کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بارہ کانیں کامیابی کے ساتھ 11ویں مرحلے کی کمرشل کوئلہ کان نیلامی میں نیلام ہوئیں

Posted On: 24 MAR 2025 3:38PM by PIB Delhi

کوئلہ کی وزارت نے 5 دسمبر 2024 کو کمرشل کوئلہ کان کنی کے لیے 11ویں مرحلے کی نیلامی کا آغاز کیا، جو بھارت کے کوئلہ سیکٹر میں خود انحصاری  کی جانب ایک اور اہم قدم ہے۔

اس نیلامی میں کل بارہ کوئلہ کانیں کامیابی کے ساتھ نیلام کی گئیں، جن میں آٹھ مکمل طور پر دریافت شدہ(ایکسپلورڈ)اور چار جزوی طور پر دریافت شدہ کانیں شامل ہیں۔

یہ بارہ کانیں مجموعی طور پر تقریباً 5,759.23 ملین ٹن کے جیولوجیکل ریزروپر مشتمل ہیں، جن کی سالانہ زیادہ سے زیادہ پیداواری صلاحیت(پی آر ایس) 15.46 ملین ٹن  سالانہ  (ایم ٹی پی اے)ہے، جبکہ اس میں جزوی طور پر دریافت شدہ کانیں شامل نہیں ہیں۔نیلامی کے دوران سخت مسابقت دیکھنے کو ملی، جس کا نتیجہ اوسطاً 36.27 فیصد کے شاندار ریونیو شیئر کی صورت میں نکلا۔ یہ بھارت کے کوئلہ سیکٹر میں صنعتوں کی مسلسل دلچسپی اور وزارت کی مستحکم اور شفاف پالیسی فریم ورک کی فراہمی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

 نیلامیوں کا کان کے حساب سے نتیجہ حسب ذیل ہے:

 

نمبر شمار

کان کا نام

ریاست

پی آر سی ( ایم ٹی پی اے)

جیولوجیکل ریزرو (ایم ٹی)

اختتامی بولی جمع کرائی گئی

ریزرو قیمت (فیصدمیں)

حتمی پیشکش فیصد میں

1

جواردہ شمالی

جھارکھنڈ

NA

510.00

جھارکھنڈ ایکسپلوریشن اینڈ مائننگ کارپوریشن لمیٹڈ

4.00

10.00

2

دہیگاؤں/مکردھوکرا-IV

مہاراشٹر

0.6

121.00

ویسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ

4.00

10.50

3

سردھا پور جلاتاپ ایسٹ

اڈیشہ

NA

3257.89

جندال اسٹیل اینڈ پاور لمیٹڈ

4.00

10.00

4

نامچک ایسٹ

اروناچل پردیش

0.67

22.165

اختراعی کان اور معدنیات لمیٹڈ

4.00

90.25

5

مروتولا۔II

مدھیہ پردیش

NA

119.718

سنگھل بزنس پرائیویٹ لمیٹڈ

4.00

24.50

6

نمچک ویسٹ

اروناچل پردیش

0.34

8.802

پرا نوروی کول مائننگ پرائیویٹ لمیٹڈ

4.00

21.50

7-8

بنائی اور بھلومونڈا

چھتیس گڑھ

12

1376.0757

جندال پاور لمیٹڈ

4.00

48.00

9

سہاپور ایسٹ

مدھیہ پردیش

0.7

63.363

مائن ویئر ایڈوائزرز پرائیویٹ لمیٹڈ

4.00

20.25

10

سیریگڑھا

جھارکھنڈ

NA

187.290

رنگٹا سنز پرائیویٹ لمیٹڈ

4.00

36.50

11

وجے سنٹرل

چھتیس گڑھ

0.4

56.750

رنگٹا سنز پرائیویٹ لمیٹڈ

4.00

48.50

12

بھنڈک  ویسٹ

مہاراشٹر

0.75

36.178

نیو ایرا کلین ٹیک سلوشن پرائیویٹ لمیٹڈ

4.00

79.00

نئی نیلام شدہ کانوں سے سالانہ تقریباً 3,330 کروڑروپئے کا ریونیو حاصل ہونے کی توقع ہے (جزوی طور پر دریافت شدہ کانوں کے علاوہ) اور یہ تقریباً 2,319 کروڑروپئے کی سرمایہ کاری کو اپنی طرف متوجہ کریں گی۔ اس کے علاوہ، ان کانوں سے 20,902 ملازمتوں کے مواقع پیدا ہونے کی امید ہے، جو کوئلہ پیدا وار والے علاقوں میں اقتصادی ترقی میں نمایاں کردار ادا کریں گے۔

2020 میں کمرشل کوئلہ کان کنی کے آغاز کے بعد سے، کوئلہ کی وزارت نے کامیابی کے ساتھ کل 125 کوئلہ کانوں کی نیلامی کی ہے، جن کی مجموعی پیداواری صلاحیت 273.06 ملین ٹن فی سال ہے۔ جب یہ کانیں مکمل طور پر فعال ہو جائیں گی، تو یہ بھارت میں مقامی کوئلہ پیداوار بڑھانے اور توانائی کی سلامتی کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

اجتماعی طور پر، ان کانوں سے سالانہ 38,767 کروڑروپئے کا ریونیو پیدا ہونے، 40,960 کروڑ روپئےکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور تقریباً 4,69,170 افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔

کمرشل کوئلہ کانوں سے پیداوار میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ مالی سال 24-2023 میں کوئلے کی پیداوار 12.55 ملین ٹن تھی، جو مالی سال 25-2024 میں بڑھ کر 22.35 ملین ٹن ہو گئی ہے (تاحال)، یعنی تقریباً 78.14فیصد کا اضافہ۔

کوئلہ کی وزارت کی جانب سے کیے گئے یہ اسٹریٹجک اقدامات اس کے اس عزم کی تصدیق کرتے ہیں کہ وہ کوئلہ سیکٹر کو اقتصادی ترقی کا ایک اہم محرک بنانا چاہتی ہے۔ مستحکم اور پائیدار کوئلہ سپلائی کو یقینی بنا کر، یہ کوششیں نہ صرف ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کررہی  ہیں بلکہ اقتصادی استحکام اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں بھی معاون ثابت ہورہی  ہیں، جس سے 'آتم نربھر بھارت'کے وژن کو مزید فروغ ملتا ہے۔

 

************

ش ح ۔ ف ا۔  م  ص

 (U:8784)


(Release ID: 2114489) Visitor Counter : 34