بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

دو ہفتے کے رہائشی پروگرام میں بھوٹان سے تعلق رکھنے والے سینیئر اور درمیانی درجے کے انتخابی عہدیداروں کو انتخابی انتظام میں تربیت فراہم کی گئی

Posted On: 23 MAR 2025 5:16PM by PIB Delhi

بھوٹان کے 40 سینئر اور درمیانی درجے کے افسران کے لیے انتخابی انتظامیہ سے متعلق 2 ہفتے کا رہائشی صلاحیت کی ترقی کا پروگرام 21 مارچ 2025 کو آئی آئی آئی ڈی ای ایم، نئی دہلی میں اختتام پذیر ہوا۔ بھوٹان کے معزز الیکشن کمشنر نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔ یہ پروگرام 10 سے 21 مارچ 2025 کے درمیان منعقد ہوا۔

چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار نے ای سی ڈاکٹر سکھبیر سنگھ سندھو اور ڈاکٹر وویک جوشی کے ساتھ 18 مارچ 2025 کو ای سی آئی میں بھوٹان کے الیکشن کمشنر جناب یوگین چیوانگ سے ملاقات کی۔ آئی آئی آئی ڈی ای ایم میں 21 مارچ کو ایک اختتامی اجلاس منعقد ہوا۔ ڈی ای سی جناب اجیت کمار نے اپنے افتتاحی خطاب میں بھوٹان کے ساتھ انتخابی تعاون اور صلاحیت سازی کی مصروفیات کو گہرا کرنے کے لیے ہندوستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ سابق سی ای سی جناب ٹی ایس کرشنامورتی نے بھی دہائیوں کے دوران ای سی آئی کے ذریعے تیار کردہ مضبوط ادارہ جاتی ساکھ کے بارے میں اپنی بصیرت کا اشتراک کیا۔

اختتامی اجلاس بھوٹان کے ای سی، جناب یوگین چیوانگ کے شکریے کے ساتھ اختتام پذیر ہوا جس کے بعد تمام شرکا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔ انٹرایکٹو، کیس اسٹڈی پر مبنی تربیتی پروگرام میں انتخابی انتظام کے اہم پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا جس کا مقصد انتخابی انتظامی صلاحیتوں کو بڑھانا، بین الاقوامی بہترین طریقوں کا اشتراک کرنا اور ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان مضبوط ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

بھوٹان کے ای سی کی درخواست پر، 15 سے 17 مارچ 2025 تک ریوالسر، منڈی، ہماچل پردیش کے دو دوروں کا اہتمام کیا گیا تھا، جو گرو پدم سمبھو سے وابستہ ایک قابل احترام مقام ہے۔ بھوٹان کے ای سی نے 19 مارچ کو کیمپس میں ایک پیپل کے درخت کا پودا بھی لگایا جو دونوں ممالک کے درمیان امن، پائیداری اور روحانی حکمت کی باہمی اقدار کی نشاندہی کرتا ہے۔

باقاعدہ تربیتی پروگرام اور دورے بھوٹان کے ساتھ ای سی آئی کی شراکت کو نمایاں کرتے ہیں۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع

23-03-2025

U: 8744

 


(Release ID: 2114202) Visitor Counter : 34