سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
پارلیمانی سوال: حا شیہ پر رہ رہے کمیونیٹیز کے لیے اوورسیز ایجوکیشن اسکالرشپس
Posted On:
26 MAR 2025 2:49PM by PIB Delhi
سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کے محکمے اور قبائلی امور کی وزارت کے زیر انتظام نیشنل اوورسیز اسکالرشپ (این او ایس )کے تحت گزشتہ پانچ سالوں کے دوران بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے لیے جن طلبہ نے اسکالرشپ حاصل کئے ان کی تعداد درج ذیل ہے:
نمبر شمار
|
انتخاب کا سال
|
درجہ فہرست ذات ، درجہ فہرست قبائل ، ڈی این ٹی اور این ٹی طلباء کی تعداد جنہوں نے پچھلے پانچ سالوں کے دوران بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے لیے این او ایس کے تحت وظائف حاصل کیے ہیں
|
ایس سی
|
ڈی این ٹی اور این ٹی
|
ایس ٹی
|
1
|
20-2019
|
39
|
01
|
11
|
2
|
21-2020
|
63
|
05
|
12
|
3
|
22-2021
|
95
|
02
|
17
|
4
|
2022-23
|
93
|
03
|
18
|
5
|
2023-24
|
107
|
03
|
16
|
کل
|
397
|
14
|
74
|
اخراجات کی مالیاتی کمیٹی (ای ایف سی) کے مطابق، قبائلی امور کی وزارت کی درج فہرست قبائل کے لیے قومی اوورسیز اسکالرشپ اسکیم (این او ایس) کو 2021-22 سے 2025-26 کی مدت کے لیے منظور کیا گیا تھا ۔ اس مدت کے لیے کل بجٹ کا تخمینہ 20 کروڑ روپے تھا۔ تاہم، موجودہ مالی سال 2024-25 تک وزارت کی طرف سے کل اخراجات 21.95 کروڑ روپے ہیں۔ اس طرح، وزارت نے چار سال کے اندر پانچ سالہ بجٹ خرچ کیا ہے جس کے نتیجے میں مالی سال 2025-26 کے لیے اسکیم کے تحت بجٹ میں کم رقم کی فراہمی ہے۔ فنڈنگ کی کمی کو پورا کرنے اور مالی سال 2025-26 میں اسکیم کو برقرار رکھنے کے لیے، وزارت نے اضافی فنڈز کے لیے ای ایف سی کی منظوری حاصل کرنے کا عمل شروع کیا ہے۔
این او ایس اسکیم کے تحت سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمہ نے سلاٹس کو سال 2013-14 میں 30 سے بڑھا کر 60، 2014-15 میں 60 سے 100 اور 2021-22 میں 100 سے 125 کئے ہیں اور قبائلی امور کی وزارت کے تحت 2012-13 میں سلاٹس کو 15 سے بڑھا کر 20 کردیا گیا ہے ۔
یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر جناب رام داس اٹھاولے نے فراہم کی۔
***
(ش ح ۔م م ع ۔ت ا(
U.No 8942
(Release ID: 2115243)
Visitor Counter : 21