دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم کے لیے فنڈ

Posted On: 25 MAR 2025 4:59PM by PIB Delhi

مالی سال 2024-25 کے لیے، مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی اسکیم (مہاتما گاندھی این آر ای جی ایس) کے لیے 86,000 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے، جو کہ آغاز سے لے کر اب تک بجٹ تخمینہ (بی ای) مرحلے میں  اسکیم کے لیے سب سے زیادہ تخصیص  ہے۔ مالی سال 2025-26 میں، حکومت نے دیہی روزگار کے لیے مسلسل تعاون کو یقینی بناتے ہوئے اس تخصیص کو 86,000 کروڑ روپے پر برقرار رکھا ہے۔

جیسا کہ مہاتما گاندھی این آر  ای جی ایس  ایک مانگ پر مبنی اسکیم ہے، مرکزی حکومت زمینی کام کی مانگ کی بنیاد پر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو فنڈز فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ دیہی ترقی کی وزارت اس مانگ پر گہری نظر رکھتی ہے اور زمینی کام کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے جب بھی ضرورت ہو وزارت خزانہ سے اضافی فنڈز طلب کرتی ہے۔

یہ اطلاع دیہی ترقیات کے وزیر مملکت جناب کملیش پاسوان کے ذریعہ لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت دی گئی۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:8893


(Release ID: 2115057) Visitor Counter : 9


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil