وزارت دفاع
گولہ بارود کم ٹارپیڈو کم میزائل(اے سی ٹی سی ایم)کے دسویں بارج ،ایل ایس اے ایم (یارڈ 134) کا آغاز
Posted On:
27 MAR 2025 11:28AM by PIB Delhi
دسویں اے سی ٹی سی ایم بارج ، ایل ایس اے ایم 24 (یارڈ 134) کے آغاز کی تقریب 26 مارچ 2025 کوایم/ایس سوریا دیپتا پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ ، تھانے میں منعقد ہوئی ۔ لانچنگ تقریب میں مہمان خصوصی سی ایم ڈی ای راہل جگت ، ایس پی ایس، سب میرین اوورسینگ ٹیم (ایس او ٹی) ممبئی تھے۔
گیارہ (11) گولہ بارود کم ٹارپیڈو کم میزائل بارج کی تعمیر کا معاہدہ ایم ایس ایم ای شپ یارڈ ، ایم/ایس سوریا دیپتا پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ ، تھانے کے ساتھ 05 مارچ 2021 کو ہوا تھا۔ ان بارجز کو شپ یارڈ نے بالترتیب ایک انڈین شپ ڈیزائن فرم اور انڈین رجسٹر آف شپنگ (آئی آر ایس) کے تعاون سے مقامی طور پر ڈیزائن اور تیارکیا ہے ۔ سمندری اہلیت کو یقینی بنانے کے لیے بحری سائنس اینڈ ٹیکنولوجیکل لیبارٹری (این ایس ٹی ایل) وشاکھاپٹنم میں ماڈل ٹیسٹنگ کی گئی ۔ شپ یارڈ نے اب تک گیارہ میں سے نو بارجز کامیابی کے ساتھ فراہم کیے ہیں اور ہندوستانی بحریہ کے ذریعے اس کے آپریشنل ارتقاء کے لیے مؤثر طریقے سے استعمال کیا جا رہا ہے ۔
یہ بارجز حکومت ہند کے میک ان انڈیا اور آتم نربھر بھارت اقدامات کے قابل فخر پرچم بردار ہیں ۔
(3)ZB4O.jpeg)
(2)FEJT.jpeg)
(2)AIKU.jpeg)
********
ش ح۔ش م۔م ا
UR No-9009
(Release ID: 2115614)