر بنانے میں استعداد کار میں اضافہ کریں گے۔

ورکشاپ میں وزارت صحت، ایمس اور ملک بھر سے طبی پیشہ ور اور ماہرین کے دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔
***
ش ح۔ ک ا۔ ع ر
(Release ID: 2115672)
Visitor Counter : 47