سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
پارلیمانی سوال: اسکالرشپ اسکیموں کے تحت فنڈ کی تقسیم
Posted On:
26 MAR 2025 2:48PM by PIB Delhi
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر جناب رام داس اٹھاولے نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ درج فہرست ذات کے لیے نیشنل فیلوشپ (این ایف ایس سی) اسکیم کے تحت جنوری 2025 تک 4350 اسکالرز نے فیلوشپ حاصل کی ہے ۔ ان 4,350 اسکالرز میں سے 3,775 نے فروری 2025 تک فیلوشپ حاصل کی ہے ۔
مالی سال 2024-25 کے لئے او بی سی طلبا کے لیےنیشنل فیلوشپ (این ایف-او بی سی) اسکیم کے تحت،55.00 کروڑروپے مختص کیے گئے تھے اور تخصیص نو کے ذریعے مزید 14.96 کروڑ روپےمختص کیے گئے تھے۔ کل 69.96 کروڑ کی رقم 2,180 اسکالرس کو فیلوشپ دینے کے لیے استعمال کی گئی ہے۔
پچھلے چھ مہینوں میں این ایف-او بی سی اسکیم کے تحت 1,902 مستفیدین نے فیلوشپ حاصل کی ہے ۔
********
ش ح۔ک ح۔م ا
U No-894
(Release ID: 2115246)
Visitor Counter : 16