اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

پی ایم وکاس اسکیم اقلیتی برادریوں کی ترقی پر توجہ مرکوز کرتی ہے

Posted On: 24 MAR 2025 4:33PM by PIB Delhi

پردھان منتری وراثت کا سموردھن (پی ایم وکاس) اقلیتی امور کی وزارت کی ایک مرکزی سیکٹر اسکیم ہے جو پانچ سابقہ ​​اسکیموں مثلاً ’سیکھو اور کماؤ‘، ’نئی منزل‘، ’نئی روشن‘ اور ’یو ایس ٹی ٹی اے ڈی‘ اور ’ہماری دھروہر کو یکجا کرتی ہے اور مندرجہ ذیل کے ذریعے چھ نامزد اقلیتی کمیونٹیز کی ترقی پر توجہ مرکوز کرتی ہے:                                                                                                                                  

  1. ہنر اور تربیت (غیر روایتی اور روایتی)
  2. خواتین کی قیادت اور صنعت کاری
  • iii. تعلیم (نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ کے ذریعے)
  • iv. بنیادی ڈھانچے کی ترقی (پردھان منتری جن وکاس کاریہ کرم کے ذریعے)

اس اسکیم میں نیشنل مائنارٹیز ڈیولپمنٹ اینڈ فائنانس کارپوریشن (این ایم ڈی ایف سی) کی طرف سے پیش کردہ قرض کے پروگراموں سے مستفید ہونے والوں کو جوڑ کر کریڈٹ لنکیج کی سہولت فراہم کرنے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

ایکسپورٹ پروموشن کونسل فار ہینڈی کرافٹ (ای پی سی ایچ) پی ایم وکاس اسکیم کے تحت وزارت کا نالج پارٹنر ہے جو اسکیم کے روایتی تربیتی اجزا کے تحت تربیت یافتہ کاریگروں کو مدد فراہم کرتا ہے۔ یہ مدد درج ذیل طریقوں سے فراہم کی جاتی ہے: (i) مارکیٹنگ روابط فراہم کرنا؛ (ii) تربیت کے لیے متعلقہ کورس ماڈیول مواد کی ترقی؛ (iii) کاریگر کی مصنوعات کو برانڈ پوزیشننگ اور بصری تجارت فراہم کرنا؛ (iv) وزارت کی تقریبات/نمائش کے دوران آگاہی پروگرام کا اہتمام کرنا (v) پروڈیوسر گروپ کمپنیوں کی تشکیل کے لیے کاریگروں کو متحرک کرنا وغیرہ

پی ایم وکاس اسکیم کے تحت، عمل آوری کرنے والے شراکت داروں کو این ایس کیو ایف سے منسلک مہارت کے پروگراموں کے تحت تربیت یافتہ کل امیدواروں میں سے 75 فیصد کی تعیناتی کو یقینی بنانا ہے۔

اقلیتی امور اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

**************

ش ح۔ ف ش ع

U: 8788

 


(Release ID: 2114621) Visitor Counter : 11


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Kannada