کارپوریٹ امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرز (آئی آئی سی اے)نے مانیسر میں کارپوریٹ ریسکیو اسٹریٹجیز 2025 پر قومی مقابلہ’سامرتھیہ‘کا آغاز کیا


یہ پروگرام طلباء کو مالی مشکلات کا سامنا کرنے والے کاروباروں کے لیے جدید تبدیلی کی حکمت عملی وضع کرنے کے لیے ایک متحرک پلیٹ فارم پیش کرتا ہے

سامرتھیہ 2025 حقیقی دنیا کی کارپوریٹ ریسکیو حکمت عملیوں اور ماہرین سے رابطہ پر توجہ مرکوز کرتا ہے

Posted On: 23 MAR 2025 10:38AM by PIB Delhi

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرز (آئی آئی سی اے) نے 22 مارچ 2025 کو اپنے  کیمپس، منیسر، ہریانہ میں "سامرتھیہ: قومی  مقابلہ برائے کارپوریٹ ریسکیو اسٹریٹیجیز 2025" کا آغاز کیا۔ 22 اور 23 مارچ 2025 کو منعقد ہو نےوالا یہ پروگرام  طلباء کو مالی مشکلات کا سامنا کرنے والے کاروباروں کے لیے جدید تبدیلی کی حکمت عملی وضح کرنے  کا ایک متحرک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

یہ پروگرام  کارپوریٹ ریسکیو میں عملی طورپر  سیکھنے اور اسٹریٹجک  سوچ پر زور دیتا ہے، اور شرکاء کو حقیقی مالی مشکلات کے منظرناموں میں آگے بڑھنے  کا عملی تجربہ فراہم کرتا ہے۔ شرکاء مالی  تفصیلات کا تجزیہ کریں گے، کارپوریٹ ریسکیو اسٹریٹیجیز تیار کریں گے اور اپنے حل کو معزز ججوں  کے پینل کے سامنے پیش کریں گے۔ اس کے علاوہ، وہ انسولوینسی پروفیشنلز، قانونی ماہرین، اور کاروباری رہنماؤں کے ساتھ پینل مباحثوں  اور نیٹ ورکنگ مواقع کے ذریعے بات چیت کریں گے۔ یہ مقابلہ صنعت سے متعلق  قیمتی تجربہ ، ماہرین کی  رائے اور اپنے جدید حل کے لیے پہچان حاصل کرنے کا ایک قیمتی موقع فراہم کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2025-03-231040113DW5.png

افتتاحی تقریب کا آغاز روایتی طور پر چراغ روشن کرنے  کے ساتھ ہوا، جسے  پروگرام  کے معزز ججز اور اسٹیج پر موجود اہم شخصیات نے انجام دیا۔یہ  طلبا  کنوینرز محترمہ  آیوشی اگروال، محترمہ ایپسا بنسل، اور محترمہ  ہرشیتا الفاس  کے ذریعہ  پروگرام کے تعارف کےساتھ مقابلے کے باقاعدہ   آغاز کی علامت تھا ۔ اس کے بعد ڈاکٹر پائل نارائن راؤ، کورس ڈائریکٹر اور اسکول آف کارپوریٹ لا کے ہیڈ نے افتتاحی خطبہ دیا، جس میں کاروباری پائیداری اور مالی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کارپوریٹ ریسکیو اسٹریٹیجیز کی اہمیت پر زور دیا۔

گجرات نیشنل لا یونیورسٹی کی پروفیسر محترمہ  پویترا روی نے افتتاحی کلمات پیش کیے، اور مقابلے کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔ ایل ایل ایم فیکلٹی کے جناب  کپلیشور بھلا کے  ایک  ویڈیو پیغام  نے شرکا کو  مالیات سے متعلق اپنے  علم، تنقیدی سوچ اور مسائل کے حل کی مہارت کو بروئے کار لانے کی ترغیب دی۔ انہوں نے تمام شرکاء کو اپنی نیک تمنائیں پیش کیں  اور منتظمین کی کوششوں کی تعریف کی جنہوں نے  پروگرام  کو کامیاب بنانے میں محنت کی۔

تقریب کا اختتام ، ایل ایل ایم (آئی بی ایل) کے کورس کوآرڈینیٹر جناب  پرمود جانگڑا کے  شکریہ کے کلمات سے ہوا، جنہوں نے تمام مقررین، شرکاء، اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور ان کی معاونت کو سراہا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2025-03-23103945ALKG.png

مقابلہ میں  طلباء کو عملی کیس اسٹڈیز کے ذریعے حقیقی مالی مشکلات کے منظرناموں کی طرح  چیلنج  پیش کیاجائیگا ۔ شرکاء کا تجزیہ  ان کے تجویز کردہ حل میں پیش کی گئی عملی قابلیت، اختراعی نوعیت، اور اسٹریٹجک آگہی  کی بنیاد پر  کیا جائے گا۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے، آئی آئی سی اے کا مقصد اگلی نسل کے کارپوریٹ  لیڈروں  کوپروان چڑھانا ہے جو پیچیدہ مالی چیلنجز کو حل کرنے کے لیے تیار ہوں۔

ڈاکٹر اجے بھوشن پانڈے، ڈی جی اور سی ای اوآئی آئی سی اے، نے  پروگرام  کی کامیابی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

********

ش ح ۔   ف ا ۔  م  ص

 (U :    8736 )


(Release ID: 2114171) Visitor Counter : 48


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil