ٹیکسٹائلز کی وزارت
سنٹرل کاٹیج انڈسٹریز کارپوریشن لمیٹڈ کے زیر اہتمام ہندوستانی دستکاری پر مبنی کوئز
Posted On:
25 MAR 2025 2:17PM by PIB Delhi
سنٹرل کاٹیج انڈسٹریز کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ، جو کہ‘کاٹیج ایمپوریم’ یا ‘کاٹیج’ کے نام سے مشہور ہے، مائی گوو (منسٹری آف الیکٹرانکس اینڈ کمیونیکیشن، حکومت ہند) کے ساتھ مل کر ‘‘انڈین کرافٹس’’ سے متعلق اپنا پہلا کوئز منعقد کر رہی ہے ، جس کا مقصد نوجوانوں کو سنٹرل کاٹیج انڈسٹریز کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت اور ہندوستان کے قومی ورثے کے تحفظ میں کاریگروں اور بنکر برادری کے تعاون کو اجاگر کر کے ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
کوئز ملک بھر کے تمام ہندوستانی شہریوں (سوائے‘کاٹیج’ ملازمین اور خاندانوں کے) کے لیے کھلا ہے۔ یہ کوئز 30 اپریل 2025 تک کھلا رہے گا اور سرفہرست 03 جیتنے والوں کو ‘کاٹیج’ کی طرف سے انعام دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ، شہریوں کو مائی گوو پلیٹ فارم (https://pledge.mygov.in/support-women-artisans/) پر عہد لینے کے لیے مدعو کیا جا رہا ہے اور پہلی 100 خواتین کو ایک کاریگر کے ذریعے بنایا گیا سووینیئر ملے گا۔
***
ش ح۔ ک ا۔ م ق ا
(Release ID: 2114804)
Visitor Counter : 24