کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

زرعی اور پروسیسڈ فوڈ پروڈکٹس ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کاعالمی منڈیوں کےلیے مشہورگولی سوڈا


گولی سوڈا کی بحالی بھارت کے مقامی مشروبات کو عالمی سطح پر فروغ دینے میں ایک اہم قدم ثابت ہوئی ہے

گولی پاپ سوڈا نے کامیابی کے ساتھ امریکہ، برطانیہ، یورپ اور خلیجی ممالک کی منڈیوں میں قدم جمایا ہے، جہاں اسے صارفین کی بھرپور پزیرائی حاصل ہوئی ہے

Posted On: 23 MAR 2025 11:26AM by PIB Delhi

زرعی اور پروسیسڈ فوڈ پروڈکٹس ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایپیڈا)، جو وزارت تجارت و صنعت، حکومتِ ہند کے تحت کام کرتی ہے، نے فخر کے ساتھ بھارت کے روایتی گولی سوڈا کی عالمی سطح پر بحالی کا اعلان کیا ہے، جس کی گولی پاپ سوڈا کے نام سے نئی  برانڈنگ کی گئی ہے   ۔ یہ معروف مشروب، جو کبھی  گھریلوسطح  پر کثرت سے استعمال  ہوتاتھا، اپنی  اختراعی  تجدید اور حکمت عملی کے تحت عالمی سطح پر شاندار واپسی کر رہا ہے۔

یہ پروڈکٹ پہلے ہی عالمی منڈیوں میں مضبوط قدم جمانے میں کامیاب ہو چکا ہے، اور امریکہ، برطانیہ، یورپ اور خلیجی  ممالک کو  تجرباتی طور پر کامیابی کےساتھ   کھیپ  بھیجی  جا چکی  ہے ۔ فیئر ایکسپورٹس انڈیا کے ساتھ ایک  اسٹریٹجک  شراکت داری نے لولو ہائپر مارکیٹ، جو خلیجی علاقے کی سب سے بڑی ریٹیل چین میں سے ایک ہے، کو مستحکم ترسیل کو یقینی بنایا ہے۔ ہزاروں بوتلیں لولو آؤٹ لیٹس پر اسٹاک کی گئی ہیں اور انہیں بے حد مثبت ردعمل  حاصل ہوا ہے۔

برطانیہ میں گولی پاپ سوڈا تیزی سے ایک ثقافتی مظہر کے طور پر ابھرا ہے، جو ان صارفین کو اپنی طرف متوجہ کررہا ہے جو روایتی بھارتی ذائقوں کو جدید امتزاج کے ساتھ اپنارہے ہیں ۔ یہ ترقی بھارت کے متنوع مشروبات کی وراثت کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔

اس سنگ میل کو یادگار بنانے کے لیے ایپیڈا نے 4 فروری 2025 کو ای بی این این کے زیر اہتمام منعقد کی جانے والی گولی پاپ سوڈا کی باضابطہ  عالمی لانچ  کی تقریب کی حمایت کی۔ اس  پروگرام  نے بھارت کے  اس عہد کو مستحکم کیا کہ وہ  معتبر، اعلی معیار کے پروڈکٹس کو فروغ دینے اور عالمی مشروبات کی مارکیٹ میں اپنی موجودگی کو مضبوط کرے گا۔

گولی سوڈا کی بحالی، جو ملٹی نیشنل مشروبات کی کمپنیوں کی غلبہ کی وجہ سے تقریباً غائب ہو چکی تھی، بھارت کے معتبر، گھریلو فوڈ اور بیوریج پروڈکٹس کو فروغ دینے اور برآمد کرنے کی کوششوں میں ایک اہم سنگ میل ہے۔پرانی  یادوں کو جدید پیکیجنگ کے امتزاج  کے ساتھ  ، گولی پاپ سوڈا نے اس محبوب مشروب کے جوہر کو عالمی سطح پر عصری  صارفین کے لیے دوبارہ متعارف کرایا ہے۔

گولی پاپ سوڈا کو ممتاز بنانے والی بات اس کا انوکھا پاپ اوپنر پیکیجنگ ہے، جو وہ خوشگوار فزی برسٹ دوبارہ تخلیق کرتا ہے جسے بھارتی صارفین محبت سے یاد کرتے ہیں۔ سوچ سمجھ کر کی گئی اس  ری برانڈنگ نے عالمی منڈیوں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے، جس سے مشروب کو ایک دلچسپ اور جدید پروڈکٹ کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ، ایپیڈا نے گولی پاپ سوڈا کو 17 سے 19 مارچ 2025 تک لندن میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل فوڈ اینڈ ڈرنک ایونٹ (آئی ایف ای) 2025 میں سہولت فراہم کی اور اسے پیش کیا۔ اس  نے بھارتی کاروباری افراد اور برآمد کنندگان کو عالمی خریداروں سے رابطہ کرنے، نئی  کاروباری  شراکت داری  تلاش کرنے اور بھارت کی متنوع زرعی اور پروسیسڈ فوڈ پروڈکٹس کو عالمی سطح پر فروغ دینے کا قیمتی موقع فراہم کیا۔

گولی سوڈا کی بحالی کے ساتھ، گولی پاپ سوڈا صرف ایک مشروب نہیں ہے—بلکہ یہ بھارت کی بھرپور غذائی وراثت اور متحرک بیوریج انڈسٹری کا غماز ہے۔ پروڈکٹ کی عالمی منڈیوں میں بڑھتی ہوئی کامیابی یہ ثابت کرتی ہے کہ گھریلو بھارتی ذائقے عالمی سطح پر بین الاقوامی برانڈز کے ساتھ مقابلہ کر سکتے ہیں، جو بھارت کی برآمدات کے لیے نئے مواقع پیدا کر رہا ہے اور عالمی فوڈ اور بیوریج سیکٹر میں بھارت کی قیادت کو مزید مستحکم کر رہا ہے۔

 ***

ش ح ۔   ف ا ۔  م  ص

 (U :  8735   )


(Release ID: 2114169) Visitor Counter : 42