وزارت آیوش
صحت اور وراثت کا رابطہ: میگھالیہ کے زندہ عجوبہ پر یوگا حاوی
نارتھ ایسٹرن انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید اینڈ ہومیوپیتھی(این ای آئی اے ایچ) میگھالیہ کی طرف سے نونگریٹ میں ڈبل ڈیکر زندہ روٹ برج پر یوگا کا اہتمام
Posted On:
24 MAR 2025 3:58PM by PIB Delhi
روایت، فطرت، اور صحت کے امتزاج کے ضمن میں، یوگا کی پریکٹس کرنے والوں نے ہندوستان کے سب سے حیران کن قدرتی عجائبات میں سے ایک — میگھالیہ کے ’ڈبل ڈیکر لائیونگ روٹ برج‘ پر اپنی چٹائیاں بچھادیں۔ دھندلی پہاڑیوں، بہتے آبشاروں، اور قدیم جڑوں کی سرگوشی کے پس منظر میں، نارتھ ایسٹرن انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید اینڈ ہومیوپیتھی (این ای آئی اے ایچ) نے یوگا کے بین الاقوامی دن (آئی ڈی وائی) 2025 کی الٹی گنتی کے ضمن میں ایک قسم کے یوگا سیشن کا اہتمام کیا۔
یوگا سیشن کے شرکاء کا کہنا ہے کہ یہ صرف یوگا سیشن نہیں تھا؛ یہ فطرت اور انسانی روح دونوں کی لچک اور ہم آہنگی کا ثبوت تھا- اس زندہ پل کی مانند، جس نے کھاسی دستکاری کی پیڑھیوں کے ذریعے وقت کی آزمائش کا مقابلہ کیا ہے، یوگا صبر، طاقت اور توازن فراہم کرتا ہے۔ یہ پروگرام اس بات کی علامت ہے کہ کس طرح قدیم حکمت پائیدار، باشعور زندگی پر اثرانداز ہونے والی جدید صحت کے ساتھ بغیر کسی رکاوٹ کے گھل مل سکتی ہے۔
لائیونگ روٹ برج، یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ بننے کی تیاری میں ہے، مکمل طور پر ربر اور انجیر کے درختوں کی لٹکتی ہوئی جڑوں سے بنا ہوا ہے، جو زندہ جڑوں کا راستہ بناتا ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط ہوتا جاتا ہے۔ یہ سرسبز و شاداب جنگلات اور جھرنے والی ندیوں سے گھرا ہوا، جو یہ ظاہر کرنے کے لیے بہترین مقام کی حیثیت رکھتا ہے کہ کس طرح یوگا محض مشق سے زیادہ ہے — یہ زندگی جینے کا ایک طریقہ ہے جو فطرت سے ہم آہنگ ہے۔
جب سے اقوام متحدہ نے 21 جون کو سال 2014 میں یوگا کا عالمی دن قرار دیا ہے، ہندوستان نے اس کی نئی تعریف طے کی ہے جس سے دنیا یوگا کا تجربہ کرتی ہے اور اس کے کچھ مشہور مقامات پر خصوصی سیشن کی میزبانی کرتا ہے۔ تاج محل سے کونارک سورج مندر تک، گیٹ وے آف انڈیا سے لال قلعہ تک، ہر مقام پر تاریخ، ثقافت اور تندرستی کی کہانی پیش ہوتی ہے۔ اب، لائیونگ روٹ برج اس فہرست میں شامل ہو گیا ہے - میگھالیہ کے مقدس مناظر کے وسط میں یوگا کے لیے جذبہ پیدا کیا ہے۔
چونکہ آئی ڈی وائی 2025 کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے، اس طرح کے پروگرام نہ صرف یوگا کے فوائد کو فروغ دیں گے بلکہ ان سے ہندوستان کے شاندار قدرتی اور ثقافتی وراثت بھی اجاگر ہوگی۔ اس قدیم پل پر انجام دیے جانے والے ہر یوگا آسن کے ساتھ، پیغام واضح تھا کہ یوگا صرف اسٹوڈیوز تک محدود نہیں ہے۔ اس کا تعلق دنیا بھر سے ہے، فطرت سے ہے، اور ہر اس فرد سے ہے جو توازن اور تندرستی کا خواہاں ہے۔
*****
ش ح۔ م ش ع۔ ع د
U.N. 8795
(Release ID: 2114543)
Visitor Counter : 24