شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایری ریشم کے لیے سرٹیفیکیشن

Posted On: 20 MAR 2025 2:50PM by PIB Delhi

شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے وزیر مملکت ڈاکٹر سکنتا مجومدار نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے تحت نارتھ ایسٹرن ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈلومز ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (این ای ایچ ایچ ڈی سی) نے جرمنی سے ایری ریشم کے لیے اویکو-ٹیکس سرٹیفیکیشن حاصل کرلیا ہے ۔  اویکو-ٹیکس دھاگے، کپڑے، بٹن، کتانی، ٹیری کپڑا، دھاگہ اور دیگر لوازمات جیسے ٹیکسٹائل کے لیے ایک عالمی سطح کا سرٹیفیکیشن ہے جو خام، نیم تیار اور تیار ٹیکسٹائل مواد اور مصنوعات میں نقصان دہ مادوں کی جانچ کرتا ہے ۔  اویکو-ٹیکس سرٹیفیکیشن اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ حتمی مصنوعات انسانی استعمال کے لیے محفوظ رہیں۔

اویکو-ٹیکس سرٹیفیکیشن حاصل کرنا عالمی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں ایری ریشم کی مارکیٹنگ کو بڑھانے میں ایک اہم سنگ میل ہے ۔  یہ سرٹیفیکیشن بین الاقوامی خریداروں کو یقینی دہانی کراتا ہے کہ ایری ریشم بین الاقوامی حفاظت اور کوالٹی کے معیار پر پورا اترتی ہے، اس سےصارفین کا اعتماد بڑھتا ہے اور اس سےاعلی درجے کی منڈیوں میں اس کی قبولیت میں آسانی ہوتی ہے۔  یہ اس بات کو بھی یقینی بناتا ہے کہ ایری ریشم ٹیکسٹائل کی حفاظت کے لیے بین الاقوامی عمل آوری کی ضروریات کو پورا کرے ۔  اس سے ہندوستانی برآمد کنندگان کو ان اعلیٰ درجے کی منڈیوں میں مسابقت کا موقع ملتا ہے جو ماحول دوست اور کیمیکل سے پاک مصنوعات کو ترجیح دی جاتی ہے۔  مزید برآں، اویکو-ٹیکس سرٹیفیکیشن پائیداریت کےعالمی رجحانات کے ساتھ ہم آہنگ ہے، جس سے ایری ریشم اخلاقی اور ماحولیاتی طور پر ذمہ دار ٹیکسٹائل کے انتخاب کے خواہاں برانڈز اور صارفین کے لیے زیادہ پرکشش بن جاتی ہے ۔

ایری ریشم کی صنعت بڑی حد تک غیر منظم ہے جس میں اب بھی روایتی طریقے رائج ہیں ۔  حکومتِ ہند نے سینٹرل سلک بورڈ کے ذریعے ایری ریشم کی صنعت کو ترقی دینے اور اسے جید طرز پر ڈھالنے کے لیے درج ذیل اقدامات کیے ہیں:

  1. ایری ریشم کے شعبے کے لیے درکار تحقیق و ترقی، تربیت اور توسیعی مدد کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے آسام میں اپنی نیسٹڈ اکائیوں کے ساتھ لاہدو گڑھ میں سنٹرل موگا اینڈ ایری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ قائم کیا گیا ۔
  2. سینٹرل سلک بورڈ کے آر اینڈ ڈی انسٹی ٹیوٹ کے ذریعے ایری ریشم کے شعبے کو جدید بنانے اور اپ گریڈ کرنے کی کوششیں جاری ہیں ، تاکہ پیداوار اور پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان طریقوں اور ٹیکنالوجیز کے بہتر پیکیج کی ترقی اور مظاہرے کے ذریعے فیلڈ کے لیے درکار جدید تحقیق کی جا سکے ۔
  3. معیاری ایری ریشم کے کیڑے کے بیج کی دیکھ بھال، پیداوار اور فراہمی کے لیے اپنی نیسٹڈ اکائیوں کے ساتھ موگا ایری ریشم کے کیڑے کے بیج کی تنظیم قائم کی ۔
  4. ایری ریشم سیکٹر سمیت ملک میں ریشم کے کیڑوں کی پرداخت کی صنعت کی مجموعی ترقی کے لیے 2021-22 سے 2025-26 تک سلک سمگر-2 اسکیم کونافذ کرنا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔۔ ک ح۔ف ر

U-8584


(Release ID: 2113229) Visitor Counter : 22